اکا برین اسلام کا دن منانا کیسا ہے 18ذی الحجہ یو م عثمان

مدرس

محفلین
نو ،اور دس، محرم منایا جا تا ہے
یوم علی منایا جا تا ہے
یوم قائد اعظم،لیاقت علی خان ،اقبال ڈے وغیرہ خا ص طور پر جشن میلاد
کا یہ منانا صحیح ہے اگر ایک یا دو (عظیم قائدین کے لئے صحیح ہے تو با قی کے لئے کیو ں‌صحیح نہیں‌ہے ِِ؟؟
 

عثمان رضا

محفلین
کس نے کہا صحیح نہیں ہے جناب !!
دن بھی منائیے اور سب کے منائیے ساتھ ساتھ اگر تعلیمات پر عمل پر زور دیا جائے تو زیادہ فائدہ مند ہوگا
 

مدرس

محفلین
دن منانا اگر صحیح ہے تو کیا اکابرین کے مراتب کا خیال رکھنا ضروری ہے یا نہیں‌
مثلا
یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
یوم فاروق اعظم رضی اللہ عنہ
یو م عثمان غنی رضی اللہ عنہ
یوم علی المرتضی ٰ رضی اللہ عنہ
گرفرق مراتب نہ کنی زندیق شوی
عظیم المر تبت کا دن بھی اسی اہتمام کے ساتھ ہو نا چاہیئے جیساکہ اس کا مرتبہ
تو پھر عشرہ مبشرہ بھی اسی تر تیب میں‌آئیں گے
اور کیا صحابہ سے مرتبہ میں‌کو ئی غیر صحابی بڑ ھ سکتا ہے
اگر دن منا یا جا ئے تو شاید سال کا کوئی بھی دن اس سے خالی نہ ہو کہ اس دن کسی عظیم ہستی سے متعلق کو ئی واقعہ نہ ہو
تو کیا سال بھر دن ہی مناتے رہیں
 

شمشاد

لائبریرین
دن منانے کی بجائے اگر ہم ان اکابرین کی تعلیمات پر عمل کریں تو زیادہ بہتر ہو گا۔
 

میر انیس

لائبریرین
دن منائے اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ اور آپکو تو پتہ ہی ہے عالمی سطح پر روز کسی نہ کسی حوالے سے دن منایا جارہا ہوتا ہے ۔ کبھی ماحولیات کا عالمی دن کبھی عورتوں کا کبھی بچوں کا اور کبھی یومِ محبت تو اگر آپ اکابرین اسلام کا بھی دن منائیں تو کس کو برا لگے گا چاہے روز ہی کسی نا کسی کا منائیں ۔ اس سے ہمیں اسلام کے بارے میں جاننے میں بھی کافی مدد ملے گا ۔
پر آپ سے ایک شکوہ ہے آپ کو صرف نو ااور دس محرم اور یومِ علی(ع) ہی کیوں یاد رہا باقی سب دن بھی تو الحمدللہ منائے ہی جاتے ہیں نا۔ دوسرے استادِ محترم ذرا یہ ارشاد فرمادیں میری معلومات کے لیئے کہ آنحضرت(ص) نے عشرہ مبشرہ کی مراتب کے لحاظ سے ترتیب کس مقام پر اور کس دن ارشاد فرمائی ہے۔
 

مدرس

محفلین
دن منانا اگر اس حد تک ہے کہ کام کاج کی چھٹی نہ ہوں ۔اوردوسروں کے معمولات زندگی پر بھی اثر نہ پڑے تو شاید اس سے بہتر مشغلہ نہ ہو ۔
آپ کا شکوہ کہ ’’ایام محرم اور یوم علی رضی اللہ عنہ ہی کیوں‌یاد رہا تو محترم
یوم قائد اعظم،لیاقت علی خان ،اقبال ڈے وغیرہ خا ص طور پر جشن میلاد
کیا یہ آپ نے نہیں پڑھا
آپ کی بات کہ عشرہ مبشرہ کی تر تیب حدیث سے بیان کرو ں تو صاحب میں نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ آپ علیہ السلام نے نمبرایک اور دو کے اعتبار تر تیب بیان کی ہے
بلکہ نام لینے میں تقدم اور تا خر کے اعتبار سے بات کی ہے
 

