اپنی ویب سایٹ اور فورم پر اردو لکھنے میں مشکلات

آصف حیات

محفلین
السلام و علیکم ،
دوستوں جب میں اپنی سایٹ پر اردو تحریر دیتا ہوں تو وہ انٹرنیٹ ایکسپلور پر ظاہر نہیں ہوتی بلکہ اس شکل ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ میں ہوتی ہیں جبکہ میرے پاس تمام ضروری فونٹ انسٹال ہیں۔
اس کے الاوہ جب میں نوٹ پیڈ سے اپنی سایٹ ایڈیٹ کر کے جب سویو کرتا ہوں تو مندرجہ زیل ایرور آتا ہے ۔

this file contains characters in unicode format which will be lost if you save this file as an ANSI encoded text file. To keep the unicode information, click cancel below and then select one of the unicode options from the Encoding drop down list . Continue?
میرے پاس ایک اور دوسری ونڈو ہے جب میں وہ ونڈو انسٹال کرتا ہوں تو اس میں اردو تحریر کا یہ مسلہ نہیں ہوتا پر وہ ونڈو مجھے پسند نہیں اس لیے میں وہ ونڈو استمعال نہیں کرتا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ اپنی سائٹ پر کونسا سوفٹویر استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ کوئی اردو فورم استعمال کر رہے ہیں تو اس کے لیے ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_unicode_ci ہونی چاہیے۔

نوٹ پیڈ کے ذریعے یونیکوڈ ٹیکسٹ سیو کرنے کے لیے اس میں UTF-8 اینکوڈنگ منتخب کرکے سیو کر لیں۔
 

mobixone

محفلین
نبیل بھائی میری سائٹ ورڈ پریس پر بنی ہوئی ہے جس میں ایس ایم ایس اور غزل شاعری وغیرہ ہے۔ جو کہ رومن انگلش میں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں میں پوسٹنگ کر سکوں میں شاعری اور افسانے اردو میں پبلش کرنا چاہتا ہوں۔ میں ورڈ پریس کی لیٹسٹ ورژن2.7.1. استعمال کر رہا ہوں اور گیئرز تھیم ہے جو شاید اردو کو سپورٹ نہیں کرتا اور جب میں لکھکر سیو کرتا ہوں تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ مجھے کون سا پلگ ان انسٹال کرنا چاہئے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اوپر بھی لکھا ہے کہ یونیکوڈ اردو ڈیٹا درست سیو کرنے کے لیے ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_unicode_ci ہونی چاہیے۔ ڈیٹابیس کی کولیشن ڈیٹابیس بناتے وقت سیٹ کی جاتی ہے یا بعد میں بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ذیل کے روابط ملاحظہ کریں:

Convert MySQL table to utf8
Convert a db to UTF8 after upgrading to MySQL 4.1
Converting MySQL Database Contents to UTF-8
 

mobixone

محفلین
نبیل بھائی
ورڈ پریس ڈیش بورد میں ریڈنگ اآپشن میں اینکوڈنگ فار پیجز اینڈ فیڈ میں یو ٹی ایف ایٹ ہی سیلیکٹ کیا ہوا ہے۔ شاید میں اآپ کی بات نہیں سمجھا۔ اور ڈبلیو پی کنفگ فائل میں بھی یو ٹی ایف ایٹ ہے اور لینگویج میں میں نے یو آر بھی لکھا ہے برائے مہربانی ورڈپریس ڈیش بورڈ اوپن کرکے ذرا تضصیل سے بتائں۔ تو مہربانی ہوگی۔ میں کئی روز سے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
سید حر عباس نقوی
 

