اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو (کیسٹ کہانی)

نبیل

تکنیکی معاون
میں اور میری بہنیں چھوٹے ہوتے فرید احمد کی کسیٹ کہانی بہت شوق سے سنتے تھے اور خاص طور پر ہمیں اس کے گانے بہت پسند تھے۔ ایک مرتبہ میں پاکستان سے یہ کیسٹیں دوبارہ خرید کر بھی لایا تاکہ کسی طرح انہیں ڈیجیٹائز کر لوں لیکن کبھی اس جانب دھیان نہیں گیا۔ اب یوٹیوب پر دیکھا تو یہ کیسٹیں کسی صاحب نے ڈیجیٹائز کرکے اپلوڈ کر دی ہیں۔ ذیل میں ایک گانے کی آڈیو اور اس کے بول پیش کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ بھی کیسٹ کہانی کے جو گانے ملے، انہیں بھی یہاں پوسٹ کر دوں گا۔


اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو
اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو

اکڑ بکڑ بمبے بو
رات بجے جب پونے نو
تالا توڑ کر سیر کو نکلے
چڑیا گھر سے گینڈے دو
اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو


بیڈن روڈ پر پہنچ کے دونوں
پی گئے لسی کے جگ نو نو
اوپر سے پیڑے بھی کھائے
اسی نوے پورے سو
اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو

بیرا لے کر بل جو آیا
دونوں گینڈوں نے غش کھایا
حلوائی بیرے سے بولا
کاٹ کے ان کی دم رکھ لو
اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو

ہانپتے کانپتے وہاں سے بھاگے
مال روڈ سے تھوڑا آگے
سنیما دیکھ کر گینڈے بولے
کیوں نہ دیکھیں آخری شو
اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو

کھڑکی پر پھر ہوئی لڑائی
اتنی دیر میں پولیس بھی آئی
تھانیدار نے سزا سنائی
کان بھی دونوں کے کاٹو
اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو

کان کٹے گینڈے دونوں
چڑیا گھر میں رہتے ہیں
ہر دم گاتے رہتے ہیں
اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو
اکڑ بکڑ بم بم بم بم۔۔بمبے بو
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل۔ بہت عمدہ شئیرنگ ہے۔ لیکن کیا اسے موسیقی کی بجائے گوشۂ اطفال میں نہیں ہونا چاہیے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ نبیل۔ بہت عمدہ شئیرنگ ہے۔ لیکن کیا اسے موسیقی کی بجائے گوشۂ اطفال میں نہیں ہونا چاہیے؟

آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں فرخ۔ میں نے صرف اس بات کا خیال کیا تھا کہ گوشہ اطفال لائبریری سیکشن کا حصہ ہے اس لیے اسے یہاں پوسٹ کر دیا۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت زبردست شیئرنگ ہے نبیل بھائی! مزا آ گیا۔
میرے بچپن میں "کیسٹ ڈائجسٹ" کی سیریز آیا کرتی تھی اور اس کے ابتدائی تین والیم بہت اچھے تھے بلکہ تیسرا والیم سب سے شاندار تھا۔ چند کہانیاں اور نظمیں تو آج تک یاد ہیں :) لیکن اس کے بعد سنا ہے اس کا معیار کافی گر گیا تھا اور بالآخر بند ہو گیا۔
میرے پاس فی الوقت اس کی کوئی کیسٹ موجود نہیں اگر کہیں سے گئیں تو ضرور شیئر کروں گا۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
سبخان اللہ۔۔۔ بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے شکریہ نبیل۔

ویسے بچپن میں کوئی بھی کھیل کھیلتے ہوئے ہم اس کے ایک پیروڈی ہندکو ورژن سے اس بات کافیصلہ کرتے کہ کس ساتھی نے پہلے باری دینی ہے۔

