اپیل۔ تاریخی قرطبہ مسجد کو مکمل گرجا بننے سے بچانے کے لئے پٹیشن سائن کیجئے۔

زیک

مسافر
اس قسم کی پیٹیشنز کامتعلقہ عملی اقدام پر اثر انداز ہو نے کا کس حد تک امکا ن ہے۔
آن لائن پیٹشن پر پاکستانیوں کے سائن کرنے سے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ہاں اس کے ساتھ ساتھ اگر مقامی طور پر اس بارے میں کچھ کام ہو رہا ہے تو وہ کچھ کر سکتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
اس قسم کی پیٹیشنز کامتعلقہ عملی اقدام پر اثر انداز ہو نے کا کس حد تک امکا ن ہے۔
اگر یہ پیٹیشن سوئٹزلینڈ میں دائر ہوتی تو عملی اقدام ہو سکتا تھا کیونکہ وہاں جمہوریت بیلٹ باکس سے آتی ہے۔ جیسا کہ مساجد میں مینارات کی تعمیر کیخلاف پٹیشن منظور ہو گیا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Federal_popular_initiative_"against_the_construction_of_minarets"

اسپین میں ایسا ممکن نہیں ہے۔
 

حسینی

محفلین
جی ہم بھی اپنا دستخط اندارج کر آئے۔۔۔
اللہ توفیق دے کہ ہم اس دنیا میں موجود تمام ادیان کی مقدس جگہوں کا اسی لحاظ سے احترام کریں۔۔۔
 
بہ توفیقِ الٰہی خود بھی دستخط کر دی ہے۔
فیس بک پر اپنے بہت سے دوستوں کو میسیج بھی کر دیا ہے اور تین چار دوستوں کی طرف سے دستخط کی توثیق بھی ہو چکی ہے۔ کچھ دوستوں سے یہ سلسلہ آگے چلنے کی بھی امید ہے۔
اور
کچھ دوست جزبز بھی ہیں۔
و ما توفیقی الا باللہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وہ تو تھی ہی مسجد ۔ کسی زمانے میں اس کو بزورِ بازو گرجا بنا دیا گیا تھا۔
معذرت کے ساتھ استادِ محترم، یہ ظہورِ اسلام سے قبل کا چرچ ہی تھا جسے مسلمانوں نے مسجد بنایا اور پھر بعد میں شاید کمال اتا ترک نے اسے عجائب گھر میں بدل دیا :)
 
Top