اپنے نام سے چلنے والے موبائل کنکشنز کے بارے میں‌جانئے

محمدصابر

محفلین
اگر آپ یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ کتنے آپ کے شناختی کارڈ پر کتنے موبائل کنکنشنز لئے گئے ہیں تو ابھی اپنا شناختی کارڈ نمبر 668پر بھیجئے اور جانئے کہ کتنے کنکشنز آپ کے شناختی کارڈ پر موجود ہیں۔
مثلاً ایس ایم ایس ایڈیٹر میں ٹائپ کریں
3456712345671 اور
668 پر ایس ایم ایس کر دیں۔
نوٹ: یہ سروس صرف پاکستان میں دستیاب ہے۔
 
محمدصابر

محفلین
میں نے تو موبی لنک سے چیک کیا ہے۔ ٹھیک چل رہا ہے۔ کوئی آٹھ کنکشن میرے نام کے نکلے ہیں۔ :)
میرا خیال ہے سب نیٹ ورکس پر چل رہا ہے کیونکہ وارد اور زونگ تو میرے رزلٹ میں آئے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
یو فون کے نیٹ ورک سے مذکورہ نمبر پر پیغام بھیجنے سے یہ جواب آتا ہے:
Message sending failed
 
وجی

لائبریرین
کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم یوفون سے پیغام بھیجنے کی بجائے کسی اور کے کنکشن سے پیغام بھیجیں
 
میرے خیال سے اپنا نمبر اس طرح ٹائپ کرنا ضروری ہے بغیر ’’- ‘‘
(e.g. 6110160645683)
میں نے ٹیلی نار سے چیک کیا ہے تو میرے 5 کنکشنز نکلے ہیں، جبکہ 3 ہونے چاہیئے تھے۔۔۔۔۔۔۔:surprise: کہیں ایسا تو ممکن نہیں کہ کوئی اور ہمارے شناختی کارڈ نمبر سے سِم نکال لیتا ہو؟ یا یہ سروس کی خرابی ہے؟:confused:
 
محمدصابر

محفلین
شکریہ شوبی بھائی درستگی کر دی ہے۔
شکریہ وجی لیکن پی ٹی اے کا لنک بھی کام نہیں کر رہا۔
اور جو نمبرز پورٹ ہوئے ہیں ان کی تعداد ایک سے زیادہ دفعہ دکھاتاہے۔ اوپر جو لنک میں نے دیا تھا اس میں کسی نے اس کی تفصیل بیان کی ہے۔
 
خلیل بہٹو

محفلین
میرے خیال سے اپنا نمبر اس طرح ٹائپ کرنا ضروری ہے بغیر ’’- ‘‘
(e.g. 6110160645683)
میں نے ٹیلی نار سے چیک کیا ہے تو میرے 5 کنکشنز نکلے ہیں، جبکہ 3 ہونے چاہیئے تھے۔۔۔۔۔۔۔:surprise: کہیں ایسا تو ممکن نہیں کہ کوئی اور ہمارے شناختی کارڈ نمبر سے سِم نکال لیتا ہو؟ یا یہ سروس کی خرابی ہے؟:confused:

میرے یو فون کے 10 کنکشن نکلے۔ جبکہ ابھی تک میں نے صرف 2 کنکشن ہی لیئے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
میرے ساتھ تو الٹا ہی معاملہ ہوا۔

میرے پاس دو کنکشن ہیں ایک ٹیلی نار اور دوسرا زونگ۔
یوز میں ٹیلی نار ہی رہتا ہے اسی سے ایس ایم ایس کرکے چیک کیا تو
معلوم ہوا کہ میرے نام پر صرف ایک کنکشن ہے وہ بھی زونگ کا۔
یعنی جو ٹیلی نار کی سم میں یوز کررہا ہوں وہ بھی میرے نام پر نہیں:confused:
 
چاند بابو

محفلین
اور میں نے چیک کیا تو یہ دیکھ کر دھنگ رہ گیا کہ میرے زونگ پر 6، جاز پر 2، یوفون پر 2، وارد پر 7 اور ٹیلی نار پر 1 کنکشن ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ وارد اور ٹیلی نار کی سم میں نے آج تک خریدنے کا سوچا تک نہیں۔ البتہ زونگ کی 2 سمز میرے پاس موجود ہیں باقی 4 پتہ نہیں کس کے پاس ہیں۔ یوفون کی ایک سم میرے پاس ہے اور جاز کی دو سمز میرے پاس ہیں۔
میں نے پی ٹی اے کو لکھ دیا ہے اب دیکھیں ان کا جواب کب تک آتا ہے، آتا بھی ہے یا باقی سرکار کی طرح یہ بھی ٹانگ پر ٹانگ دھرے بیٹھے ہیں۔
 
میں ٹیلی نار کراچی انکے دفتر گیا اور معلوم کیا کہ میں تو صرف 2 کنکشن اپنے نام رجسٹرڈ کروائے ہیں لیکن میرے نام تو 8 عدد کنکشن ہیں باقی 6 کے نمبر بتاوں تو ان لوگوں نے نمبر بھی نہیں بتائیں اور بدتمیزی سے پیش آئے 
 
میرے ساتھ تو الٹا ہی معاملہ ہوا۔

میرے پاس دو کنکشن ہیں ایک ٹیلی نار اور دوسرا زونگ۔
یوز میں ٹیلی نار ہی رہتا ہے اسی سے ایس ایم ایس کرکے چیک کیا تو
معلوم ہوا کہ میرے نام پر صرف ایک کنکشن ہے وہ بھی زونگ کا۔
یعنی جو ٹیلی نار کی سم میں یوز کررہا ہوں وہ بھی میرے نام پر نہیں:confused:
ایسا بھی ہوتا ہے ،
 
Top