اڈوبی فریم میکر 2015 میں اردو نستعلیق عبارت کا تجربہ !

mohdumar

محفلین
اڈوبی فریم میکر ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جو تکنیکی دستاویزات اور طویل کتب اور مینویل وغیرہ بنانے میں کام آتا ہے خاص طور پر اس قسم کی کمپوزنگ جس میں formatting کا تسلسل برقرار رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
اس کا جدید ترین ورژن 2015 ایک ماہ قبل ہی منظر عام پر آیا ہے۔ اس ورژن کی سب سے اہم نئی فیچر RTL زبانوں کے لئے مکمل سپورٹ ہے۔
NqVynmt.png



اس اہم ترین سہولت کے اضافہ کے بعد اردو نستعلیق فانٹس کی ٹیسٹنگ کرنا تو بنتا تھا۔ ذیل میں نمونے ملاحظہ فرمائیں۔
DSgbHjg.png

ql3Pgbl.png


القلم نستعلیق میں
cxL9NSH.png


کسی حد تک کرننگ میں مسئلہ لگ رہا ہے
اب arifkarim اور دیگر اصحاب اس سافٹ ویئر کو اتار کر اس میں موجود ٹیکسٹ فیچرز کو tweakکر کے دیکھیں کیا بہتر نتائج پائے جاسکتے ہیں یا نہیں۔ اس سافٹ ویئر کی RTL ورژن کا ریلیز ہونا تو یونیکوڈ اردو کمپیوٹنگ کے لئے ایک زبردست خبر ہونی چاہیے اگر اس میں قابلِ اشاعت نتائج لائے جاسکیں۔
 
آخری تدوین:

mohdumar

محفلین
جی میں نے کچھ ماہ قبل اس کے پرانے ورژن میں ایک پروجیکٹ رپورٹ لکھی تھی۔ کراس ریفرنس، فہرست مضامیں اور انڈیکس وغیرہ کا کام ایک دم آسان کردیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ ویکٹر امیجز کا سپورٹ اور ٹیکسٹ سٹائلز بنانے کی سہولت نے تحریر کی کوالٹی دوبالا کر دی تھی۔
اس نئے ورژن کے ساتھ میں ایک سامپل عربی فائل موجود ہے۔ اس ربط سے اتار کر دیکھیں کہ یہ سافٹ ویئر کتنا پاورفل ہے۔
https://drive.google.com/file/d/0Bw2KxPdZfuKPNE9QMHVLVTBxb3c
 

mohdumar

محفلین
ایک اور بات یہ کہ arifkarim صاحب نے انڈیزائن میں جمیل نوری نستعلیق کی ترمیم شدہ فونٹ کے ساتھ کامیاب کر ننگ کا تجربہ کیا ۔اگر وہ فونٹ فریم میکر میں منتخب کرکے نمونہ پیش کردیں تو ان دونوں سافٹ ویئر کا موازنہ ہو جائے گا۔
 

mohdumar

محفلین
انڈیزائن سے کس قدر مختلف ہے ۔ان ڈیزائن میں بھی کتابیں وغیرہ کمپوز کئے جاتے ہیں۔
جی دونوں ہی ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سافٹویئر کے زمرے میں آتے ہیں لیکن انڈیزائن زیادہ میگزین وغیرہ بنانے کے لئے کام آتا ہے۔اور فریم میکر تکنیکی اور طویل تحاریر اور مینول وغیرہ بنانے میں کام آتا ہے۔ فریم میکر کو آپ لاٹیک (LaTeX) کا گرافکل متبادل سمجھ لیں تو غلط نہ ہوں گے۔
مثال کے طور پر آپ نے قران کا ترجمہ و تفسیر کی کتاب کمپوز کرنی ہے یا کوئی احادیث کی' صحیح ' ترتیب دینی ہے۔چونکہ اس کتاب میں فارمیٹنگ پہلے سے آخری صفحے تک ایک جیسی ہوگی، فریم میکر اس کام کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پوری کتاب میں عربی کے لئے ایک فانٹ استعمال ہو اور اردو کے لئے ایک۔ تو آپ ان دونوں قسم کی عبارات کے لئے ٹیکسٹ سٹائل ڈیفائن کر سکتے ہیں اور ایک کلک کی مدد سے پوری کتاب میں عربی یا اردو کا فانٹ تبدیل کر سکتے ہیں۔اور بھی کئی فیچرز ہیں اس میں۔ فریم میکر دہائیوں پرانا mature سافٹ وییئر ہےاور اس میں RTL زبانوں کا سپورٹ بہت خوش آئیند بات ہے۔
 
Top