الف عین
لائبریرین
اس پر خیال آیا کہ میرا ایک Magnum Opus ناولٹ ہے، 'مائل بکرم راتیں' اسے یہاں قسط وار دے دیا جائے؟؟ یہ ناولٹ میں نے ۱۹۶۹ میں شروع کیا تھا اور تھوڑا تھوڑا کر کے ۱۹۸۰ میں مکمل ہوا اور ادبی دنیا کو ابی تک اس کی بھنک بھی نہیں ہے۔ اس کے تین حصوں میں سے دو حصے تو میں اب تک ٹائپ کر چکا ہوں (ظاہر ہے اردو ٹیکسٹ میں)، تیسرا اب شروع کرنا ہے۔ اسی طرح اردوستان پر میرا مزاحیہ سفر نامہ 'اللہ میاں کے مہمان' جو ان پیج ۔ امیج کی شکل میں اردوستان پر چل رہا ہے، اسے بھی یونی کوڈ میں تبدیل کر کے طنز و مزاح کی فورم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بہتر تو ہو کہ نئے لکھنے والے سامنے آئیں مگر تب تک ہم بزرگ بھی شامل ہونے کے لئے راضی ہیں۔ (اور اگر کچھ احباب اس پر حیرت کر رہے ہوں کہ میں کون ہوں تو جناب عرض ہے کہ میں اعجاز عبید بھی ہوں، جو ۱۹۶۷ سے ۱۹۷۲ تک کافی معروف رہا، اور اب گنے چنے رسالوں پر ہی نظر آتا ہوں، بشمول حیدر قریشی کے 'جدید ادب' کے۔ کچھ اپنے مونہہ میاں مٹھو جیسی بات ہو گئی ہے، معاف کریں۔پنی