اپنے پسندیدہ رنگ سے اپنی شخصیت کو پہچانیں!

اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچانیں!
colors.gif

کہا جاتا ہے کہ رنگ کسی بھی انسان کی شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں۔مندرجہ ذیل رنگوں میں سے اگر آپ کا بھی کوئی پسندیدہ رنگ ہے تو اس کے مندرجات کا مطالعہ کر کے اپنی شخصیت کے بارے کچھ دلچسپ باتیں جانیں!۔ ۔ ۔ بعد میں اپنی رائے سے بھی ضرور آگاہ کیجئے گا!اپنی رائے میں اپنے پسندیدہ رنگ کا ذکر کرنا مت بھولیے گا!۔ ۔ ۔ شکریا!۔ ۔ ۔ ارے ہاں!۔ ۔ ۔ میں اپنا پسندیدہ رنگ تو بتانا ہی بھول گیا۔ ۔ ۔ میرا پسندیدہ رنگ سبز یعنی ہرا ہے!۔ ۔ ۔ ویسے آپ کو بتانے کا فائدہ؟۔ ۔ ۔ آپ کو تو اپنے پسندیدہ رنگ سے مطلب ہو گا۔کیوں ٹھیک ہے نا!

سرخ (Red)
خطرے اور محبت کی علامت ہے۔سرخ رنگ پسند کرنے والے شوقین مزاج ہوتے ہیں۔زندہ دل ہوتے ہیں۔یہ لوگ آزادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔

سبز (Green)
امن کی علامت ہے۔ہرا رنگ پسند کرنے والے مہذب اور انسان دوست ہوتے ہیں۔ایسے لوگ دوسروں پر اپنی مرضی تھوپنے کی بجائے دلائل سے انھیں قائل کرتے ہیں۔ ایسے لوگ ہر کام مستقل مزاجی اور تندہی سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ہمارے پیارے وطن پاکستان کے قومی پرچم کا رنگ بھی ہرا ہے۔

زرد (Yellow)
بعض لوگوں کے خیال میں زرد یعنی پیلا رنگ گہرے دُکھ اور مایوسی کی علامت ہے۔جبکہ بعض کے خیال میں یہ بہتر مستقبل کی خوشخبری دیتا ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد میں مشکل حالات کو برداشت کرنے اور مقابلہ کرنے کی جستجو پائی جاتی ہے۔

سفید (White)
محبت اور امن کی علامت ہے۔سفید رنگ پسند کرنے والے لوگ پاکیزہ خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ان کے مزاج میں دھیماپن اور بُردباری پائی جاتی ہے۔ایسے لوگ دوسروں کے ہمدرد اور خیرخواہ ہوتے ہیں۔

کالا (Black)
سوگ کی علامت ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے کسی قدر پر اسرار ہوتے ہیں۔بڑے مشکل پسند اور چالاک ہوتے ہیں۔ایسے لوگ آپ کے متعلق تو ہر بات جان جائیں گے لیکن اپنے بارے میں کچھ نہیںبتائیں گے۔ایسے لوگ کھوج لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی لیکن لوگوں پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ بہت پر سکون ہیں۔

نیلا (Blue)
بڑی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد دوسروں پر جلد ہی اعتماد کر لیتے ہیں۔خود بھی دوسروں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتے ۔ایسے لوگوں میں تجسّس خوب پایا جاتا ہے۔یہ لوگ گفتگو بڑی دلچسپ کرتے ہیںاور بڑے گہرے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے لباس کا اور خود اپنا بڑا خیال رکھتے ہیں۔

نوٹ: مندرجہ بالا تمام رنگ بنیادی یا Basic رنگ ہیں ۔باقی تما م رنگ انھیں رنگوں سے مل کر بنتے ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی رنگ آپ کا پسندیدہ نہیں ہے تو یہ دیکھیں کہ آپ کا پسندیدہ رنگ مندرجہ بالا کن رنگوں کا امتزاج ہے؟پھر ان رنگوں کے مندرجات کا مطالعہ کر لیں۔ اس صورت میں آپ کی شخصیت دہرے رنگوں کی خصوصیات کی مالک ہوگی۔ ۔ ۔ ۔
 
