اپنے گھروں میں ہمیں تھوڑی سی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے

گھر میں بہت سی چیزیں ہم تبدیل کرسکتے ہیں پر ہمیں معلومات نہیں ہوتی ۔ میرا بیٹا جب ہاسپٹل میں تھا تو میری گھر والی نے ایک برتن کی تصویر مجھے واٹس اپ پر بھیجی اور کہا کے آپ اسٹیل کا ایک برتن لے کر رکھ لیں ۔ کیونکہ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اسٹیل کے برتن میں بچے کے لئے پانی و دودھ وغیرہ گرم کریں ۔ دوسرے برتن جیسے کے سلور لوہے والے برتن استعمال نا کریں۔ ہمارے گھر میں مقناطیس رکھا ہوا تھا میں نے برتن پر لگا کر چیک کرنا شروع کیا تو معلوم ہو ا کہ کچھ برتن تو لوہے کے ہیں میں نے اُن میں سے جو برتن ہٹا سکتا تھا ہٹا دئیے ۔ اِسی طرح ہمیں پلاسٹک کی بوتل میں بھی بچوں کو دودھ نہیں دینا چاھئیے اُس میں جراثیم باقی رہ جاتے ہیں۔ دودھ پلانے کے لئے شیشے کی فیڈر استعمال کرنا چاھئیے کیونکہ وہ اچھے طریقے سے صاف ہوجاتی ہے ۔ اگر آپ کے پاس شیسشے کی بوتل نہیں ہے تو پھر آپ کو چاھئیے کہ پلاسٹک کی بوتل کو 9 منٹ تک پانی میں اُبالیں پھر تھوڑا ٹھنڈا کرکے بچے کو اُس میں دودھ پلائیں ۔
 
آخری تدوین:
میں سمجھا اہلیہ تبدیلی کی مہم ہے۔

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
قدیر بھیا شاید یہی کہنا چاہ رہے تھے لیکن بھابی جان نے گھور کر دیکھا تو فیڈر وغیرہ کا ذکر کر دیا۔
جی ہاں تبدیلی گھر سے ہی شروع کرنی چاھئیے پر گھر والی سے نہیں :)
 
سید عمران

محفلین
ایک بیڈ کے ساتھ دوسرا نیا بیڈ لے آئیں یہ بھی گھر میں تبدیلی کہلاتی ہے۔۔۔
اسی طرح ایک اہلیہ کے ساتھ دوسری نئی اہلیہ لے آئیں تو وہ بھی!!!
 
بیڈ تو جگہ سنوارنے کے لیے آتا ہے، لیکن دوسری اہلیہ لانے سے تو جگہ کے ساتھ سکون بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ گھر میں تبدیلی ایسی ہونی چاہیے جو خوشی اور سکون لائے، نہ کہ اُلجھن۔ 😊
 
محمداحمد

لائبریرین
گھر میں بہت سی چیزیں ہم تبدیل کرسکتے ہیں پر ہمیں معلومات نہیں ہوتی ۔ میرا بیٹا جب ہاسپٹل میں تھا تو میری گھر والی نے ایک برتن کی تصویر مجھے واٹس اپ پر بھیجی اور کہا کے آپ اسٹیل کا ایک برتن لے کر رکھ لیں ۔ کیونکہ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اسٹیل کے برتن میں بچے کے لئے پانی و دودھ وغیرہ گرم کریں ۔ دوسرے برتن جیسے کے سلور لوہے والے برتن استعمال نا کریں۔ ہمارے گھر میں مقناطیس رکھا ہوا تھا میں نے برتن پر لگا کر چیک کرنا شروع کیا تو معلوم ہو ا کہ کچھ برتن تو لوہے کے ہیں میں نے اُن میں سے جو برتن ہٹا سکتا تھا ہٹا دئیے ۔ اِسی طرح ہمیں پلاسٹک کی بوتل میں بھی بچوں کو دودھ نہیں دینا چاھئیے اُس میں جراثیم باقی رہ جاتے ہیں۔ دودھ پلانے کے لئے شیشے کی فیڈر استعمال کرنا چاھئیے کیونکہ وہ اچھے طریقے سے صاف ہوجاتی ہے ۔ اگر آپ کے پاس شیسشے کی بوتل نہیں ہے تو پھر آپ کو چاھئیے کہ پلاسٹک کی بوتل کو 9 منٹ تک پانی میں اُبالیں پھر تھوڑا ٹھنڈا کرکے بچے کو اُس میں دودھ پلائیں ۔

بہت اچھی تحریر ہے عبدالقدیر بھائی!

ہمیں اپنے ماحول میں روز بہ روز بہتر تبدیلیوں کی کوشش کرنی چاہیے۔ اسی قسم کی اور تجاویز بھی اس دھاگے میں شامل کی جانی چاہییں۔
 
ایک بیڈ کے ساتھ دوسرا نیا بیڈ لے آئیں یہ بھی گھر میں تبدیلی کہلاتی ہے۔۔۔
اسی طرح ایک اہلیہ کے ساتھ دوسری نئی اہلیہ لے آئیں تو وہ بھی!!!

یعنی کوئی بھی فیڈر بدلنے پر راضی نہیں ہے۔ :)
فیڈر تو خیر ہے سید عمران بھائی فیڈر والی ہی تبدیل کرنے کے چکر میں ہیں۔لگ رہا ہے مفتی طارق مسعود کی ویڈیوز دیکھ لی چار شادیوں والی۔
 
Top