اپوزیشن والے چور ڈاکو ہیں، آصف زرداری سمیت کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جائیں: وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
پچھلے پاک بھارت میچ میں کوہلی کو بھی لگا تھا کہ بال اس کو چھو کر کیچ ہوئی ہے۔ لیکن امپائر نے آؤٹ نہیں دیا اور وہ خود ہی کریس چھوڑ کر چلے گئے۔ بعد میں الٹرا ایج سے پتا چلا کہ آؤٹ نہیں تھا۔ بلکہ جو آواز کوہلی نے سنی تھی وہ بلے کی لکڑی کی تھی۔
اگر کھلاڑیوں نے خود ہی فیصلے کرنے ہیں تو امپائر کی کیا ضرورت ہے؟ اسے بھی گھر بھیج دیں پھر۔
 
فرقان احمد

جی ہاں! آپ درست فرما رہے ہیں ۔۔۔! تاہم، ایسے ایمپائر کو گھر نہ بھجوائیے گا، کوشش کر کے انہیں ایکسٹیشن دے دیجیے گا ۔۔۔!
 
جی ہاں! آپ درست فرما رہے ہیں ۔۔۔! تاہم، ایسے ایمپائر کو گھر نہ بھجوائیے گا، کوشش کر کے انہیں ایکسٹیشن دے دیجیے گا ۔۔۔!
اس بار 8 جوان باجوے کے بعد چیف بننے کے لیے ایڑھیاں اٹھائے کھڑے ہیں، ایکسٹینشن ملنا ناممکن تو نہیں پر کچھ کچھ مشکل ضرور لگ رہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس بار 8 جوان باجوے کے بعد چیف بننے کے لیے ایڑھیاں اٹھائے کھڑے ہیں، ایکسٹینشن ملنا ناممکن تو نہیں پر کچھ کچھ مشکل ضرور لگ رہا ہے۔
جیسے سینئر ججوں کی تقرری کا خودمختار نظام موجود ہے اور وزیر اعظم اس میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ ویسا ہی ایک نظام فوجی سربراہان کی تقرری کا بھی ہونا چاہئے۔ تاکہ ایکسٹینشن لینے کے چکر میں سول حکومتوں کا اچار بننے کا سلسلہ تو ختم ہو۔
 
میں اس تجویز سے مکمل غیر متفق ہوں۔ سول سپرمیسی کے لیے ضروری ہے کہ ریاستی ٹیکس سے چلنے والے تمام اداروں کی ایگزیکٹو پوسٹس پر ترقی اور تعیناتی پر عوام کے منتخب کردہ ایگزیکٹو کو مکمل اتھارٹی ہو۔

ججوں نے بھی بدمعاشی بنائی ہوئی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں اس تجویز سے مکمل غیر متفق ہوں۔ سول سپرمیسی کے لیے ضروری ہے کہ ریاستی ٹیکس سے چلنے والے تمام اداروں کی ایگزیکٹو پوسٹس پر ترقی اور تعیناتی پر عوام کے منتخب کردہ ایگزیکٹو کو مکمل اتھارٹی ہو۔
امریکی صدر ٹرمپ نے چن چن کر اپنی پارٹی کے حامی یا نظریہ رکھنے والے ججز لگائے ہیں۔ کم از کم عدل و انصاف و احتسابی اداروں کی اہم تقرریاں ایگزیکٹو کے کنٹرول سے باہر ہونی چاہئے۔
https://www.washingtonpost.com/poli...eaving-democrats-dust-judicial-confirmations/
فوج اور دیگر اداروں سے متعلق آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ لیکن پاکستان تو پھر پاکستان ہے۔ یہاں فوج ہی اصل مقتدر ادارہ ہے :)
 
جاسم محمد

محفلین
بجٹ ہم منظور کرالیں گے، کابینہ ارکان کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں: وزیراعظم
201356_5943206_updates.jpg

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو بجٹ منظوری کی ٹینشن نہ لینے اور اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزرا کو اپوزیشن کی زبان میں ہی جواب دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ کابینہ ارکان بجٹ منظوری کی ٹینشن نہ لیں، بجٹ ہم منظور کرالیں گے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ارکان کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں، اپوزیشن آپ کو کسی جگہ بولنے نہیں دیتی تو آپ بھی بولنے نہ دیں، اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں، اسمبلی کے ساتھ میڈیا پر بھی اپنے بیانیے پر قائم رہیں اور بھرپور جواب دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن احتجاج کرناچاہتی ہے تو 100 دفعہ کرے لیکن عوام کی زندگی میں خلل ڈالا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے ڈرنا نہیں سیکھا اور نہ میں بلیک میل ہوتا ہوں، آپ کو ایڈوائس کرتا ہوں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔
 
Top