آن لائن آف لائن دونوں کی ضرورت بھی ہے اور فوائد بھی۔۔۔
بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو آن لائن ملتی ہیں اور عام طور پر دستیاب نہیں۔۔۔
مگر لباس، جوتے وغیرہ خود چیک کرکے ہی لیے جاتے ہیں۔۔۔
آن لائن نہیں منگوانے چاہٗیں !!!
کئی پودے کم دھوپ یا کمروں میں پنپ سکتے ہیں۔ لیکن پودے ضرور لگائیں۔ چاہے ٹوٹے ٹب میں، چاہے بوتلوں میں، گملوں میں۔۔۔
اور
قیمتی پودے اونچی سطح پہ رکھیں کہ بچوں کی پہنچ سے دور ہوں لیکن چند کم قیمت پودے بچوں کی پہنچ میں رکھیں۔
بچوں کو آزادی دیں اور ساتھ ہی ان کے ہاتھ سے پانی ڈلوائیں۔ آج پودوں کو نوچیں گے تو کل حفاظت بھی کریں گے۔زندگی میں یہ تجربات بھی ہونے چاہئیں۔ ایک ایک پودا، ایک ایک بچے کے نام کر دیں۔ انھیں دے دیں۔ پودے کی بڑھوتری پہ بچے کی تعریف کریں۔