محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب،مسلم لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں مبینہ کرپشن میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے منصب پر براجمان شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے نیب حکام نے اسپیکر اسد قیصر کو خصوصی طور پر آگاہ کیا۔رولزکےتحت قومی اسمبلی کےممبرکی گرفتاری کی صورت میں اسپیکرکواطلاع دی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب نے آج طلب کیا تھا، وہ پیش ہوئے تو انہیں باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا، نیب حکام نے انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ن لیگ کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الگ الگ بیان میں شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
پہلے یہ اطلاعات آرہی تھی کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو صاف پانی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم نیب حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں مبینہ کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی گرفتار پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ انہیں کیس کے بارے میں علم نہیں اس لئے بات نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
اس کے علاوہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔
نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