اپنے کمپیوٹر کو سمجھیں ۔ ( دوسرا حصہ )

ریحان

محفلین

ٹیکنیکل موضوعات پر لکھنا آسان نہیں کیونکہ ہر شخص اپنے ایک مختلف انداز سے کمپیوٹنگ سے جڑا ہوتا ہے ۔۔ فقت یہ کہ گر ہم کمپیوٹر پر کوئی کتاب بھی پڑھ لیں تو لکھی گئی کتاب کے تمام پہلو لکھنے والے کے اپنے کمپیوٹنگ سکلز کو دکھلاتے ہیں ۔

تحریر کے دوسرے حصہ میں اپنے ان تمام تجربات کے بارے میں لکھونگا جن کو استعمال میں لاتے ہوے آپ اپنے کمپیوٹر کی صحت کو سالہ سال برقرار رکھ سکتے ہیں ۔۔ آپ کی ونڈوز ایکس پی سالا سال ویسی پرفارمنس دے گی جیسی وہ تب دے رہی ہوتی ہے جب آپ اس کو پہلے دن انسٹال کرتے ہو ۔

میرا کمپیوٹر

سب سے پہلے تھوڑا اپنے آپریٹنگ سسٹم و کمپیوٹر کے بارے میں بتانا چاہوگا ۔۔۔ میرے استعمال میں ایک پینٹیم ٤ کمپیوٹر ہے جو آج سے ٥ سال پہلے بنوایا تھا ۔۔ میں اپنے اس کمپیوٹر کو کمرشل و ڈومیسٹیک دونوں مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہو ۔۔ سو میرے لیے بہت ضروری ہے کہ میرے تمام تر سافٹ وئیر و پروگرامز و ان کی سیٹینگس ۔ ہر آنے والے دن برقرار رہیں ۔۔ ونڈوز ایکس پی پرائیمری اور وستا سیکنڈری آپریٹنگ سسٹم ہے ۔۔ میرے پرائیمری آپریٹنگ سسٹم کو میں نے چار سال ہوگئے ریموو نہیں کیا ۔۔ یا اس نے مجھے کبھی تنگ ہی نہیں کیا نا یہ کرپٹ ہوئی ۔۔ بس کچھ اقتدام میں نے اپنائے رکھے ہیں جن کی وجہ سے اب تک میرا آپریٹنگ سسٹم کبھی ڈامگ ڈول نہیں ہوا ۔

وہی چند خاص اقتدام میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہوگا ۔

سیکیورٹی ٹھریڈز

سب سے ضروری قدم اپنے کمپیوٹر کو تمام تر سیکیورٹی تھریڈ سے بچائے رکھنا ۔۔ ان سیکیورٹی تھریڈز میں ۔۔ ہیکنک ۔۔ وائیرس ۔۔ سپیم و ایڈ وئیر سے بچائے رکھنا ہے ۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے آپ کوئی سا بھی اچھا مگر اپڈیٹڈ اینتی وائیرس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔۔ یاد رکھیں کے اینٹی وائیرس اپٹیڈ ہونا چاہیے اور اس میں اینٹی سپیم کی صحولت بھی میسر ہونی چاہیے ۔

سب سے بڑا پرفارمنس سیکیورٹی ٹھریڈ

سپیمز یا ملئیشیز سافٹ وئیرز ۔۔ آپ کی کمپیوٹر کی ساری کی ساری پرفارمنگ صحت کا انحصار اسی پر ہے کے آپ کا سسٹم کتنا سپیم فری ہے ۔۔ آپ ابھی اس سافٹ وئیر کا ٹرائیل ڈائنلوڈ کریں ۔۔ کمپیوٹر کو سکین کریں ۔۔ گر تو اس نے سیکیورٹی تھریڈ نکال دیے تو غور کریں پھر کہ یہ سب کہاں سے اور کیسے آگئے ؟ ۔۔ اور گر کچھ ریسلٹ نا آئے تو سمجھیں ۔۔ آپ سپیم فری ہیں ۔۔ اس سافٹ وئیر کا سپیم ڈاٹا بیس بھی اپ ڈیٹ ہونا چاہیے ۔

