اپنے اپنے مسائل ۔۔

عندلیب

محفلین
اپنے اپنے مسائل​

السلام علیکم ساتھیو !
ساتھیو کیوں نہ ہم آج سے کوئی مخصوص وقت جمع ہوکر اپنے اپنے مسائل کا اس تھریڈ میں ذکر کریں اور ایک دوسرے کے باہمی مشورے سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔۔۔
تو کیا کہتی ہیں بوچھی ، ماورا، تعبیر ، شگفتہ ، سارہ خان ، سارا ، زونی ، ملائکہ ، خوشی ، جیہ ، زھراعلوی ، فرحت ، فرزانہ ،زینب ، اور کون کون خواتین ہیں یار جن کے نام مجھے یاد نہیں آرہے ہیں تو کیا کہتی ہیں آپ سب، آپ سب کی رائے کا مجھے انتظار رہے گا ۔
 

جیہ

لائبریرین
کیوں نہیں۔ آخر ہمارے بھی تو مسائل ہیں۔ مگر بعض باتیں ایسی بھی ہیں کہ جنہیں اوپن فورم پر ڈسکس نہیں کیا جا سکتا
 

عندلیب

محفلین
یہی میں کہنا چاہتی تھی کہ ہم اپنے مسائل کا ذکر اوپن فورم پر نہیں کر سکتے ۔
لیکن اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ کیوں نہ ہم خواتین کاایک گروپ بنائیں اور اس کا پاس پورڈ صرف ان ہی خواتین کو دیں جو ہمارے گروپ میں شامل ہوں جو اوپن نہ ہو ناظمین اگر چاہیں تو ہماری مدد کر سکتے ہیں، تو کیا کہتی ہیں آپ جیہ ناظمین سے گزارش کی جائے کہ وہ ہماری مدد کریں ۔۔
 

عندلیب

محفلین
بوچھی نے کہا:
مجھے بھی اتفاق ہے :happy: اچھا خیال ہے ۔ میں اگر کوئی اچھا مشورہ دے سکوں تو اس سے مجھے خوشی ہوگی کسی کے کام آیا ۔۔ اور کسی کا مسلہ، پرابلم دور ہوا :battingeyelashes:
مگر مجھے کوئی مسلہ ہی نہیں درپیش آتا تو میں کیا شئیر کرسکتی ہوں :confused: ۔۔ مسلے مجھ سے دُور ہیں :party: میں کسی مسلے کو بھی اپنے قریب پھٹکنے نہیں دیتی ۔۔ مگر ، اگر کچھ ہو بھی جائے تو وہ ایسا ہرگز نہیں ہوتا جسکے لئے میں باہمی مشورے لوں ۔۔ میں خود ہی نمٹ لیتی ہوں مسلوں کو ۔۔ ویسے بھی جہاں ہم رہتے ہیں وہاں مسلے برائے نام ہوتے ہیں ۔۔
مگر میں باہمی مشوروں میں شامل ہوسکتی ہوں :happy: آپ سب شروع کیجیے ۔ :battingeyelashes: ہم سب آپکے ساتھ ہیں ۔ ۔
بہت خوشی کی بات ہے بوچھی آپ بھی میری رائے سے اتفاق کرتی ہیں ۔ اور مجھے امید ہے آپ دوسروں کے مسائل حل کرنے میں بھر پور ساتھ دینگی شکریہ ۔
ہر کسی کی زندگی میں کچھ نہ کچھ پریشانی تو ہوتی ہے آپ کی زندگی میں ایسا کچھ نہیں ہے جان کر بہت خوشی ہوئی اللہ سے دعا ہے کہ آپ ہمشہ ایسے ہی خوش رہیں آمین ۔
زندگی کے فیصلے تو خود ہی کرنے پڑتے ہیں لیکن جذبات کی رو میں بہہ کر انسان کبھی کبھی غلط فیصلے بھی کر بیٹھتا ہے ایسے جزباتی فیصلوں کے لئے ہم ایک دوسرے سے صلاح رائے مشورہ کریں گے ، اور امید کرتی ہوں کے آپ تعاون کرئینگی ۔
 

حمنہ

محفلین
رکیں رکیں میں آ رہی ہوں مجھے بھی عندلیب باجی کی بات سے اتفاق ھے ہم مل کر ایک دوسرے کے مسائل حل کریں اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گا کیونکہ مشورہ یا رائے لینا اچھا ہوتا ھے
 

خوشی

محفلین
ہو سکتا ھے کسی مسلے کے لئے آپ کو ماہر نفسیات کی ضرروت محسوس ہو تو میں حاضر ہوں مدد کو ، بلا جھجھک کہیئے مشورہ مانگیے ، بنا فیس ،،،، باقی جیسے آپ چاھیں مجھے آپ سب کی رائے سے اتفاق ھے

اور ہاں پہلے جلدی سے میرا مسلہ حل کریں۔ میرا وزن تیزی سے بڑھ رہا ھے پوری زندگی اتنا وزن نہیں بڑھا :noxxx: میری زندگی کا یہی گھمبیر مسلہ بنتا جکا رھا ھے
 

مہ جبین

محفلین
یہی میں کہنا چاہتی تھی کہ ہم اپنے مسائل کا ذکر اوپن فورم پر نہیں کر سکتے ۔
لیکن اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ کیوں نہ ہم خواتین کاایک گروپ بنائیں اور اس کا پاس پورڈ صرف ان ہی خواتین کو دیں جو ہمارے گروپ میں شامل ہوں جو اوپن نہ ہو ناظمین اگر چاہیں تو ہماری مدد کر سکتے ہیں، تو کیا کہتی ہیں آپ جیہ ناظمین سے گزارش کی جائے کہ وہ ہماری مدد کریں ۔۔
میں عندلیب سے مکمل اتفاق کرتی ہوں، بالکل ایسا ہی ہونا چاہئے
لیکن یہ تجویز تو کافی پرانی ہے، کیا اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا؟
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم
عندلیب کہاں ہیں آپ؟
آپ کی تجویز کا کیا بنا؟
کوئی یہاں موجود ہی نہیں ہوتا؟؟؟؟
لگتا ہے کسی کو کوئی مسئلہ ہی نہیں ؟
 
Top