کلکتے کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں
ایک تیر مرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے
کلکتہ (کولکاتا) (কলিকাতা) مشرقی ہندکا ایک عظیم شہر علم ، ادب ،فکر فن کا مرکز صدیوں سے رہا ہے،اردو کی ترویج واشاعت میں اس شہر کا اہم رول رہا ہے انگریزوں نے اردو کی ارتقا کے لئے فورٹ ولیم کالج قائم کیا جس نے اردو کاز میں اہم رول ادو کیا ہے ، اردو پہلا اخبار "جام جہاں نما" اس شہر سے جاری ہوا۔یہ مغربی بنگال کی راجدھانی ہے گو کہ اس شہر اور ریاست کی اکثریت بنگلہ زبان بولتی پڑھتی اور سمجھتی ہے مگر کلکتہ اور مضافات میں اردو بولنے والوں کی خاصی تعداد آباد ہے جو زیادہ تر بنگال کے قریبی ریاستیں جیسے بہار،یوپی سے روزگار کی تلاش میں یہاں آکر بس گئے ،۔گزشتہ چند ماہ قبل یہاں کی ریاستی حکومت نے ایسے ضلعوں میں جہاں اردو بولنے والوں کی 10فیصد آبادی وہاں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا ہے ، یہ بل اسمبلی سے پاس ہو اور صرف گورنر کی منظوری کے لئے منتظر ہے
کچھ نمایاں باتیں:
کلکتہ گنے چنے شہروں میں ہے جہاں آج بھی ٹرام چلتی ہیں
یہاں رکشہ آج بھی انسانی ہاتھ کھینچتا ہے
یہاں کے رس گلے عالمی شہرت رکھتے ہیں
یہاں کی بریانی میں آلو مشہور ہے