تعارف اپنا گریباں چاک

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰه و برکاتہ
میرا نام محمد عثمان محسن ہے (پیار سے "شان" کہتے ہیں)۔ میرا تعلق اوکاڑا سے ہے۔
جامعہ زرعیہ فیصل آباد سے M. Phil کر چکا ہوں اور نوکری کی تلاش میں ہوں۔ (دعاؤں کی درخواست ہے)

گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
محفل کا خاموش قاری ہوں۔ اردو اور فارسی شاعری (خاص کر کے صوفیانہ شاعری) سے خصوصی لگاؤ ہے۔ اس کے علاوہ طنزومزاح، موسیقی (قوالی،صوفیانہ کلام)، فلم (زیادہ تر انگریزی) اور کھیل (Computer Games) پسندیدہ مشاغل ہیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید شان بھائی (ہم بھی آپ کو شان کے نام سے ہی پکارا کریں گے :))
اللہ پاک آپ کو وہ جاب عطاء فرمائیں جو آپ کے حق میں بہتر ہو
 

سیما علی

لائبریرین
وعلیکم السلام
خوش آمدید خوش آمدید
چاک گریباں دیکھ کے ہم کو لوگو کیوں حیرانی ہے
فصلِ بہاراں نام ہے جس کا فطرت کی عریانی ہے

کیف عظیم آبادی
بہت ساری دعائیں پروردگار جلد آپکو برسرِ روزگار کرے آمین
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آیا تھا شوقِ چارہ گری میں کوئی، مگر
کُچھ اور دِل کے زخْم کو گہرائی دے گیا
اب گِن رہا ہُوں
چاک گریباں کی دھجّیاں
دِیوانگی کا شوق، یہ دانائی دے گیا
واہ کیا بات ہے

عمر کا لمبا حصہ کر کے دانائی کے نام
ہم بھی اب یہ سوچ رہے ہیں پاگل ہو جائیں
 

سید عمران

محفلین
Top