2hrze4w.png

نوٹ کریں ۔۔ کی ہم کون کون سے فری سافٹ وئیرز انٹیرنیٹ سے کونیکٹ ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔۔ ہایو ۔۔ ایم ایس این ۔۔ آئی ای ۔۔ فائیر فاکس ۔۔ اب آپ غور کریں کی اتنی مہنگائی میں مفت پروگرامز ؟ جی نہیں ہر مفت پروگرام آپ کے کمپیوٹر میں آُپ کی مرضی سے انسٹال ہو جانے کے بعد کہی نا کہی اپنے آپ کو کیش کرا رہا ہوتا ہے ۔

یاہو میسینجر ۔۔ یہ ایڈویرٹیسمنٹ ڈسپلے کرتا ہے ۔۔ اور ایڈویرٹیسمنٹ بھی وہ جو آپ کے علاقے کی ہو ۔۔ مطلب کے اس کے اندر ایک پروگرام آپ کے علاقے کی ڈیٹیل یاہو والوں کو بھیج رہا ہوتا ہے ۔۔ سو یہ سافٹ وئیر ایک طرح سے آپ کے کمپیوٹر سے کچھ معولات آگے بھیجتا ہے ۔ ایم ایس این بھی ایسا کرتا ہے ۔۔ اور انٹیرنیٹ ایکسلورر و فائیر فاکس و تقریبا تمام فری سافٹ وئیر ایسے ہی خود کو ایسی طرح کیش کراتے ہیں ۔ کوئی بھی فری سافٹ وئیر انسٹال کرنے سے پہلے ہمیشہ احتیاط برتیں ۔۔ اس سافٹ وئیر کے سیکیورٹی کے بارے میں اپنی خود سے ریسرچ کریں اور پھر تصلی کرنے کے بعد ہی انسٹال کریں ۔۔ اور استمعال تب کریں جب ضرورت ہو ۔

انٹیرنیٹ براوزر کا انتخاب

براوزرز یہ وہ پروگرام ہے جس سے آپ مکمل طور پر انٹیرنیٹ سے جڑے ہوتے ہیں ۔۔ ہمیشہ اس براوزز کا استعمال کریں جو آپ کی پرسنل ڈیٹیل کو آپ کی مرضی کے بجائے ادھر ادھر نا کرتا ہو ۔۔ آئی ای کا استعمال تو آپ پر گز نا کریں ۔۔ یہ میرا پرسنل ایکسپیرینس ہے ۔۔ آپ بھی کریں کہ ۔۔ آئی ای استعمال کریں انٹیرنیٹ پر چند ویب سائیٹس سرف کریں اور اس سافٹ وئیر سے سپیم کو سکین کریں ۔۔ سپیم رموو کرکے پھر سے ۔۔ فائیر فاکس یا کروم سے براوزنگ کریں اور دوبارہ سکین کریں ۔

دوسرا حصہ یہاں ختم کر رہا ہو ۔۔ جب کہ تحریر کے تیسرے و آخری حصہ میں ان چند سافٹ وئیرز و ان کے پرفیکٹ استعمال کے بارے میں لکھونگا جو آپ کی کمپیوٹر کی پرفامنگ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کارآمد ہونگے ۔

مکی

معطل
ونڈوز والے حضرات اپنے کام کا زیادہ تر وقت ونڈوز کے مسائل اور خرابیاں دور کرنے میں صرف کردیتے ہیں.. کبھی کسی وائرس کو شکار کرنے میں لگے ہوتے ہیں اور کبھی کسی سپائی ویئر کے پیچھے پڑے ہوتے ہیں اور کبھی کچھ اور.. نتیجتاً کام کم ہی کر پاتے ہیں.. مائکروسوفٹ نے لوگوں کو خوب بے وقوف بنا رکھا ہے..
 
