تعارف اپنی تعریف بھی کر دیتا سر محفل میں۔۔۔ اپنی تعریف کے الفاظ اگر مل سکتے

نام حسب اوتار نہیں تو کم از کم حسب حیثیت ارتضیٰ ٹھیک ہے۔ پیشہ بھی کم از کم اب سپہ گری نہیں رہا۔ محفل سے شد بد نہ چندان پرانی پر پختہ ضرور ہے۔ دو سے تین احباب محفل سے واقفیت ہے۔ پر صرفاً وہی جنہیں ہم از رو جانتے ہیں۔
اور کچھ لکھ سکوں اسکی تاب نہیں اپنے بارے!
یا یوں ہی سمجھیں کہ اس شعر کا مصداق ہوں:
؏ اف ری بے مایگی دامن گلزار زباں
ایک دو پھول ہی مطلب کے مگر مل سکتے
 
متلاشی

محفلین
بہت شکریہ جناب! مزید تعارف تو از باب سوالات ہی ہو سکے گا۔۔۔
تعلیم :۔۔
رہائش:۔
مشاغل:۔
مصروفیات:۔
اپنا مختصر بائیو ڈیٹا:۔۔۔
فی الحال اتنا ہی بعد میں مزید پلندہ سوالات کے ساتھ حاضر ہوتا ہوں۔۔ تب تک کے لئے اجازت۔۔۔!
 
تعلیم :۔۔
رہائش:۔
مشاغل:۔
مصروفیات:۔
اپنا مختصر بائیو ڈیٹا:۔۔۔
فی الحال اتنا ہی بعد میں مزید پلندہ سوالات کے ساتھ حاضر ہوتا ہوں۔۔ تب تک کے لئے اجازت۔۔۔ !
تعلیم: زیر تعلیم فی الیونی ورسٹی
رہائش: عروس البلاد میں قائد کی ہمسائگی کا شرف!
مشاغل: فی الوقت کچھ خاص نہیں۔
مصروفیات: تحصیل علم، کتب بینی، شعر کاوی
بائیوڈیٹا: نا معقول طریقے سے لحو۔
 
متلاشی

محفلین
تعلیم: زیر تعلیم فی الیونی ورسٹی
رہائش: عروس البلاد میں قائد کی ہمسائگی کا شرف!
مشاغل: فی الوقت کچھ خاص نہیں۔
مصروفیات: تحصیل علم، کتب بینی، شعر کاوی
بائیوڈیٹا: نا معقول طریقے سے لحو۔
فی الکونسی یونیورسٹی اینڈکونسا شعبہ؟
 
نام حسب اوتار نہیں تو کم از کم حسب حیثیت ارتضیٰ ٹھیک ہے۔ پیشہ بھی کم از کم اب سپہ گری نہیں رہا۔ محفل سے شد بد نہ چندان پرانی پر پختہ ضرور ہے۔ دو سے تین احباب محفل سے واقفیت ہے۔ پر صرفاً وہی جنہیں ہم از رو جانتے ہیں۔
اور کچھ لکھ سکوں اسکی تاب نہیں اپنے بارے!
یا یوں ہی سمجھیں کہ اس شعر کا مصداق ہوں:
؏ اف ری بے مایگی دامن گلزار زباں
ایک دو پھول ہی مطلب کے مگر مل سکتے
خوش آمدےد آپ کو میری طرف سے
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
تعارف ناکافی است۔۔۔۔ کچھ لکھا ہی نہیں ہے ، سوائے دو اشعار کے، ہم کو تو اور کچھ نظر بھی نہ آیا۔۔۔۔ اگر یہ تعارف ہے تو آپ کی پوری ہسٹری شاید ایک ہی صفحے میں سما جائے گی برادرم ارتضیٰ ۔۔۔۔
 
Top