اکوارک ایکسپریس اور ایڈوب ان ڈیزائن

سویدا

محفلین
ان دونوں‌سوفٹ وئیر کے متعلق اگر کسی کو معلومات ہوں‌تو از راہ کرم مجھے بتایے

میں‌نے سنا ہے کہ پبلشنگ سوفٹ وئیرز یا پیج میکنگ میں‌یہ سب سے بہترین ہے؟
اگر کسی رکن محفل کو اس بارے میں علم ہو تو مجھے آگاہ فرمایے
شکریہ
 

arifkarim

معطل
اڈوب انڈیزائن و کوارک ایکسپریس دونوں ہی مشرق وسطیٰ میں کثرت سے استعمال کئے جانے والے پبلشنگ سافٹوئیرز ہیں۔
کوارک ایکسپریس ایک کافی مہنگا سلوشن ہے۔ پہلے اصل پروگرام خریدو، پھر اسکا عربی ایکسٹنشن:
http://www.languagesource.com/acata...k_Software_QuarkXpress_XT_Extenstion_PC_.html
البتہ فی الحال مجھے کسی ایسے نستعلیق فانٹ کی خبر نہیں ہے جو کوارک پر چلتا ہوں۔
اڈوبی انڈیزائن (مڈل ایسٹرن) اسکے برعکس کم از کم نفیس نستعلیق و کچھ اور ایرانی نستعلیق فانٹس کی اسپورٹ دیتا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=17131

یہیں محفل پر ایک پراجیکٹ اردو نستعلیق فانٹ کو انڈیزائن کے قابل بنانے کیلئے جاری ہے۔ پیش رفت کا انتظار رہے گا! :)
 

ijaz1976

محفلین
سویدا ایک اور بات جو ذہن میں رکھنے کی ہے کہ ان دونوں پروگرامز کے لئے سسٹم بہت ہیوی ڈیوٹی چاہئے، یہ عام پی فور کو تو سُلا دیتےہیں اور اگلے ورژنز تو یقیناً ان سے بھی ہیوی ہونگے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسا پروگرام ہو جو انپیج کی طرح عام سسٹمز پر بھی آسانی کے ساتھ چل سکے۔
 

arifkarim

معطل
اعجاز بھائی آجکل کی پبلشنگ کی دنیا بہت آگے نکل گئی ہے۔ اگر سوئے ہوئے سسٹمز کو ہی جگانا ہے تو واپس انپیج پر چلے جائیں!
 

dehelvi

محفلین
کروڑوں کی تعداد میں اردو بولنے والے جو دنیا کے ہر کونے میں آباد ہیں جب تک اپنی زبان کے لئے بیدار نہیں ہوجاتے، دوسروں کو کیا پڑی ہے کہ اپنے سوفٹ ویئرز میں ہماری لینگویج کی مکمل، جامع مانع سپورٹ دیں۔ یہ مسئلہ عام یوزرز کا ہی نہیں بلکہ حکومتی سطح پر جب تک اس کی کوشش نہیں ہوگی، ذخیرہ الفاظ میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی زبان اردو اسٹینڈرڈ سوفٹ ویئرز میں یوں ہی جگہ پانے سے محروم رہے گی۔
 

dehelvi

محفلین
سویدا ایک اور بات جو ذہن میں رکھنے کی ہے کہ ان دونوں پروگرامز کے لئے سسٹم بہت ہیوی ڈیوٹی چاہئے، یہ عام پی فور کو تو سُلا دیتےہیں اور اگلے ورژنز تو یقیناً ان سے بھی ہیوی ہونگے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسا پروگرام ہو جو انپیج کی طرح عام سسٹمز پر بھی آسانی کے ساتھ چل سکے۔
ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لئے ہر زمانے میں اچھے ہائی اسپیڈ سسٹمز کی ضرورت رہی ہے۔ اس زمانے میں جبکہ سوفٹ ویئرز کی لائبریریز کا سائز جی بی تک چلا گیا ہے، عام سے پی فور میں ان سوفٹ ویئرز کو چلانا یقینا زیادتی ہوگی۔
تاہم اردو کے لئے نئے پبلشنگ سوفٹ ویئر کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
 

دوست

محفلین
وہ ہندی ہے جی جسے آپ اردو کہتے ہیں اور اس کا رسم الخط بھی مختلف ہے۔ اردو کو لوگ الگ گنتے ہیں۔
 

ijaz1976

محفلین
اعجاز بھائی آجکل کی پبلشنگ کی دنیا بہت آگے نکل گئی ہے۔ اگر سوئے ہوئے سسٹمز کو ہی جگانا ہے تو واپس انپیج پر چلے جائیں!

عارف بھائی! دنیا توضرور آگے نکل گئی ہے لیکن عوام کی قوت خرید کم ہو رہی ہے نہ کہ دنیا کے ساتھ آگے نکل رہی ہے، مجھے تو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ اگر انپیج PIII پر چل سکتا ہے بلکہ چل رہا ہے پیج میکنگ کے لئے تو کوئی اور ایسا پروگرام بنانا کیوں ممکن نہیں۔ جہاں تک بات ایڈاب ان ڈیزائن وغیرہ کی ہے تو بھائی اس کے لئے تو اس وقت موجود core2 duo اور core2 quad سسٹم 2 جی بی ریم کے ساتھ کم رفتار لگتےہیں، core2 duo، دو جی بی ریم اور 320 جی بی ہارڈ ڈسک کے ساتھ تقریباً اٹھائیس انتیس ہزار میں پڑتا ہے core2 quad کی قیمت کا اندازہ آپ خود لگا سکتےہیں، پروگرامز کو بناتے ہوئے ہر قسم کے یوزرز کو مد نظررکھنا چاہئے نہ کہ صرف ان لوگوں کو جو بہت مہنگا سسٹم رکھتے ہیں، آپ غریب لوگوں کو بھی مد نظر رکھیں یہ الگ بات ہے یہاں پر غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کیا جارہا ہے کہ شاید اس طرح ہی غربت ختم ہوجائے، ایسا پروگرام بنایا جائے جو ہر قسم کے سسٹم پر بآسانی چل سکتا ہو اور جس کی سسٹم ریکوائرمنٹ کم ہو یا بہت زیادہ نہ ہو اور عام پی فور پر بھی چل سکتا ہو، یہ سب کچھ تو پروگرامرز حضرات پرمنحصر ہے۔ اگر کوشش کی جائے تو کیا ناممکن ہے۔
 
Top