مظفر بخاری

محفلین
میں قیامِ پاکستان سے قبل پنجاب کے ضلع گورداسپور میں 1941 میں پیدا ہوا تھا۔پاکستان بننے کے بعد میرا خاندان لاہور میں بس گیا۔میں نے اسلامیہ ہائی سکول سنت نگر سے ورنیکلر فائنل (جماعت ہشتم) کا امتحان وظیفہ لیکر پاس کیا اور سکول بھر میں اوّل رہا۔پھر میں سینٹرل ماڈل ہائی سکول لاہور میں چلا گیا۔وہاں سے میں نے میٹرک کا امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا اور وظیفہ لیا۔میٹرک کے بعد میں گورنمنٹ کالج لاہور میں داخل ہوگیا وہاں سے ایم-اے انگلش کا امتحان پاس کرنیکے چند ماہ بعد گورنمنٹ کالج لاہور ہی میں انگریزی کا لیکچرار مقرر ہوا۔بطورِ طالبعلم اور استاد میں نے گورنمنٹ کالج لاہور میں 45 سال گزارے اور وہاں سے 2001 میں ریٹائر ہوا۔ریٹائرمنٹ سے دس پندرہ سال پہلے ہی میں نے اپنے رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں سی ایس ایس (CSS) کی اکیڈمی قائم کر لی تھی۔جہاں میں آج تک مقابلے کے امتحان میں شریک ہونیوالے طلبا کو انگریزی پڑھاتا ہوں۔

مجھے بچپن ہی سے شعر و شاعری کا شوق تھا۔میرے اکثر اشعار میں مزاحیہ رنگ ہوتا تھا۔گورنمنٹ کالج لاہور میں قیام کے دوران میں نے سنجیدہ شاعری بھی کی۔میری غزلیں کالج کے میگزین "راوی" اور ملک کے نامور ادبی رسائل بالخصوص "اوراق" میں چھپا کرتی تھیں۔1972 میں مجھے روزنامہ "مغربی پاکستان"(جو اب بند ہوچکا ہے) میں کالم لکھنے کا موقع ملا۔میرے کالم میں مزاحیہ اور طنزیہ رنگ نمایاں ہوتا تھا۔پھر ہولے ہولے میری طبیعت طنز و مزاح کی طرف مائل ہوگئی۔میرے مزاحیہ مضامین ماہنامہ "اردو ڈائجسٹ" میں چھپنے لگے۔پھر 1980 میں مزاحیہ مضامین اور کہانیوں پر مشتمل میری کتاب "گستاخی معاف " شائع ہوئی۔یہ کتاب ادبی حلقوں اور عوام میں بہت مقبول ہے اب تک اس کے دس ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔آجکل میں روزنامہ "نئی بات" میں گستاخی معاف ہی کے عنوان سے ہفتہ میں ایک دو کالم لکھتا ہوں جو زیادہ تر طنزیہ مزاحیہ ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات سنجیدہ کالم بھی لکھتا ہوں۔میں نے ایک انگریزی بول چال کی کتاب اور ایک سی ایس ایس کے طلبا کیلیے انگریزی کی کتاب لکھی ہے۔یہ دونوں کتابیں طالبعلموں میں بہت مقبول ہیں۔آجکل میں ایک طنز و مزاح کا انسائیکلوپیڈیا مرتب کررہا ہوں جس میں سو سے زیادہ مزاح نگاروں کی تحریریں شامل ہیں۔عنقریب یہ کتاب بھی چھپ کر بازار میں آجائیگی۔اسکے علاوہ میں اپنی سوانح عمری بھی لکھ رہا ہوں جسکا عنوان ہے "اپنی کھوج میں" ۔میرا مختصر شعری مجموعہ بھی زیرِ ترتیب ہے۔میرے تین بچے ہیں۔بڑی بیٹی سی ایس ایس کے امتحان میں پاکستان بھر کی لڑکیوں میں اوّل آئی تھی۔اب وہ کسٹمز میں ایڈیشنل کلیکٹر ہے۔اس سے چھوٹی بیٹی انگریزی کی اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔میرا بیٹا حسن مکینیکل انجینئیر ہے۔اس نے انجینئیرنگ میں ایم ایس سی انگلینڈ کی ایک یونیورسٹی سے کی تھی اور اب وہ انگلینڈ ہی کی ایک معروف فرم میں انجینئیر ہے۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
سبحان اللہ کیا خوب شخصیت پائی ہے
اپنا کچھ مواد بھی پوسٹ کریں مظفر بخاری صاحب
ارے آپ جیسے بندوں کے ساتھ کچھ وقت گزرا تو دو چار کتابیں ہم بھی لکھ ڈالیں گے
 

