اپنے پیغام میں تصویر شامل کیجئے(متحرک ٹیوٹوریل)

اپنے پیغام میں تصویر شامل کیجئے(متحرک ٹیوٹوریل)
السلام علیکم!۔۔۔۔۔۔۔۔​

کیا آپ اردو ویب میں اپنے پیغامات کے ساتھ تصاویر شامل کرنا
چاہتے ہیں؟۔۔۔۔۔اگر ہاں تو یہ متحرک ٹیوٹوریل ملاحظہ فرمائیں۔
اس ٹیوٹوریل کا حجم1.32mb ہے۔ براہ ِ مہربانی انتظار فرمائیے!

[flash=http://www.urduweb.org/flash/photo_tutorial.swf]WIDTH=600 HEIGHT=450[/flash]

ٹیوٹوریل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں!​
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ شوبی۔ :good:

دراصل فورم کے ممبران کی جانب سے سب سے زیادہ سوالات امیج پوسٹ‌ کرنے کے بارے میں ہوتے ہیں اسی لیے شوبی نے میری درخواست پر یہ ٹیوٹوریل پوسٹ کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس سے دوستوں کی رہنمائی ہو گی۔
 
زبردست نبیل ، اسی طرح شوبی کو الجھائے رکھتے ہیں :)

شوبی کورل ڈرا سکھانے کے بارے میں کیا خیال ہے، ہاں یاد ہے مجھے سی شارپ سکھانی ہے :wink:
 
دوست

محفلین
بھئی آپ تو چھکے لگا رہے ہیں۔ لگاتے رہیں۔
اور محب بھائی آپ کی وہ سی شارپ ابھی تک باتیں ہی ہورہی ہیں اس کے ٹیوٹوریل کی( آپ کی کسی پوسٹ‌ میں‌ پڑھا تھا کہ آپ اس کے اسباق شروع کرنے والے ہیں۔)
 
سب لوگوں کا بے حد شکریا!
محب بھائی!۔۔۔۔۔۔ابھی تو مجھ پر فلیش سکھانے کی ذمہ داری ہے۔ کورل ڈرا کی جہاں تک بات ہے تو میں اس کا صرف بنیادی استعمال جانتا ہوں۔
 
شوبی کورل ڈرا کا بنیادی استعمال بھی بہت ہوگا اور خاص طور پر جب تم سکھانا شروع کرو گے تو خود بھی زیادہ سیکھو گے اور باقی بھی سیکھیں گے۔ فلیش پر اگلے ٹیوٹوریل کے بھی منتظر ہیں ہم۔

میں بھی اب شرمندہ ہو کر سی شارپ شروع کر ہی دوں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ شعیب بھائی۔ معذرت کہ ابھی یہ دھاگہ دیکھا۔ اور سی شارپ والے صاحب پر مجھے کافی غصہ آرہا ہے۔ باتیں‌اتنی کرتے ہیں کہ جیسے وہ محب ہوں۔ اور کام کے وقت پورے محب ثابت ہوتے ہیں‌ :D
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی خود کچھ کرتے نہیں ہو اور دوسروں کو کرنے نہیں دیتے :p

شروع کر رہا ہوں تم بھی بتاؤ تم کیا شروع کرنے والے ہو۔
 
بھئی آپ دونوں جھگڑ کیوں رہے ہیں؟ دونوں بھائی کچھ نہ کچھ سکھاتے رہیں تاکہ کسی کو کہنے کی گنجائش باقی نہ رہے۔ ابھی نبیل بھائی سے مشورہ کر رہا ہوں۔ دیکھئے اگلا متحرک ٹیوٹوریل کس موضوع پر ہوتا ہے؟
 
ابن حکیم

محفلین
شوبی بھیا اچھی کوشش فرمائی ہے آپ نے ۔بھائی صاحب یہ تو بتا ئیں کہ ٹیٹوریل کیسے تیارکیا ہے آپ نے ؟۔
 
