مبارکباد اکمل زیدی کے 5000 مراسلات

علی وقار

محفلین
اکمل زیدی صاحب کے زیادہ تر مراسلات زندہ دلی سے عبارت ہیں اور اُن کی دانستہ و نادانستہ کوشش رہتی ہے کہ محفلین اُن کے مراسلات پڑھ کر زیر لب مسکراتے رہیں۔ فی زمانہ اسے بھی نیکی میں شمار کروں گا۔ مبارک ہو جناب!
 

سید عمران

محفلین
اکمل زیدی صاحب کے زیادہ تر مراسلات زندہ دلی سے عبارت ہیں
یہاں تک تو ٹھیک ہے!!!
اُن کی دانستہ و نادانستہ کوشش رہتی ہے کہ محفلین اُن کے مراسلات پڑھ کر زیر لب مسکراتے رہیں۔
البتہ یہ جزو قابل اصلاح ہے۔۔۔
ان کی دانستہ و نادانستہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح بس معطل ہوجاؤں!!!
 
آخری تدوین:
Top