اپنی ساٰٹ سے اپنے ای میل پتہ پر فیڈ بیک کیسے حاصل کروں؟

قیس

محفلین
السلام علیکم
پچھلے چند دنوں‌صے میں کوشش کر رہا ہوں‌کہ ایک ویب سائٹ‌ بناؤں‌جس میں کافی حد تک کامیابی بھی ہوئی ہے۔ اب دو مسائل پر میں بالکل اٹک گیا ہوں اسکا مجھے بالکل بھی پتہ نہیں ہے اگر آپ میں سے کوئی تھوڑی سی مدد کر سکے۔
ایک تو یہ ہے کہ اپنی سائٹ‌ سے اپنی ای میل پر فیڈ بیک کیسے موصول کروں۔ فارم تو بنا لیا لیکن اس کا نتیجہ یعنی جو بھی ڈیٹا اس میں داخل کیا جاتا ہے وہ مجھ تک کیسے پہنچے۔
دوسرے میں نے اپنی ویب سائٹ‌میں ایک جاوا کا کیلینڈر لگایا تھا وہ گوگل کروم ، فائر فاکس اور اوپیرا میں تو نظر آریا ہے لیکن انٹڑنیٹ‌آیکسپلورور میں دکھائی نہیں دے رہا۔ اسکا کیا علاج ہو سکتا ہے جس ویب سائٹ‌ پر میں نے طبع آزمائی کی ہے اس کا پتہ یہ ہے
والسلام
 

فخرنوید

محفلین
اگر تو آپ سی پنیل استعمال کر رہے ہیں تو اس میں فینٹسٹکو میں جا کر فارم بلڈر انسٹال کریں اور اس میں مرضی کے فارم بنا لیں جو بالکل درست کام کریں گے۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم مکرم فخر نوید صاحب !
میں آپکا شکر گزار ہوں کہ آپ نے جواب لکھنے کی زحمت کی، لیکن میں یہ واضح کر دینا بہتر سمجھتا ہوں کہ مجھے ویب ڈیزائننگ کا اتنا علم نہیں ہے۔ اگر آپ تھوڑئ سی وضاحت فرما دیں تو شکر گےار رہوں گا۔
والسلام
 

اظفر

محفلین
سی پینل ہوسٹنگ کا کنٹرول پینل ہوتا ہے ۔ قیس کا کنٹرول پینل ایک تو ھے آدھا جرمن زبان میں دوسرا اس کی سیٹنگ عجیب سی ہے ۔ اس میں شاید ایسے آپشن نہیں ہیں‌۔
 
Top