میں سچ میں سوچ رہا تھا کہ لینکس والوں میں سے ایسا کچھ کہا جائیگا ۔۔ مکی بھائی مجورٹی کو دیکھیں تو یہاں ویسے ہی کمپیوٹر کہا اس طرح استعمال کیا جاتا ہے جیسے اس کا استعمال کرنا بنتا ہے ؟ آپ سے پوچھتا ہو بھائی آپ بتاو آپ ١٠ میں سے کتنوں کو ونڈوز استعمال کرتا دیکھتے ہو اور کتنے کو لینکس یا میک ؟

میں غلط نہیں سمجھا تو آپ ابھی لینکس پر ہو ۔۔۔ ! مزید مکی بھائی آپ میرے بات سے اتفاق کرو گے ضرور کہ ۔۔ گر لینکس نے وہ کمرشل پیترا مارا ہوتا جو سن ٩٨ میں ونڈوز نے مارا ۔۔ تو آج لینکس سپیمز وائیرسس سے بھرپور ہوتی کیونکہ سپیمرس وائیرس تیار کرنے والوں کا نشانی مجورٹی ہوتی ہے ۔۔ اور پھر جو الفاظ آپ ابھی لینکس پر بیٹھ کر ونڈوز کے لیے لکھ رہے ہو وہ ونڈوز پر بیٹھ کر کوئی لینکس کے لیے لکھتا ۔

پر بلا شک آپ جو لکھا بہت درست لکھا ۔۔ پر میری تحریر ونڈوز استعمال کرنے والوں کے لیے ہے ۔۔ بے وقوف کا پتا نہیں ۔۔ عادی ضرور بنالیا گیا ہوا ہے ۔
 
دوست

محفلین
ماشاءاللہ بہت اچھا مضمون ہے۔
پس موضوع: اس کو ایک بار پروف ریڈ کرلیا کریں تو املاء وغیرہ کی غلطیاں ختم ہوجائیں جیسے آپ نے فقط کو ط کو بجائے ت سے لکھ دیا۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
ونڈوز والے حضرات اپنے کام کا زیادہ تر وقت ونڈوز کے مسائل اور خرابیاں دور کرنے میں صرف کردیتے ہیں.. کبھی کسی وائرس کو شکار کرنے میں لگے ہوتے ہیں اور کبھی کسی سپائی ویئر کے پیچھے پڑے ہوتے ہیں اور کبھی کچھ اور.. نتیجتاً کام کم ہی کر پاتے ہیں.. مائکروسوفٹ نے لوگوں کو خوب بے وقوف بنا رکھا ہے..

درست فرمایا۔ ونڈوز آجکل صرف ایڈوانسڈ یوزرز کو استعمال کرنی چاہئے جو اشتہارات اور وائرسز سے نبٹنا جانتے ہوں۔ نئی پود اگر لینکس ڈسٹرو پر ہی کام کر لے تو بہت بہتر ہے!
 
فرخ منظور

لائبریرین
ونڈوز والے حضرات اپنے کام کا زیادہ تر وقت ونڈوز کے مسائل اور خرابیاں دور کرنے میں صرف کردیتے ہیں.. کبھی کسی وائرس کو شکار کرنے میں لگے ہوتے ہیں اور کبھی کسی سپائی ویئر کے پیچھے پڑے ہوتے ہیں اور کبھی کچھ اور.. نتیجتاً کام کم ہی کر پاتے ہیں.. مائکروسوفٹ نے لوگوں کو خوب بے وقوف بنا رکھا ہے..

یہ مسئلہ تو ایم ایس ڈوس بیسیڈ سسٹمز میں بھی تھا۔ اس زمانے میں میں بھی ڈوس استعمال کرنے والے وائرس کا زیادہ شکار رہتے تھے اور جو لوگ یونکس استعمال کرتے تھے وہ اس سے محفوظ رہتے تھے۔ ریحان کی بات ٹھیک ہے کہ جونسا آپریٹنگ سسٹم زیادہ استعمال ہوگا اسی کو لوگ زیادہ سمجھیں گے اور وائرس اسی کے زیادہ بنیں گے۔
 
محمد سعد

محفلین
ونڈوز کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ اس کا زیادہ استعمال نہیں بلکہ اس کی غیر محفوظ ساخت ہے جہاں بڑی آسانی سے کسی بھی نوعیت کی تباہی مچائی جا سکتی ہے۔ لینکس اور دیگر آزاد سافٹ وئیر اندرونی طور پر ہی بہت زیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر صرف اپاچی ویب سرور کو ہی دیکھ لیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے لیکن پھر بھی مائیکروسافٹ کے ویب سرور کی نسبت ہزاروں گنا زیادہ (یا شاید اس سے بھی زیادہ :p) محفوظ ہے۔ فائرفاکس کو دیکھ لیں۔ اتنا زیادہ استعمال ہوتا ہے لیکن پھر بھی اتنا محفوظ ہے کہ سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ اسی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ اور کہتے ہیں:
Internet Explorer is the reason anti-virus software exist.
:-P
 
