ن م راشد اپنے ہونے پر نہ ہونے کا گمان ہونے لگا - ن م راشد

میں احباب سے یہ پوچھنا چاہ رہا ہونکہ یہ جو پیاسا صحرا، ن م راشد سے اپنی پیاس بجھا گئے ہیں تو کیا واقعی یہ کلام راشد کا ہے یہ ن م دانش کا، تا کہ ٹیگز وغیرہ صحیح کیے جا سکیں!

السلام علیکم
محترم تاخیر کیلیے معذرت خواہ ہوں ۔ قصہ طولانی ہے مگر میں نے یہ غزلیں ایک دوست سے پاکستان میں ہے اس سے منگوائیں تھیں کہ ن م راشد کا کلام مجھے بھیجے ۔ اس نے یہ غزلیں بھیجیں آج جب ادھر آیا تو اعتراضات کو پرھا تو میں نے اس سے فون پر بات کی تو اس نے یہ لنک مجھے بھیجا ہے ۔ ابھی میں نے دیکھا نہیں ہے کہ اس میں کیا کچھ ہے مگر جیسا آپ حضرات چاہیں ان سے برتاؤ کریں مجھے تو یہ کلام پسند آیا تھا ۔ اب یہ کس کا کلام ہے یہ آپ اہلِ علم لوگ جانیں اور فیصلہ کر لیں کہ یہ ن م دانش کا کلام ہے یا ن م راشد کا ۔ آخر میں پھر معذرت خواہ ہوں کہ میرے پاس ادھر کتاب تو کوئی نہیں ہے مگر یاروں دوستوں سے جو پاکستان میں ہیں ادھر سے ہی میں شاعروں کا کلام منگواتا ہوں کبھی کبھی اور اسی طرح جو کلام پسند آتا ہے ادہر پیش کر دیتا ہوں ۔ اگر کوئی بات یا جملہ آپ کو ناگوار یا آپ کی طبع پر بار ہوا ہو تو میں ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں آپ محترم اور اہلِ علم لوگوں سے ۔
http://www.urdupoint.com/poetry/View-Poetry.php?book_id=41&author_id=38&page=2

والسلام
پیاسا صحرا
 

مغزل

محفلین
اس سے اور کلیات کے نام سے واضح ہوتا ہے کہ راشد ہی کا کلام ہے ۔
فرخ صاحب ماورا سے معلوم کرسکتے ہیں ، میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ خالد شریف سے رابطہ کرسکوں ۔
والسلام
 

مغزل

محفلین
پھر یہ کرتا ہوں کہ ن م دانش کے ایک شاگرد جن سے اس دن آپ کی فون پر بات ہوئی تھی ۔ سمیر راج کی
اس سے معلوم کرتا ہوں اور پھر ہی کوئی فیصلہ کرتے ہیں ۔ کیا خیال ہے ؟؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
اس سے اور کلیات کے نام سے واضح ہوتا ہے کہ راشد ہی کا کلام ہے ۔
فرخ صاحب ماورا سے معلوم کرسکتے ہیں ، میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ خالد شریف سے رابطہ کرسکوں ۔
والسلام

میرا خیال ہے نوید صادق صاحب یہ کام بہتر طور سے کر سکتے ہیں۔ لیکن اردو پوائینٹ پر ایک نعت بھی موجود ہے ن م راشد کی ۔ جبکہ ن م راشد تو ٹھہرے ازل کے دہریے۔ :confused1:
 

مغزل

محفلین
شکریہ ۔
راشد نے اپنے مرتے وقت وصیت کی تھی کہ اسے دفن نہ کیا جائے بلکہ ’’ برقی بھٹی ‘‘ میں جلایا جائے ۔ اور اس کی وصیت پر عمل بھی کیا گیا۔
بازگشت و بازیافت
 
Top