اپڈیٹ کا طریقہ

عائشہ عزیز

لائبریرین
جن کتب کی ٹائپنگ جاری ہو ان کی اپڈیٹ دینے کا طریقہ


اپڈیٹ دینے کے لیے درج ذیل پوائنٹس کے مطابق
1۔ اسکین صفحہ نمبر
2۔ کتاب صفحہ نمبر
3۔ ٹائپنگ کا ربط
4۔ ٹائپ کرنے والے ممبر کا نام

جیسے :
اسکین صفحہ نمبر 1 (کتاب ص 1) : ٹائپنگ مکمل از شمشاد چاچو

ٹائپنگ ربط دینے کا طریقہ :

ہر پیغام کے نیچے بائیں طرف اس پیغام کا نمبر دیا گیا ہے (جیسے میرا یہ پیغام اس دھاگے کا پہلا پیغام ہے تو اس کے نیچے بائیں طرف "#1"لکھا ہے)۔ اس پر رائٹ کلک کرکے اس پیغام کی لوکیشن کاپی کرلیں اور اپنے پیغام میں"ٹائپنگ" لفظ کو سلیکٹ کرلیں ، لنک کا آپشن ایکٹویٹ ہوجائے گا، ربط وہاں پیسٹ کردیں۔
نوٹ : اسی پیغام کا ربط دیں جس میں ٹائپ کیا ہوا مواد موجود ہے۔

بہتر ہوگا کہ ٹائپنگ کرنے والے ممبر کو ٹیگ کردیں تاکہ نام میں کوئی کنفیوژن نہ رہے۔

کچھ ضروری باتیں :

1۔کسی ممبر کو ٹائپنگ مکمل ہونے کے بعد ہی اپڈیٹ میں ٹیگ کریں۔ کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ ممبر مصروف ہو اور بعد میں کوئی اور ممبر اس کا پیج ٹائپ کرے۔

2۔جو پیج ابھی تک ٹائپ نہ ہوا ہو، بجائے اس کے کہ اس میں ٹائپنگ کا ربط نہ دیا جائے اور جس ممبر کو کام تفویض کیا تھا اس کو ٹیگ کردیا جائے۔۔جیسے :
اسکین صفحہ نمبر2 (کتاب صفحہ نمبر 2) : ٹائپنگ مکمل از شمشاد چاچو
اس کی بجائے یوں لکھنا زیادہ بہتر رہے گا۔ جیسے
اسکین صفحہ نمبر2 (کتاب صفحہ نمبر2) : ٹائپ ہونا باقی ہے۔
اس سے اپڈیٹ دیکھنے والے ممبرز کو زیادہ جلدی معلوم ہوجائے گا کہ کون سا صفحہ ابھی رہتا ہے بجائے اس کے کہ وہ دیکھیں کہ کس صفحے کا ٹائپنگ ربط نہیں ہے۔

3۔ جس صفحے کی ٹائپنگ ہونا باقی ہو بہتر ہوگا کہ اس کے اسکین صفحے کا ربط دے دیا جائے تاکہ جو ممبر وہ پیچ ٹائپ کرنا چاہے وہ با آسانی اس تک پہنچ سکے۔
جیسے :
اسکین صفحہ نمبر3 (کتاب ص 3) : ٹائپ ہونا باقی ہے۔

یہ سب سیدہ شگفتہ اپیا اور ابن سعید بھیا سے سیکھا ہے۔
شگفتہ اپیا کچھ ایڈ کرنا چاہیں تو کرسکتی ہیں۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ اراکین کو ٹیگ کی اطلاع نہیں جاتی، جیسے کہ مجھے ٹیگ کی اطلاع نہیں ملتی، اس کی کیا وجہ کیا، نہیں معلوم، ایسے اراکین کو کیسے اطلاع کریں گے؟
 

الف عین

لائبریرین
کچھ اراکین کو ٹیگ کی اطلاع نہیں جاتی، جیسے کہ مجھے ٹیگ کی اطلاع نہیں ملتی، اس کی کیا وجہ کیا، نہیں معلوم، ایسے اراکین کو کیسے اطلاع کریں گے؟
ای میل سے اطلاع تو میرے پاس بھی نہیں آتی، لیکن اطلاع نامے کبھی کبھی دیکھ لیا کرتا ہوں، اسی میں ٹیگ کی اطلاع بھی شامل ہوتی ہے۔
 
Top