چلو جی بات پھر اٹلی سے شروع کرتے ہیں۔
اٹلی اپنی تعمیرات اور معماروں کی وجہ سے بہت مشہور ہے کہتے ہیں کہ اٹالین پوری دنیا میں تعمیرات کے ماہر ہیں مگر یہ بات وہ ہی کہ سکتے ہیں کہ جنہوں نے اٹلی صرف ٹی وی پر دیکھا ہے اور بیوی سے سناہے۔ اگر حقیقت میں ایسا ہوتا تو آج Pisa کا مینار ٹیرھا ہوکر سجدہ ریزہونےکی کوشش نہ کررہاہوتا اور نہ ہی اسے رسوں سے باندھ کے رکھنا پڑتا کہ کہیں بھاگ نہ جائے۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ Bologna (بولونیا) نامی شہر میں بھی انہوں نے اپنی تعمیرات کی کوالٹی کی شہرت کےلئے دو مینار تعمیرکئے ہیں ایک ساتھ میں جن میں سے ایک ٹیڑھا ہے؛
پس آپ کہہ سکتے ہیں کہ اٹلی کی کوئی کل سیدھی نہیں، اور نہ ہی کوئی گلی۔ بلکہ ساری گلیاں ٹیڑھی میڑھی ہیں۔
پس آپ کہہ سکتے ہیں کہ اٹلی کی کوئی کل سیدھی نہیں، اور نہ ہی کوئی گلی۔ بلکہ ساری گلیاں ٹیڑھی میڑھی ہیں۔