تعارف اپنی بات

شمشاد

لائبریرین
عدیل بھائی ماشاء اللہ اردو محفل کے اراکین سُلجھے ہوئے اور پڑھے لکھے اراکین ہیں۔
سنجیدگی کے مراسلے اپنی جگہ لیکن آپس میں مذاق بھی کرتے ہیں لیکن سُلجھا ہوا مذاق جس سے محظوظ بھی ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جاپان میں بچے کی پیدائش کے تین ماہ بعد اس کی عمر ایک سال گنی جاتی ہے کہ اس میں شکم مادر کے نو ماہ بھی شامل ہوتے ہیں۔
 

عدیل منا

محفلین
خوش آمدید عدیل بھائی، امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ عدیل بھائی یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی:
لوگ تو بے عمر ہی پیدا ہوتے ہیں، کم عمری چی معنی؟
کچھ مذاق ایسے ہوتے ہیں کہ ان سے محظوظ ہوا جاتا ہے، ان پر سوال نہیں اٹھائے جاتے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عدیل۔ تمہارے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ امید ہے یہاں پابندی سے آتے رہو گے۔
 

عدیل منا

محفلین
خوش آمدید عدیل۔ تمہارے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ امید ہے یہاں پابندی سے آتے رہو گے۔
جی انکل! بلکل آتے رہیں گے۔ ایسا ہی لگتا ہے جیسے سب فیملی ممبرز ہیں۔ جہاں اتنا پیار اور خلوص ملے، اس جگہ کو چھوڑنے کا کس کا دل کرتا ہے۔
 

عدیل منا

محفلین
لیکن آپ تو ان تینوں میں شامل نہیں ہیں۔
ہاں۔۔بات تو آپ ٹھیک ہی کر رہے ہیں۔ ویسے بھی ہم لڑائی پھڈوں سے دور ہی رہتے ہیں۔اگر کہیں لڑنا بھی پڑا اور بات گولی تک جا پہنچی تو یقین کریں وہ گولی سر درد کی ہی ہوتی تھی۔
 
Top