اپنی ڈیزائن کردہ مختلف چیزیں

سین خے

محفلین
واہ! بہت ہی خوبصورت جاسمن سس :)

آپ نے جو آج تصاویر اپلوڈ کی ہیں وہ تو نظر آرہی ہیں، اس سے پہلی والی مجھے نظر نہیں آرہی ہیں۔ کیا کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہے؟

ما شاء اللہ آپ کے ہاتھ میں تو بہت صفائی ہے۔ کراس اسٹچنگ مجھے تو بہت مشکل لگتی تھی تو کبھی سیکھی ہی نہیں۔ مجھے بچپن میں شوق تھا کڑھائی کا تو تھوڑی بہت سیکھی تھی پر بارہ سال کی عمر کے بعد پڑھائی میں ایسی گم ہوئی کہ یہ شوق بہت پیچھے چلا گیا۔ ویسے اب بھی یہ کام برے وقتوں میں بہت کام آجاتا ہے :)
 
جاسمن

لائبریرین

مجھے بھی نہیں نظر آرہیں۔دوبارہ بھیجتی ہوں ان شاءاللہ۔
بہت شکریہ۔
مجھے بیشتر ٹانکے آتے ہیں اور ان سب میں کراس سٹچ بہت زیادہ پسند بھی ہے اور آسان بھی لگتا ہے۔اس میں خانے گننے پڑتے ہیں بس۔ایک اور مشکل سا شروع کیا ہوا ہے۔ سینری ہے۔ابھی مکمل نہیں ہوئی۔بہت الجھا ہوا سا ڈیزائن ہے۔
ہاں۔مجھے خود بہت شوق ہے۔اب تو وقت نہیں ملتا۔پہلے بہت بنائے تھے اپنے سوٹ۔ایمی کے لئے اور محمد کے لئے بھی۔
آپ کو کون کون سے ٹانکے آتے ہیں؟اور کیا کیا کام کیے ہیں؟
 
میں نے بنیادی ٹانکے ہی سیکھے تھے۔
بنیادی straight stitch, chain stitch, feather stitch اور ایک دو knots آگئی تھیں۔ میں چھوٹے چھوٹے پیٹرن بنا کر رکھتی رہتی تھی۔ ان پیٹرنز سے keychains بنانے کا ارادہ تھا جو کہ پورا ہو نہیں سکا :) اور ایک وقت آیا کہ سب پیٹرن ادھر ادھر ہو گئے۔

اس شوق سے مجھے کسی حد تک فائدہ بہت پہنچا۔ مجھے باقاعدہ سلائی تو نہیں آتی پر کبھی درزی بیل وغیرہ ٹانکنے کا کام نہیں کرنے پر راضی ہو تو برے وقتوں میں ایسے چھوٹے چھوٹے سے کام آسانی سے کر لیتی ہوں۔ خاندان کی تقاریب میں بھی ایسے کاموں کے لئے مجھے یاد کر لیا جاتا ہے :)
 
جاسمن

لائبریرین
ایمی کی ایک قمیص پہ یہ ڈیزائن بنانے کا ارادہ ہے۔
Screenshot_2018-07-17_Charming_Bicycle_Embroidery_Have_Beautiful.png
 
جاسمن

لائبریرین
ہماری دادی کی سکیچز کی کولیکشن کہیں محفوظ رکھی ہوئی ہے، جو اس زمانے کے مختلف رسالوں سے اکٹھے کیے ہوئے ہیں۔ :)
کبھی مل گئے تو پوسٹ کروں گا۔
ضرور۔
میری امی کو بہت شوق تھا اور ان کے دور کے بہت سے ڈیزائن میرے پاس اب بھی ہیں۔ البتہ کافی ضائع بھی ہوگئے۔ میں جب چھوٹی تھی تو میں نے بھی بہٹ اکٹھے کئے۔ میری امی کے دور کے تو زیب النساء اور حور رسالوں میں آئے ہوئے ڈیزائن بھی تھے۔ میں نے ان سے کافی استفادہ کیا۔
 
جاسمن

لائبریرین
20190213-150918.jpg

یہ کافی دنوں سے بنا رہی ہوں۔ ایمی کی فرمائش ہے کہ آنے والے امتحانات میں اسے ہاتھ کا بنا ہوا پاؤچ چاہیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
20190213-201113.jpg

لیں جی۔ کڑھائی تو ہوگئی۔ اب کچھ سلائی کا کام رہتا ہے۔ اس طرح کا پاؤچ پہلی بار بنا رہی ہوں ہوں اور منہ زبانی۔ یعنی بغیر کسی سے سیکھے۔۔۔
 
Top