اچھی طرح یاد نہیں پھر کوشش کرتا ہوں

اکڑ بکڑ بمبے بو
اسی نوے پورے سو

سو کا نوٹا تتّرموٹا
چل مداری پیسہ کھوٹا

پیسے تلے جنجھ کھلوتی (پیسے کے نیچے بارات کھڑی ہے)
جنجھوپُچھا کیڑا راہ (بارات نے پوچھا کون سا راستہ ہے)
پاک محمد ایہی شاہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں سوچ رہا ہوں کہ کسی طرح اس ویڈیو سے آڈیو حاصل کرکے ایک اور ویڈیو تیار کی جائے جس میں گانے کے ساتھ اس کے بولوں میں شامل الگ الگ ظاہر ہوں۔اس طرح کی ویڈیو بچوں کے لیے کافی دلچسپ ثابت ہوسکتی ہے۔ آپ دوستوں میں سے اگر کسی کو اس کے طریقے کا علم ہو تو یہاں ضرور بتائیں۔
 

مدرس

محفلین
جی نبیل بھائی آڈیو تو جیٹ آڈیو کے ذریعہ حا صل کی جاسکتی ہے
ویڈیو بنانے کا مسئلہ باقی ہے وہ مووی میکر سے بن سکتی ہے لیکن صرف پکچر کی ویڈیو ہو تی ویڈیو افیکٹ کے ساتھ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے لائبریری میں آڈیو، ویڈیو سیکشن بھی ہونا چاہیے۔ :)
درست کہا آپ نے۔ میں یہ سوچ رہا تھا کہ گوشہ اطفال کو لائبریری سیکشن سے باہر لایا جائے یا کم از کم متفرقات میں بچوں کے لیے ایک اور زمرہ تشکیل دیا جائے۔ کیا خیال ہے آپ کا؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
درست کہا آپ نے۔ میں یہ سوچ رہا تھا کہ گوشہ اطفال کو لائبریری سیکشن سے باہر لایا جائے یا کم از کم متفرقات میں بچوں کے لیے ایک اور زمرہ تشکیل دیا جائے۔ کیا خیال ہے آپ کا؟

بڑا اچھا خیال ہے۔ میرے خیال میں گوشہ اطفال کو لائبریری سے باہر ہونا چاہیے تاکہ تمام لوگ اس میں اپنی شراکت کر سکیں۔
 

ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی! اکڑ بکڑ بمبے بو شامل کو بہت زیادہ پسند آیا ہے۔ اور بارہا اس نے فرمائش کی ہے کہ ابو وہ گینڈے والا گانا چلائیں یا پھر کہتا ہے کہ ابو اکڑ بکڑ چلائیں۔ میں نے اسے کھیلتے ہوئے اکڑ بگڑ گنگناتے بھی دیکھا ہے :)
 

ابوشامل

محفلین
اور ہاں، میں نے اپنے بچپن کے کیسٹ ڈائجسٹ اور دیگر کیسٹ کہانیوں کے کچھ البم حاصل کر لیے ہیں۔ لیکن ان کی فائلیں انتہائی خراب کوالٹی میں ہیں۔ میں اس میں سے سلیکٹڈ کچھ پیش کرنا چاہ رہا ہوں۔ جب تک میں Audacity کو کچھ سیکھوں تب تک کے لیے ساتھی انتظار کریں۔ پھر انشاء اللہ کچھ کہانیاں، نظمیں اور لطیفے پیش کروں گا۔ انشاء اللہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہد یہ دیکھیں میں نے شامل بیٹے کے لیے ایک اور کام بھی شروع کیا ہے۔ یہ بھی انہیں بہت پسند آئے گا۔ آپ اگر چاہیں تو آپ بھی اس کام میں شریک ہو سکتے ہیں۔
 
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
بہت خوب جزاک اللہ
میں نے ساری ویڈوز اس اپلوڈر کی ڈاونلوڈ کرلیں ہیں بہت بڑھیاں ہیں بچوں کے لئیے بھی اور مجھے بھی بہت پسند آئیں۔
 
Top