جاسم محمد
محفلین
اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی صورت میں لکھ کر این آر او مانگا، وزیراعظم
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
وزیراعظم کی پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کی تجویز کردہ نیب ترامیم عوام کے سامنے لانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی صورت میں لکھ کر این آر او مانگا۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے ترجمانوں کو اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترامیم سے اپوزیشن رہنماؤں کو کیا فائدہ ہونا تھا، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی صورت میں لکھ کر این آر او مانگا، ان کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو اور ایک ارب سے کم کرپشن پر نیب کاروائی نہ کرے۔
اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ کے شفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دہرا معیار سامنے آیا ہے، ہم شفاف سینیٹ الیکشن کرانا چاہتے ہیں، اپوزیشن کہتی ہے ہم شفاف انتخابات کے لیے نکلے ہیں تاہم دوسری طرف اوپن بیلٹ انتخابات کی مخالفت کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو کارکردگی پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں تو ہر کابینہ رکن کو اضافی محنت کرنا پڑے گی لہذا عوام کو ریلیف فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