اڑتی ہوئی کار کی کہانی

ابن علی

محفلین
’قابلِ پرواز کار کا خواب‘


گھریلو کمپیوٹروں برقی کار کے موجد سر کلائو سینکلائر
گھریلو کمپیوٹروں برقی کار کے موجد سر کلائیو سینکلائر کا کہنا ہے کہ اڑ سکنے والی کار جلد ہی ایک حقیقت کا روپ دھار لے گی۔
بی بی سی ریڈیو فور کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جلد ہی اڑ سکنے والی کار کی تیاری انفرادی استعمال کے لیے تکنیکی اور تجارتی اعتبار سے ممکن ہو جائے گی‘۔

سر کلائیو کو ان کے سپیکٹرم کمپیوٹر اور سی فائیو نامی برقی کار کی ناکام ایجاد کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے پورا یقین ہے کہ ایسا ہو گا اور مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اس دنیا میں ایک ڈرامائی تبدیلی آ جائے گی‘۔

اگرچہ سر کلائیو کو خاص طور پر کمپیوٹر کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ خود انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے۔

سر کلائیو کی ایجاد برقی سائیکل جسے طے کر کے ایک بیگ میں بھی رکھا جا کتا ہے

انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک موجد کو اپنے ارد گرد مشینی اور تکنیکی چیزیں نہیں رکھنی چاہیں تاکہ اس کا ذہن ان چیزوں میں الجھنے سے بچ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’انٹرنیٹ بلا شبہ ایک حیرت انگیز اور پُر کشش ایجاد ہے‘ اور اس میں پیش رفت ویسی نہیں جس کی پیشگوئی انہوں نے اسی کی دھائی میں کی تھی۔

انٹرنیٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تو اس ایجاد نے مکمل طور پر حیران کیا ہے اور میں اس پیش بینی کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہوں‘۔

اب سر کلائیو اڑ سکنے والی کار کی تیاری پر کام کر رہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ’اگر مجھے اس منصوبے پر کسی اور کے ساتھ بھی کام کرنا پڑا تو میرے لیے یہ انتہائی خوش کن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ’پرواز کر سکنے والی کار تکنیکی طور پر ایک قابلِ عمل منصوبہ ہے‘۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسے مکمل طور پر خود کار ہونا چاہیے کیونکہ ہم پرواز کرنے والی مشینوں کو چلانا باآسانی نہیں سیکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ کار ایک جگہ سے اڑے گی اور اڑتی ہوئی آپ کو اس جگہ پہنچا دے گی جہاں آپ جانا چاہتے ہیں‘۔

برقی کار کا ابتدائی ماڈل جو خاطر حواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا

ان کا کہنا ہے کہ اس کار کو بجلی سے چلنا چاہیے کیونکہ پیٹرول انجن قابلِ بھروسہ نہیں ہیں۔ تام انہوں یہ اعتراف بھی کیا کہ انیس سو اسی میں ان کا برقی کاروں کا منصوبہ متوقع کامیابی حاصل نہیں کر سکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے چند ہزار کاریں فروخت کیں لیکن اب میں بتا سکتا ہوں کہ ہمیں متوقع کامیابی کیوں حاصل نہیں ہو سکی۔

تام انہوں کہا کہ اب تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ماحولیات کے بارے میں پیدا ہونے والے شعور نے اس ایجاد کے لیے ماحول کو زیادہ سازگار بنا دیا ہے۔

اس کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ برقی کار کی تیاری کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت تھی اور یہ سرمایاہ کاری تبھی حاصل ہو سکتی تھی کے برقی موٹر سائیکل کی ایجاد کو مقبولیت حاصل ہو جاتی۔

بی بی سی یکم جولائی
 

arifkarim

معطل
پہلے ہی عام کاروں نے پلوشن کرکے ماحول کا حال برا کیا ہوا ہے۔ اب اڑنے والی کاریں، جنہیں مزید انرجی اور ایندھن کی ضرورت ہو گی، کو بنا کر کیا مزید قیامت کو قریب کھینچنا ہے؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
پہلے ہی عام کاروں نے پلوشن کرکے ماحول کا حال برا کیا ہوا ہے۔ اب اڑنے والی کاریں، جنہیں مزید انرجی اور ایندھن کی ضرورت ہو گی، کو بنا کر کیا مزید قیامت کو قریب کھینچنا ہے؟

قبلہ قیامت کو تو اللہ تعالیٰ نے روکا ہوا ہے ورنہ سائنسدانوں کی تو کوشش ہے کہ ابھی آجائے - ویسے تفنن برطرف مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہر نئی ایجاد سے قیامت کیسے نزدیک آجاتی ہے - :confused:
 
Top