ویب سائٹس پر تبصرے، رائے شماری اور ریٹنگ شامل کرنا ویب ماسٹرز کی ایک عام ضرورت ہے۔ اگرچہ اس مقصد کے لیے کئی سکرپٹس دستیاب ہیں لیکن ان کے استعمال کے لیے انہیں اپنی ویب سپیس پر اپلوڈ کرکے انہیں کنفگر کرنا پڑا ہے اور بعض اوقات انہیں درست طور پر استعمال کے لیے کچھ پروگرامنگ بھی درکار ہوتی ہے۔ جے ایس کٹ ان سکرپٹس کے استعمال کا ایک آسان متبادل ہے۔ جے ایس کٹ کے استعمال کی بدولت کسی بھی ویب سائٹ میں تبصرہ جات اور ریٹنگ کی سہولت کا اضافہ نہایت سہل انداز میں اور بغیر کسی پروگرامنگ کے کیا جا سکتا ہے۔ جے ایس کٹ کے استعمال کے لیے جے ایس کٹ کی سائٹ سے جاواسکرپٹ لنک کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے جس سے پیج کی لوڈنگ پر قدرے فرق پڑ سکتا ہے۔ جے ایس کٹ کی سروسز بلاقیمت استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