محمداحمد
لائبریرین
کچھ دنوں سے محفل میں سیاسی جماعتوں اور اُن کے قائدین پر بے تحاشا تنقید ہو رہی ہے اور نتیجتاً اُن جماعتوں کی حمایت میںبھی جواب آ رہے ہیںبلکہ الزامات کے جواب میںالزامات عائد ہو رہے ہیں۔ یہ سلسلہ اچھا ہے لیکن فائدہ کسی کو نہیں ہو رہا ۔یعنی یہ ریاضت محض وقت کی بربادی کا سبب بن رہی ہے۔
میرا خیال ہے کہ کیوں نہ اہلِ محفل اپنے وقت کو کارآمد بنائیں اور دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنی جماعت کی اصلاح کریں تاکہ آپ کی پسندیدہ سیاسی جماعت اپنی غلطیوں سے رجوع کر کے بہترین سیاسی جماعت بن جائے۔ آپ میری بات سے اتفاق کریں گے کہ ہر جماعت میں اصلاح کی گنجائش موجود ہے۔
اصولاً آغاز مجھے کرنا چاہیے تھا لیکن چونکہ میرا جھکاؤ کسی مخصوص جماعت کی طرف نہیں ہے سو مجھے اصلاح کا بھی وہ حق بہر حال نہیں ہے جو کسی جماعت سے محبت اور عقیدت رکھنے والے کو ہوسکتا ہے۔
لہٰذا میری اُن احباب سے درخواست ہے کہ جو سیاسی ذمرے میں فعال ہیں کہ وہ اپنی جماعت کی غلطیوں کی نشاندہی / اصلاح کر کے اپنے اخلاص کا ثبوت دیجے۔
* اُمید کرتا ہوں کہ اس دھاگے کو مثبت اندازِ فکر سے برتا جائے گا۔