خرم

محفلین
بچپن میں سُرخ رنگ پسند تھا جو لڑکپن میں بدل کر سبز ہوگیا اور آج تک یہی رنگ پسند ہے۔
 
تیشہ

محفلین
سرخ (Red)
خطرے اور محبت کی علامت ہے۔سرخ رنگ پسند کرنے والے شوقین مزاج ہوتے ہیں۔زندہ دل ہوتے ہیں۔یہ لوگ آزادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Dancing_Doll.gif
 
فاتح

لائبریرین
ذرا پڑھ لوں کہ کون سے رنگ کی تعریف کی گئی ہے، وہی میرا پسندیدہ ہو گا۔۔۔;)
ارے یہ کیا۔۔۔ شعیب آپ نے تو سیاہ رنگ ہی مٹی ہی پلید کر دی۔ :grin: میں اور پر اسرار اور بے سکون :rolleyes:
شعیب! بنیادی رنگ تو صرف تین (سرخ، سبز اور نیلا) ہوتے ہیں۔ آپ نے ان سب کو بنیادی رنگوں میں شامل کر دیا
 
یہ بھی لکھا ہے کہ مانیں گے کبھی نہیں کافی چالاک ہوتے ہیں :evil:
 
عمر سیف

محفلین
سرخ (Red)
خطرے اور محبت کی علامت ہے۔سرخ رنگ پسند کرنے والے شوقین مزاج ہوتے ہیں۔زندہ دل ہوتے ہیں۔یہ لوگ آزادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔

سرخ بہت بہت بہت پسند ہے ۔۔
 
ذرا پڑھ لوں کہ کون سے رنگ کی تعریف کی گئی ہے، وہی میرا پسندیدہ ہو گا۔۔۔;)
ارے یہ کیا۔۔۔ شعیب آپ نے تو سیاہ رنگ ہی مٹی ہی پلید کر دی۔ :grin: میں اور پر اسرار اور بے سکون :rolleyes:
شعیب! بنیادی رنگ تو صرف تین (سرخ، سبز اور نیلا) ہوتے ہیں۔ آپ نے ان سب کو بنیادی رنگوں میں شامل کر دیا

میں نے خود یہ مضمون تھوڑی لکھا ہے۔ ایک رسالے میں پڑھا تھا، مجھے دلچسپ لگا تو یہاں پیش کردیا۔ باقی رہی بنیادی رنگوں کی بات تو آپ کی بات درست ہے۔ مگر ان رنگوں کو اور کیا کہیں گے؟ اور اگر کسی کو ان کے علاوہ کوئی رنگ پسند ہو تو وہ ان رنگوں کو کیا کہا جائے گا؟ مجھے تو یہی عنوان سمجھ آیا۔ :(
 
جیا راؤ

محفلین
نیلا (Blue)
بڑی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد دوسروں پر جلد ہی اعتماد کر لیتے ہیں۔خود بھی دوسروں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتے ۔ایسے لوگوں میں تجسّس خوب پایا جاتا ہے۔یہ لوگ گفتگو بڑی دلچسپ کرتے ہیںاور بڑے گہرے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے لباس کا اور خود اپنا بڑا خیال رکھتے ہیں۔

درست۔:)
 
گرو جی

ام اریبہ

محفلین
مجھے تو یوں لگتا ہے کہ مجھے سب رنگ اچھے لگتے ہیں۔۔۔میں کسی رنگ کو برا نہیں کہہ سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
میرا خیال ہے کہ پسندیدہ رنگوں کی ترتیب سے انسان کی شخصیت کا زیادہ بہتر اندازہ ہو سکتا ہے۔ یعنی سب سے زیادہ کونسا رنگ پسند ہے ، اسکے بعد کونسا، پھر کونسا۔
 
Top