میرا بلاگ بنانے کا مقصد مشہور دانشور بننا تھا، ناکامی ہوئی۔ پھر اردو محفل پر آیا تو آپ لوگوں کی مدد سے مزید دانشوری کی کوشش کی، اور اپنی دانش کا دائرۂ کار شاعری تک بڑھاتے ہوئے بڑا شاعر اور وڈا استاد بننے کی ٹھانی۔
تاحال کوشش جاری ہے، اور بلاگ پر وقتاً فوقتاً یہاں وہاں لکھے خیالات و مشاہدات پوسٹ کرتا رہتا ہوں۔
تابشیں
 
فلک شیر

محفلین

دنیا میں دو ہی تو دانشور ہیں
اک تسی ت اک میں
 
میرا بلاگ بنانے کا مقصد مشہور دانشور بننا تھا، ناکامی ہوئی۔ پھر اردو محفل پر آیا تو آپ لوگوں کی مدد سے مزید دانشوری کی کوشش کی، اور اپنی دانش کا دائرۂ کار شاعری تک بڑھاتے ہوئے بڑا شاعر اور وڈا استاد بننے کی ٹھانی۔
تاحال کوشش جاری ہے، اور بلاگ پر وقتاً فوقتاً یہاں وہاں لکھے خیالات و مشاہدات پوسٹ کرتا رہتا ہوں۔
تابشیں
بھیا کوئی بات نہیں ، دانشور سے دانشوری نہ سہی تو تابش سے تابشیں ہی سہی ۔
 
یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم !

ایک عدد بلاگ "بیلاگ " پچھلے دو چار دن میں میں نے بھی تشکیل دیا ہے -کچھ چیزیں جو یہاں پیش ہونے سے رہ گئیں وہاں پیش کروں گا -اللہ اللہ خیر سلّا -آپ سب سے گزارش ہے کہ تشریف لائیے اور قیمتی مشوروں سے بہرہ مند فرمائیے کہ میں بہرا نہیں اور بے بہرہ بھی نہیں -

بیلاگ

نوازش

یاسر
 
دائم

محفلین

دائم

محفلین
اگر آپ نے بلاگ سپاٹ کے علاوہ فری ہوسٹ پر اپنا بلاگ ہوسٹ کرنا ہے تو 0fees.net پر یہ کام بخوبی کیا جا سکتا ہے اور اگر کسی کو اس کے لئے میری مدد چاہئے تو میں ”‌حاضر جناب“
Blogger. Com پر میں نے اپنا بلاگ بنایا ہوا ہے، کیا یہ فری ہے یا ڈومین کی ضرورت؟؟؟
یہ ہے اس بلاگ کا لنک : گیسُوئے سُخَن
 
منیب الف

محفلین
یہ میرا بلاگ ہے: منیب کا بلاگ
یہاں میں نے اپنی کل شاعری کو جمع کر دیا ہے۔
کل میں ایسے کہہ رہا ہوں جیسے پانچ چھ دیوان ہیں،
لیکن صرف بیس تیس نظمیں/غزلیں ہیں۔
امید ہے جب تک گوگل قائم ہے،
میری لکھی چیزیں بھی محفوظ رہیں گی، اگرچہ
ہماری شاعری کیا اور ہم کیا
 
نذیر احمد

محفلین
میں نے بھی ایک بلاگ بنایا ہے لیکن اس بہت سے سقم ہیں امید ہے آپ لوگوں کی صحبت میں رہ کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا
 
احسان اللہ

محفلین
میں نے بھی ورڈ پریس پر ایک بلاگ بنا رکھا ہے ،جس پر اسلام کے حوالے سے تحریریں لکھتا رہتا ہوں ،آپ گوگل پر احسان اللہ کیانی لکھیں ،ان شاء اللہ میرا بلاگ آپ کے سامنے آجائے گا ۔
 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آخر کار ہم نے بھی اپنا بلاگ بنا لیا… مگر بنایا کیسے؟؟ کتنے پاپڑ بیلنے پڑے؟؟ لمبی داستان ہے، کیا کریں گے سنا کر، بہر حال یہ رہا ہماری ’’بلاگی‘‘ اوہ مطلب ’’بلاگ‘‘ کا تعارف: (اپنے بلاگ سے کاپی کر رہا ہوں)
’’تحسین اونلائن‘‘ ایک نہایت دلچسپ اور منفرد سائٹ… جہاں آپ پائیں گے دلائل و برھان سے مزین عمدہ مضامین، علمی، ادبی اور فنی کتابیں… مفید ویڈیوز، ہزاروں صفحات کے مطالعہ سے منتخب دلچسپ اور عبرت انگیز واقعات وعبارات، علمی لطائف و نکات، سبق آموز قصے، بصیرت افروز معلومات… جی ہاں! ایک ایسی دنیا جس کی سیر آنکھوں میں آنسو بھی لاتی ہے اور ہونٹوں پر تبسم بھی… جو یقینا آپ کی بہترین رفیق حضر ہوگی اور خوشگوار رفیق سفر بھی… تو دیر کیسی ابھی تشریف لائیں اور اس عجیب و غریب اور حیرت انگیز سائٹ سے لطف اندوز ہوں۔‘‘
ہماری ’’بلاگی‘‘ بے چاری ہے ابھی تعمیری مراحل میں… اس لیے کچھ، نہیں بلکہ بہت کمیاں، خامیاں ضرور ہوں گی ماہرین تشریف لاکر اپنی قیمتی اراء و تجاویز سے ضرور نوازیں۔
لنک یہ ہے:
https://tahseenonline.blogspot.com/
 
شمشاد

لائبریرین
سعید الاسلام صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ کے دیئے ہوئے ربط پر کلک کرنے سے مندرجہ ذیل پیغام آتا ہے :

This site can’t be reached
%20https’s server IP address could not be found.
Try running Windows Network Diagnostics.
DNS_PROBE_FINISHED_NXDOMAIN
 
سحرش منیر

محفلین
تمام دوستوں کو السلام علیکم
دوستو جیسا کہ ہم سب کو پتہ کہ عید قریب آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں، میں نے عید کے لیئے مہندی ڈیزائن کا ایک بہترین مجموعہ اکٹھا کیا ہے۔ جو کہ یقیننا آپ سب کو بہت پسند آئے گا۔
میں نے ان تمام مہندی ڈیزائن کو اپنے بلاگ پر شائع کر دیا ہے۔ آپ سب لوگوں سے درخواست ہے آپ میرے اس بلاگ کو دیکھیں اور اپنی رائے دیں۔ نیز اگر آپ کو میری یہ کاوش پسند آئے تو اپنے دوستوں سے ضرور شیئر کریں یہ میرے لیئے حوصلہ افزائی ہوگی۔ بلاگ کا لنک درج ذیل ہے۔ شکریہ

Eid Mehndi Design
 
Top