مظفر بخاری

محفلین

ملائکہ

محفلین
واؤ اتنے پڑھے لکھے اور اچھے انکل آئے ہیں محفل میں آپکو خوش آمدید ۔۔۔ بس اب ہم نے یہاں سے آپکو جانے ہی نہیں دینا قید کرلینا ہے یہاں:heehee: تاکہ ہم جیسے نکمے لوگ بھی آپ سے کچھ سیکھ لیں:heehee:
 

تلمیذ

لائبریرین
محفل میں دلی خوش آمدید، جناب!
بہت کامیاب زندگی گزاری ہے آپ نے۔ اوراللہ تعالےنے آپ کو بڑی ہونہار اولاد سے نواز ہے۔ ماشأاللہ۔ انسان کو ز ندگی میں اور کیا چاہئے۔ اپنی سوانح عمری کی تکمیل اور منظر عام پر آنے کے بارے میں یہاں پر ضرور پوسٹ کیجئے گا۔ ہم منتظر ہیں۔
 

عسکری

معطل
واؤ اتنے پڑھے لکھے اور اچھے انکل آئے ہیں محفل میں آپکو خوش آمدید ۔۔۔ بس اب ہم نے یہاں سے آپکو جانے ہی نہیں دینا قید کرلینا ہے یہاں:heehee: تاکہ ہم جیسے نکمے لوگ بھی آپ سے کچھ سیکھ لیں:heehee:
سسٹر ہمیں سقراط اور افلاطون بھی نہیں سکھا سکتے ہم پکے نا اہل شاگرد ہیں :grin:
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
:AOA: ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عالی جناب مظفر بخاری صاحب!
اردو محفل میں خوش آمدید!
آپ کی سی ذی علم ہستی کی آمد سے اردو محفل کی رونق میں چار چاند لگ جائیں گے۔
ان شاء اللہ
 

نایاب

لائبریرین
محترم مظفر بخاری صاحب
محفل اردو پہ دلی خوش آمدید
آپ کے بارے جان کر اچھا لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزرگ مان اک سوال پوچھنے کی گستاخی کررہا ہوں ۔۔۔۔
یقین ہے کہ رہنمائی فرمائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔
اس جہاں رنگ و بو میں آپ کو " اپنی کھوج میں " کے سفر پر نکلے نصف صدی سے زیادہ وقت گزر گیا ۔
اللہ آپ کو سدا سلامت رکھے آمین ۔۔۔۔
کیا " کوئی پتہ ملا یار کا ۔۔ یا اپنی ملی خبر کوئی " ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید

یقین ہے کہ آپ جیسی صاحبِ علم ہستی سے بہت کچھ سیکھنے کے مواقع ملیں گے
 
یادش بخیر
کچھ کچھ یاد پڑتا ہے کہ اردو ڈائجسٹ میں آپ کے مضامین بہت دلچسپی کے ساتھ پڑھا کرتا تھا
آپ کا مضمون نیامت علی اور حُسنِ کارکردگی پڑھا ہے نام کچھ جانا پہچانا محسوس ہوا
اور اب اس دھاگے سے تصدیق بھی ہو گئی :)
یہ محفلین کی خوش قسمتی ہے کہ آپ ہمارے درمیان ہیں
دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید محترم :bighug:
 
Top