اپنا پروفائل مکمل کریں

bilal260

محفلین
وہ لاجک یہ ہے کہ نبیل بھائی نے ایسی کوئی بھی چیز پروفائل فوٹو کے طور پر استعمال نہیں کی۔ اوتار میں جو تصویر لگائی ہے وہ ایسے ہے جیسے یہ پیغام دے رہی ہو کہ یہاں کوئی تصویر لگائیے۔ خیر یہ نبیل بھائی کا ذاتی معاملہ ہے ۔ ہم اس پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔ نبیل بھائی اگر برا لگا ہو تو چھوٹا سمجھ کر معاف کر دیجئے گا۔
بڑے اپنے آپ کو چھوٹا کہہ کر معافی مانگ رہے ہیں اسی کو عاجزی کہتے ہیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میرا 80 فیضد مکمل ۔۔۔ باقی بیس فیصد کے لیے مجھے فورم پر اپنا تعارف کروانا ہوگا:)
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
:) :)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میرا 80 فیضد مکمل ۔۔۔ باقی بیس فیصد کے لیے مجھے فورم پر اپنا تعارف کروانا ہوگا:)
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
:) :)
استاد محترم اس کے لیے ایک عدد تعارفی دھاگہ کھولنا پڑے گا۔ مگر آپ کی ذات گرامی سے تو ویسے ہی سب واقف ہیں۔ تعارف کے لیے دھاگے کی ضرورت ہی نہیں۔
 

کامل خان

محفلین
عزیزامین بھائ ۔ آپ کو ہامون جادوگر کی گمشدہ کالی کتاب سے ڈھونڈ کر یہ نسخہ بتایا اور آپ نے شان بے اعتنائ سے غیر متفق کا بٹن دبا دیا۔
اس ادائے بے وفا کو کیا نام دیا جائے؟
 

کامل خان

محفلین
میں نے سوچا شاید آپ کو میری بے تکلفی پسند نہیں آئ۔ سو آپ کو بڑا بنا کر کچھ عزت کرنے کی کوشش کی۔:cautious:
 
Top