اپنی ویب سائٹ سے کسی کو ڈیٹا رسائی مگر کیسے؟

الکبیر

محفلین
آداب،
میں اپنی ویب سائٹ کے مواد میں سے کسی کو ایک فولڈر تک رسائی (جس میں ذیلی فولڈرز بھی ہو سکتے ہیں) کیسے ممکن بناؤں؟
ایک بار کسی نے مجھے FTP کے ذریعے اپنے کچھ قابل ڈاؤن لوڈ ڈیٹا تک رسائی دی تھی۔
مدد درکار ہے۔۔۔! :roll:
 
متلاشی

محفلین
آداب،
میں اپنی ویب سائٹ کے مواد میں سے کسی کو ایک فولڈر تک رسائی (جس میں ذیلی فولڈرز بھی ہو سکتے ہیں) کیسے ممکن بناؤں؟
ایک بار کسی نے مجھے FTP کے ذریعے اپنے کچھ قابل ڈاؤن لوڈ ڈیٹا تک رسائی دی تھی۔
مدد درکار ہے۔۔۔ ! :roll:
کیا آپ ایسا چاہتے ہیں ۔۔۔؟
یہاں کلک کریں
 
پردیسی

محفلین
اگر ہم ایک سرور سے دوسرے سرور پر ڈیٹا منتقل کرنا چاہیں جس میں فولڈرز،فائل وغیرہ یعنی تقریباً سب کچھ ہو تو کون سا سوفٹوئیر سب سے بہتر ہوگا
 
الکبیر

محفلین
جی، مجھے اپنا ڈیٹا کئی بار آن لائن بھیجنا ہوتا ہے۔
میں اس کسی سائٹ کے ذریعے زپ فارمیٹ میں بھیجتا ہوں جو وقت طلب ہوتا ہے۔
میں اپنی ویب سائٹ پر کوئی لنک بنا کر اپنی مرضی کے لوگوں کو معین مدت کے لئے کسی فولڈر تک رسائی دینا چاہوں تو کیسے ممکن ہو سکے گا ؟
 
شکریہ الکبیر صاحب۔۔۔!
مختلف ڈیٹا ہوسٹنگ سائٹس آپ کو اپنے پسند کے فولڈرز کو اپنی سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کی اجازت دیتی ہیں ۔۔۔۔! جس کی مدد سے آپ یوزرز کو اپنے ڈیٹا تک رسائی دے سکتے ہیں ۔۔۔! وہاں پر آپ شرائط کا تعین بھی کرسکتے ہیں۔۔۔ ایسی ہی سہولت کے لئے میں box.net کو استعمال کرتا ہوں ۔۔۔! آپ بھی باکس ڈاٹ نیٹ پر اپنا اکاؤنٹ ایکٹویٹ کریں یہ آپ کو 5 جی بی تک فری سٹوریج دیتی ہے ۔۔! اس کے بعد آپ اپنا ڈیٹا اس پر اپ لوڈ کریں اس کے بعد آپ کسی بھی فولڈر کو منتخب کر کے اس پر رائٹ کلک کر کے اس کی ایمبیڈنگ کا کوڈ حاصل کر سکتے ہیں ۔۔ ! اس کوڈ کو آپ اپنی ویب سائٹ پر جہاں مرضی لگائیں۔۔! اس طرح آپ کی سائٹ یوزرز کی رسائی آپ کے مطلوبہ ڈیٹا تک ممکن ہو جائے گی ۔۔ِ!
امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔۔۔!
 
الکبیر

محفلین
وہاں پر تو میرا لنک ہے مگر میں وہاں اپلوڈ کرنے کی بجائے اپنی ویب سائٹ کے فولڈرز میں مطلوبہ ڈیٹا بآسانی منتقل کرے رسائی کیسے دے سکتا ہوں؟
یہ رسائی میں نے کسی کو بھی ہمیشہ کے لئے نہیں عارضی طور پر دینی ہوتی ہے :roll:
 
Top