راقم

محفلین
ما شا اللہ !بہت ہی زبردست،

اپنے پیغام میں تصویر شامل کیجئے(متحرک ٹیوٹوریل)
السلام علیکم!۔۔۔۔۔۔۔۔​

کیا آپ اردو ویب میں اپنے پیغامات کے ساتھ تصاویر شامل کرنا
چاہتے ہیں؟۔۔۔۔۔اگر ہاں تو یہ متحرک ٹیوٹوریل ملاحظہ فرمائیں۔
اس ٹیوٹوریل کا حجم1.32mb ہے۔ براہ ِ مہربانی انتظار فرمائیے!

[flash=http://www.urduweb.org/flash/photo_tutorial.swf]width=600 height=450[/flash]
بہت ہی اعلیٰ شیئرنگ۔
کیا اسے میں ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتا؟
 
حمیر یوسف

محفلین
بھائی کیا ایسا طریقہ نہیں ہوسکتا کہ بغیر فوٹو بکٹ کے امیجز یہاں اپلوڈ ہوجائے۔ کیونکہ مجھے بہت سے سائینسی مقاصد کی پوسٹنگ بھی کرنا ہوتی ہے اور اسکے لئے تصاویر لازمی چاہئے۔ فوٹو بکٹ کا پروگرام بہت پیچدہ ہے اور میرا سسٹم شائد سلو ہے، بار بار فوٹو بکٹ کی سائٹ ریسپانڈ نہیں دیتی اور ایرر میسج آتا ہے۔ اور دوبارہ سے اسکریچ سے فوٹو اپلوڈ کرو، جو کہ کافی دردناک ہوجاتا ہے۔ یہ جو اوپر تصویر والا آپشن موجود ہے، وہ بھی ٹھیک سے کام نہیں کرتا
نیز حساب کی مساواتیں کیسے یہاں لڑی میں اپلوڈ کی جاتی ہیں؟ اسکا ایک آسان طریقہ بتائے؟ اسکا یہ بی بی کوڈنگ کا طریقہ بھی بہت پیچدہ ہوتا ہے
 
تجمل حسین

السلام علیکم!
محترم حمیر یوسف صاحب!
اردو محفل پر تصاویر اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔ کیونکہ اگر اس بات کی اجازت دی گئی تو اس کام کے لیے پھر بہت زیادہ سپیس کا بھی تقاضا ہوگا اور پھر خرچہ بھی بڑھے گا۔ اس لیے تصاویر اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اگر آپ کو فوٹو بکٹ ویب سائٹ پر تصویر اپلوڈ کرنی مشکل محسوس ہوتی ہے تو آپ کوئی بھی دوسری ویب سائٹ استعمال کرسکتے ہیں جو کہ تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ گوگل پر تلاش کریں تو بہت سی ایسی ویب سائٹس مل جائیں گی۔ اگر آپ نے گوگل کا بلاگ سپاٹ استعمال کیا ہے تو اسے بھی تصاویر اپلوڈ کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فیس بک پر بھی تصویر اپلوڈ کرکے شیئر کرسکتے ہیں۔
اور جہاں تک بات ہے سائنسی تصاویر کی یا ایسی تصاویر کی جو پہلے ہی کسی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوں تو انہیں دوبارہ سے اپلوڈ کرنے کے بجائے براہ راست اسی تصویر کو اردو محفل پر تصویر والے بٹن سے شیئر کردیں۔
اس کام کے لیے اس تصویر کا ربط کاپی کریں۔ اردو محفل پر تصویر شامل کرنے والے بٹن پر کلک کریں۔ کھلنے والے باکس میں ربط پیسٹ کریں اور تصویر داخل کردیں۔
امید ہے وضاحت ہوگئی ہوگی۔۔ اگر مزید کچھ پوچھنا چاہیں تو بندہ حاضر ہے۔
والسلام!
 
Top