جہانزیب

محفلین
ڈیش بورڈ‌ کے علاوہ ڈیٹا بیس میں‌ بھی اسے تبدیل کرنا ہو گا ۔ اردو کے لئے ڈیٹا بیس بھی یونیکوڈ‌ ہونا ضروری ہے ۔ آپ ورڈپریس کا ڈیٹا بیس پی ایچ پی مائی ایڈمن، یا ہوسٹنگ کمپنی جو بھی دوسرا طریقہ فراہم کر رہی ہے کی مدد سے کھولیں‌ اور ڈیٹابیس منتخب کر کے اس کی اینکوڈنگ کو utf8_unicode_ci میں‌ بدل دیں‌ ۔ بس اتنا سا کام ہے ۔
 

mobixone

محفلین
ورڈ پریس میں انگلش اور اردو لکھنا

جی جناب شکریہ آج یہ مسئلہ حل کر کے ہی چھوڑنا ہے۔ جی میں سمجھ گیا میں نے سی پینل کھولا اور مائی ایڈمن پی ایچ پی میں گیا۔ وہاں۔۔۔مائی ایس قیو ایل چارسیٹ میں یو ٹی ایف 8 یونی کوڈ ہے اور مائی ایس قیو ایل کونیکشن کولیشن میں utf8_unicode_ci ہی لکھا ہے۔ اور لینگویج میں آگے انگلش لکھا ہے۔
اب بتایں آگے کیونکہ نبیل بھائی کے کہنے کے مطابق utf8_unicode_ci تو لکھا ہے پہلے ہی؟
اچھا ضروری یہ ہے کہ سائٹ انگلش میں ہی ہو اور اردو بھی لکھ سکیں۔
پلیز رپلائی
 

جہانزیب

محفلین
بالکل انگریزی ہی میں‌ اردو کا تڑکہ رہے گا، اب آپ کے بتانے کے مطابق تو سب کام درست نظر آ رہا ہے ۔ اگلا کام صرف آپ کو اپنی سٹائل شیٹ‌ اور تھیم میں‌تھوڑی تبدیلیوں‌ کی ضرورت ہے ، جس کے بعد اردو دھڑا دھڑ‌ لکھ سکیں‌ گے ۔
 

mobixone

محفلین
یس میرا خیال ہے۔ اب ہم سہی جگہ پہنچے ہیں۔ اور میں نے اپنے پہلے ہی میسیج میں تھیم کا تذکرہ کیا تھا کہ میرے خیال کے مطابق گیئرز تھیم اردو کو سپورٹ نہیں کرتا۔ اب جناب دھڑا دھڑ اردو لکھنے کیلئے یہ بھی بتا دیں کہ تھیم میں کیا تبدیلی کروں؟
اور کس فائل میں کروں؟
میرا خیال ہے آپ کی مدد سے آج میرا یہ خواب پورا ہوجائے گا۔کہ میں اپنی سائٹ میں اردو شاعری اردو میں ہی لکھ کر سبمنٹ کروں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انگریزی سائٹ میں اردو پوسٹ پر الگ سے سٹائل اپلائی کرنا ضروری ہوگا۔ یہ کئی طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔ اس کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ اردو متن سے پہلے ذیل کی سطر شامل کر دیں:

کوڈ:
<span style="font-family:Urdu Naskh Asiatype;font-size:18px;">

اور پوسٹ کے بعد ذیل کی لائن شامل کر دیں:

کوڈ:
</span>

اگر آپ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کی بجائے کوئی اور فونٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کی جگہ دوسرے فونٹ کا نام شامل کر سکتے ہیں۔
 

mobixone

محفلین
نبیل بھائی یہ کوڈ دینے سے بات نہیں‌بنتی اسی طرح ہوجاتا ہے۔ میں نے آپ کی اور جہانزیب بھائی کی مدد سے سی پینل میں‌تھیم کو سٹڈی کیا ہے۔ وہاں لینگویج کا فولڈر ہے جس میں مختلف لینگویج کی
.po
.mo
فائلز ہیں مختلف لینگویج کی اگر ہم اس میں
ur.po
ur.mo
فائل اپلوڈ کردیں تو تھیم اردو سپورٹڈ ہو جائے گا۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ اردو۔پی او اور اردو۔ایم او فائل کہاں سے اپلوڈ کی جائے اگر آپ کو معلوم ہو تو بتائں میں ورڈ پریس پر بھی چیک کرتا ہوں
تھینکس
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو po یا mo فائل کا تعلق اردو سپورٹ سے نہیں ہے۔ یہ صرف ورڈپریس کا اردو ترجمہ ہے۔
 
Top