اپنے گاوں پر ویب

موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
عزیز بھائی کس قسم کے مشورہ، تجویز، تعاون چاہتے ہیں آپ؟
یعنی کوئی تکنیکی مدد، میٹریل کے حوالے سے یا سپورٹنگ فرد یا کچھ اور
وضاحت کردیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھ سے تو مدد کی امید نہیں‌رکھی جا سکتی ہاں البتہ ایک کام کر سکتا ہوں اگر آپ اپنے گاؤں کی ویب سائیٹ بنانے میں کامیاب ہو جائے تو پھر مجھے بھی بتائیں میں اپنے محلے کی ویب سائیٹ بناؤں گا
ڈھوک حسو محلہ کشمیریاں عالم آباد
 

شمشاد

لائبریرین
حالانکہ میں نے کبھی ویب سائیٹ نہیں بنائی پھر بھی میں ان کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ لیکن یہ پکی پکائی ہی نہیں چاہتے، بلکہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ نیپکن باندھ کر ان کو کوئی کھلا بھی جائے۔
 
پہلے ویب سائیٹ کا چھوٹا بھائی ویب پیج بنائیں۔ اس کے لیے یاہو اور جی میل وغیرہ کی مفت سروس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے
 
عزیز کبھی تم فورم بنانے کے لئے ذپ کرتے ہو ، کبھی ویب سائٹ کی بات، تو کبھی کچھ، بھائی میں نے ایک ذپ میں ذکر کیا تھا نا کہ ان تمام کاموں‌میں اسی وقت کامیابی ہوتی ہے جب آپ کو خود ان معاملات کی کچھ سمجھ بوجھ ہو، اس لئے کہ آئے دن کچھ نہ کچھ مسائل کھڑے ہوتے رہتے ہیں اور اسے خود ہی حل بھی کرنا ہوتا ہے، اگر گاؤں کی static site بنوانی ہے تو وہ کوئی بھی بنا دے گا، لیکن اگر تم ڈیٹا بیس پر مبنی ایک Dynamic site کا سوچ رہے ہو تو میرا مشورہ یہ ہوگا کہ پہلے اس کے بارے میں کچھ ابتدائی تعلیم حاصل کرکے اپنی ویب ڈیزائننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرو پھر یہ کام خود بخود ہی چل پڑے گا۔
 
Top