مبارکباد اکمل زیدی کے 5000 مراسلات

سید عمران

محفلین
آداب اور افسوس کے مجھے پتہ نہیں چلا کے آپ اس انتظار میں ہیں ۔
انہوں نے تو ہمارا اکاؤنٹ بند کرانے کے لیے بھی انتظامیہ کو ورغلانے کی کافی کوششیں کیں۔۔۔
پر بھلا ہو ہماری خداداد صلاحیتوں کا کہ ہم ان کی ہر طرح کی طرحوں کو ہر طرح سے طرح دیتے رہے!!!
:cool3::cool3::cool3:
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی صاحب کے زیادہ تر مراسلات زندہ دلی سے عبارت ہیں اور اُن کی دانستہ و نادانستہ کوشش رہتی ہے کہ محفلین اُن کے مراسلات پڑھ کر زیر لب مسکراتے رہیں۔ فی زمانہ اسے بھی نیکی میں شمار کروں گا۔ مبارک ہو جناب!
محبت ہے آپ کی وقار بھائی آپ بہتر سمجھتے ہیں آخر اتنا پرانا ساتھ ہے آپ کا ۔۔۔۔:D
 
پہلی نظر میں 5000 کا ہندسہ پچاس ہزار پڑھ گیا، اور اس پر یقین سابھی تھا کہ زیدی صاحب کو محفل پر ناجانے کونسے جنم سے ہنستے مسکراتے دیکھتا آ رہا ہوں۔

مبارکاں ہوون جناب۔:)
 
اکمل زیدی

محفلین
پہلی نظر میں 5000 کا ہندسہ پچاس ہزار پڑھ گیا، اور اس پر یقین سابھی تھا کہ زیدی صاحب کو محفل پر ناجانے کونسے جنم سے ہنستے مسکراتے دیکھتا آ رہا ہوں۔

مبارکاں ہوون جناب۔:)
بہت شکریہ چوہدری صاحب۔زہے نصیب۔۔بڑے دنوں بعد آپ سے بالمشافہ مکالمہ ہو رہا ہے ۔۔ :lol:
 
بہت شکریہ چوہدری صاحب
جزاک اللہ۔
ایضاً
بڑے دنوں بعد آپ سے بالمشافہ مکالمہ ہو رہا ہے ۔۔ :lol:
جی بس مصروفیاتِ مزدوری نے ایسا الجھایا ہے کہ تسلسل والا وقت مل نہیں پاتا۔ ویسے محفل پر اجمالی سی حاضری تو ہمیشہ لگتی ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
جزاک اللہ۔

ایضاً

جی بس مصروفیاتِ مزدوری نے ایسا الجھایا ہے کہ تسلسل والا وقت مل نہیں پاتا۔ ویسے محفل پر اجمالی سی حاضری تو ہمیشہ لگتی ہے۔
جی چوہدری صاحب گاہے بگاہے نظر پڑتی رہتی ہے زیادہ تر تو آپ کمنٹری باکس میں پائے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ یہاں کے ہمارے اچھے وقتوں کی ایک اچھی پہچان آپ سے بھی ہے ۔ ۔ ۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
اگر ہم نے بھی ایسی اپنائیت اور لگاوٹ کی باتیں شروع کردیں تو سب محفلین کا کھڑے کھڑے دیوالیہ نکل جائے گا!!!
:D:D:D
بھیا یہ بتائیں اُن کا کیا رہا آپ کی مچھلی کا بار بار کانٹے کے پاس سے نکل جا رہی ہے ۔۔ریفرینس = دولہا -مکالمہ
 
سید عمران

محفلین
بھیا یہ بتائیں اُن کا کیا رہا آپ کی مچھلی کا بار بار کانٹے کے پاس سے نکل جا رہی ہے ۔۔ریفرینس = دولہا -مکالمہ
یہ ’’وہیں‘‘ یاد دلاتے تو اوروں کو بھی عبرت حاصل کرنے کا موقع ملتا!!!
دولہے اور باراتیوں کی بھول بھلیوں کے چکر میں آکر ہم بھی بھول گئے تھے!!!
 
Top