اشرف علی بستوی
محفلین
ادوستو السلام علیکم اپنے بلاگ کو مزید انٹرایکٹیو کیسے بنائیں ،براہ کرم مشورہ دیں http://www.ashrafbastavi.blogspot.in/
نبیل بھائی یہ سب کیسے ممکن ہوگا آپ نے جو کچھ بتایا ہے وہ کچھ بھی پلے نہیں پڑ رہا اس فیلڈ کے ہم ابھی مبتدی ہیں اس لئے آپ واضح انداز میں بتائیے پلیز۔۔۔بلاگ کو بہتر بنانے کا بہترین طریقہ بلاگ کے صفحہ اول کو پورٹل یا میگزین کی طرح منظم کرنا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس صفحے پر منتخب مضامین کا صرف مختصر اقتباس پیش کیا جائے اور ساتھ اگر کوئی گرافک بھی ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ اس کے لیے کسی مناسب ٹیمپلیٹ کا انتخاب کرنے اور اسے اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
کافی تھکا دینے والا کام تھا پر ہو گیا۔۔۔اس کے حل کے لیے گوگل پر "blogger show post excerpts" پر سرچ کر لیں۔ کئی مفید روابط مل جائیں گے۔
یہ موضوع قدرے تفصیل کا متقاضی ہے۔ لوگ مختلف طریقے سے بلاگ سیٹ اپ کرتے ہیں۔ کچھ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بناتے ہیں، کچھ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر یا اپنی ہوسٹنگ پر ورڈ پریس انسٹال کرکے بلاگ بناتے ہیں۔ زیادہ تر فری بلاگ بلاگر ڈاٹ کام یا ورڈ پریس ڈاٹ کام پر بنتے ہیں۔ اگر آپ بلاگر پر بلاگ بناتے ہیں تو اس کے لیے گوگل پر blogger magazine theme لکھ کر تلاش کریں۔ وہاں آپ کو کئی تھیمز مل جائیں گی۔ انہیں آپ اپنے بلاگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن انہیں پہلے اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے سٹائل کو اردو فونٹ اور دائیں سے بائیں سمت کے لیے ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
میں نے آپ کے بلاگ کے پیج کا سورس دیکھا ہے اور اس میں مجھے اردو ایڈیٹر سے متعلقہ کوڈ نظر نہیں آ رہا ہے۔ کیا آپ نے اپنے بلاگ کی ٹیمپلیٹ میں تبدیلی کرکے اسے سیو کیا تھا؟
تو اب کیا کرنا چاہئے؟اس کا یہی مطلب ہے کہ آپ کی ترمیم کردہ ٹیمپلیٹ کا syntax درست نہیں ہوتا جس کی وجہ سے یہ محفوظ نہیں ہو پاتی۔