ساجد

محفلین
منحصر ہے کہ انفرادی اور اجتماعی طور پہ ہم "دن منانے" سے کیا مطلب اخذ کرتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
محمود ، اگر آپ نے مجھ سے سوال کیا ہے تو یہ کہوں گا کہ دن منانے کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہئیے کہ ہم متعلقہ شخصیت کی خدمات و کار ہائے نمایاں پہ غور کرنے اور انہیں اپنانے کی بجائے چھٹی اور سڑکوں پہ جلوس لا آ کر ٹریفک بلاک کرنے کا کام کریں۔
یہ "دن منانا" تو ایک علامت ہے نہ کہ مقصد۔ مقصد تو اس ارادے کی تجدید ہونا چاہئیے جو ہم اپنی ملت و وطن کی ترقی کے لئیے اپنے اکابر کی محنت ، لگن اور بلند کرداری کے نقشِ قدم پہ چلنے کا وعدہ کر کے اپنے دل میں باندھتے ہیں۔ لیکن یہ دیکھا جاتا ہے کہ ہمارے ہاں علامت کو ہی ترجیح دی جاتی ہے مقاصد پہ غور نہیں کیا جاتا۔
 

مدرس

محفلین
دن منانا اس طور کی سرکا ری چھٹی کا اعلان کیا جائے ۔اور با قاعدہ سوگ یا خوشی کا دن میا یا جائے
اور جو اس سوگ یا خوشی میں‌ فریق مخالف کی طرح‌شریک نہ ہو اس کو طعن کا نشانہ بنایا جائے
ورنہ تو کو ئی بھی خوشی منائے یا اظہار افسوس کرے کسی دوسرے کو کوئی حق نہیں کہ اس تنگ کرے یا مداخلت کرے
 

میر انیس

لائبریرین
اسطرح دن منانا کہ اس دن سرکاری طور پر چھٹی ہو تو یہ تو بہت مشکل ہوجائے گا کیوں کہ اکابریں اسلام کی تعداد بہت زیادہ ہے دس تو عشرہ مبشرہ ہی ہیں انکی ولادت اور وفات ملا کر 20 ہو جائیں گی۔ اور پھر آپ کو پتہ ہی ہے کہ بہت ساری چھٹیاں تو اپنے ملک کو حوالے سے بھی ضروری ہیں جیسے 14 اگست یا 23 مارچ وغیرہ اس کے بعد تو یہ ہوگا کہ بس چھٹٰیاں ہی چھٹیاں ہونگی بجائے یہ طریقہ زیادہ بہتر ہوگا کہ بغیر چھٹی منائے ہم انکو یاد کریں ٹی وی پر پروگرام ہوں جلسے ہوں ہر محلہ میں ہر مسجد میں۔
 

میر انیس

لائبریرین
قائدِ اعظم اور لیاقت علی کا دن ملکی سطح پر اسلئے منایا جاتا ہے کہ بہر حال وہ اس ملک کے قائد ہیں ۔ اور اگر انکو اگر ہم ہی نہیں یاد رکھیں گے اور یہاں ہی انکے لیئے چھٹی نہیں کی جائے گی تو کونسے ملک کو لوگ انکو یاد کریں گے۔ ہر ملک میں انکے قائدین کے لیئے چھٹی ہوتی ہے اور انکو یاد کیا جاتا ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
چلئے استادِ محترم مجھکو وہ حدیث ہی بتادیں جس میں عشرہِ مبشرہ کو نام بتانے کے حساب سے ہی صحیح ایک کو دوسرے پر مقدم کیا ہو۔
 
Top