محمد سعد

محفلین
دو اور اغلاط کی نشان دہی کر دوں۔ امید ہے کہ آپ کو یہ کوشش بھی حسبِ معمول "جذباتی" نظر نہیں آئے گی۔ یہ لفظ "سیکیورٹی تھریڈز" (Security Threads) نہیں بلکہ "سیکیورٹی تھریٹس" (Security Threats) ہے۔
دوسرا یہ کہ فائرفاکس نہ تو آپ کی معلومات کسی اور کو بھیجتا ہے نہ ہی کسی اور طریقے سے خود کو کیش کرواتا ہے۔ یقین نہیں آتا؟ اس کا کوڈ سب کے لیے کھلا پڑا ہے۔ خود ہی دیکھ لیں۔ اگر خود دیکھنے کا وقت نہ ہو یا پروگرامنگ نہ آتی ہو تو اس بات پر تسلی رکھیں کہ لاکھوں پروگرامر ایک ساتھ اس پر کام کرتے ہیں۔ اگر ایسا کچھ ہوتا تو انہیں ضرور نظر آ جاتا۔ اب رہا یہ سوال کہ لوگ اتنی محنت کر کے اس کا معاوضہ کیوں نہیں مانگتے تو اس کا جواب پانے کے لیے آپ کو آزاد سافٹ وئیر کا فلسفہ سمجھنا ہوگا۔

آخر میں سب کو مشورہ دوں گا کہ جب مفت کا سافٹ وئیر درکار ہو تو سب سے پہلے اپنے کام کے لیے کوئی آزاد سافٹ وئیر (Free and open source software) ڈھونڈیں کیونکہ ایک تو ان میں کوئی چھپے ہوئے جاسوس پروگرام نہیں ہوتے نہ یہ اشتہارات دکھا دکھا کر تنگ کرتے ہیں، اور دوسرا یہ کہ ان پر ایک بڑی تعداد میں لوگ (بغیر کسی معاوضے کے لالچ کے) کام کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بہت تیزی سے ترقی کرتے ہیں اور ان میں سیکیورٹی کے اتنے مسائل بھی نہیں ہوتے جیسے غیر آزاد سافٹ وئیر میں۔ جو تھوڑے بہت مسائل ہوتے ہیں، وہ بھی عموماً اتنی تیزی سے حل ہو جاتے ہیں کہ کسی کو ان کا فائدہ اٹھانے کا موقع ہی نہیں ملتا۔
ہاں اگر آپ کے مطلوبہ کام کے لیے آزاد سافٹ وئیر دستیاب نہ ہو تو پھر تو اللہ پر توکل کر کے کسی غیر آزاد سافٹ وئیر کا انتخاب کرنا ہی پڑے گا۔ ایسے میں http://download.cnet.com پر تلاش کریں کیونکہ وہاں پر اپلوڈ کیے جانے والے سافٹ وئیر کی اچھی طرح آزمائش کی جاتی ہے۔
 
نوشاب

یہ سوفٹ وئیر میکرز یا گوگل والے اشتہرات کیوں دکھاتے ہیں ؟؟؟
میں نے تو آج تک ان اشتہارات پر توجہ نہیں دی پھر وہ ان اشتہارات پر اپنا پیسہ کیوںضائع کرتے ہیں؟؟؟​
 
محمد سعد

محفلین
یہ سوفٹ وئیر میکرز یا گوگل والے اشتہرات کیوں دکھاتے ہیں ؟؟؟
میں نے تو آج تک ان اشتہارات پر توجہ نہیں دی پھر وہ ان اشتہارات پر اپنا پیسہ کیوںضائع کرتے ہیں؟؟؟​
مختلف بزنس ماڈل ہوتے ہیں۔ کہیں کلک کے حساب سے پیسے ملتے ہیں۔ کہیں صرف نظر آ جانے پر۔ اور دونوں ابھی تک چل رہے ہیں تو کوئی نہ کوئی تو کلک بھی کرتا ہو گا۔ :)
 
Top