اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے
سبھی کی اپنی بیگم سے لڑائی ہوتی رہتی ہے

کرپشن جرم ہے میرا، یقیناََ چھوٹ جاؤں گا
ہمارے ملک میں یہ کاروائی ہوتی رہتی ہے

وہ عمرہ ہو کہ حج، سرکار کے خرچے پہ کرتے ہیں
کہ یوں دونوں جہانوں کی کمائی ہوتی رہتی ہے

کبھی مہنگائی کی زد میں کبھی بیگم کے نرغے میں
مسلسل اپنی جیبوں کی صفائی ہوتی رہتی ہے

سڑک کے نیچے کیا جانے خزانے کیا ہیں پوشیدہ
بھرائی ہوتی رہتی ہے کھدائی ہوتی رہتی ہے

کہاں اک سیلری میں کار، کوٹھی، بیویاں دو دو
خدا کا شکر اوپر کی کمائی ہوتی رہتی ہے

میں ہر بچے کی پیدائش پہ منہ میٹھا کراتا ہوں
سو ہر دسویں مہینے میں مٹھائی ہوتی رہتی ہے

استادِ محترم الف عین سے اصلاح یافتہ​
 
ابن رضا

لائبریرین
واہ جناب بہت خوب مزاحیہ کلام پیش کرنے پر داد قبول کیجیے

اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے
سبھی کی اپنی بیگم سے لڑائی ہوتی رہتی ہے

یہاں لڑائی کے قافیے پر اعتراض ہے حضور کہ لڑائی تو دو برابر کے فریقین میں ہوتی ہے یا کم از کم ایک فریق زیادہ طاقتور ہوتا ہے اور دوسرا نسبتاً کم. مگر یہاں بیگم سے لڑائی تو نہیں ہوسکتی البتہ پٹائی کا قافیہ درست جمے گا موقع محل کی مناسبت سے
:p:LOL::ROFLMAO:
 
آپ کا کهنا بجا, ابن رضا
متفق هوں آپ کی تنقید سے

اور ویسے بھی هے میرا تجربه
مار بھی پڑ جاتی هے تردید سے

کچھ بھرم ره جائے گا شوهر کا بھی
قافیه لکھا تھا اس امید سے

ہادیہ

محفلین
واہ جناب بہت خوب مزاحیہ کلام پیش کرنے پر داد قبول کیجیے

یہاں لڑائی کے قافیے پر اعتراض ہے حضور کہ لڑائی تو دو برابر کے فریقین میں ہوتی ہے یا کم از کم ایک فریق زیادہ طاقتور ہوتا ہے اور دوسرا نسبتاً کم. مگر یہاں بیگم سے لڑائی تو نہیں ہوسکتی البتہ پٹائی کا قافیہ درست جمے گا موقع محل کی مناسبت سے
:p:LOL::ROFLMAO:
واہ واہ:p
کیا موقع محل کہا ہے جس میں انسان کا اپنا ہی محل وقوع ہی بدل جاتا ہے:LOL:
ویسے آپس کی بات ہے شوہروں نے بیچارے بننے کی کوشش تو بہت کی ہے مگر بالکل بھی بیچارے نہیں ہوتے اچھا:oops::p
 
یوسف سلطان

محفلین
اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے
سبھی کی اپنی بیگم سے لڑائی ہوتی رہتی ہے

کرپشن جرم ہے میرا، یقیناََ چھوٹ جاؤں گا
ہمارے ملک میں یہ کاروائی ہوتی رہتی ہے

وہ عمرہ ہو کہ حج، سرکار کے خرچے پہ کرتے ہیں
کہ یوں دونوں جہانوں کی کمائی ہوتی رہتی ہے

کبھی مہنگائی کی زد میں کبھی بیگم کے نرغے میں
مسلسل اپنی جیبوں کی صفائی ہوتی رہتی ہے

سڑک کے نیچے کیا جانے خزانے کیا ہیں پوشیدہ
بھرائی ہوتی رہتی ہے کھدائی ہوتی رہتی ہے

کہاں اک سیلری میں کار، کوٹھی، بیویاں دو دو
خدا کا شکر اوپر کی کمائی ہوتی رہتی ہے

میں ہر بچے کی پیدائش پہ منہ میٹھا کراتا ہوں
سو ہر دسویں مہینے میں مٹھائی ہوتی رہتی ہے

استادِ محترم الف عین سے اصلاح یافتہ​
بہت خوب
 
عمراعظم

محفلین
کبھی مہنگائی کی زد میں کبھی بیگم کے نرغے میں
مسلسل اپنی جیبوں کی صفائی ہوتی رہتی ہے

سڑک کے نیچے کیا جانے خزانے کیا ہیں پوشیدہ
بھرائی ہوتی رہتی ہے کھدائی ہوتی رہتی ہے

واہ ! لاجواب ۔۔۔۔ شاید آپ کے لئے ہی "جون ایلیا " نے کہا تھا۔
جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں
میں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں
 
واہ واہ:p
کیا موقع محل کہا ہے جس میں انسان کا اپنا ہی محل وقوع ہی بدل جاتا ہے:LOL:
ویسے آپس کی بات ہے شوہروں نے بیچارے بننے کی کوشش تو بہت کی ہے مگر بالکل بھی بیچارے نہیں ہوتے اچھا:oops::p

گر نہیں معصوم تو پھر کس لئے
بیویوں کی آنکھ کا تارا ہے مرد

دونوں ہاتھوں سے ہی کھایا جاتا ہے
کب ہے بےچارہ، فقط چارہ ہے مرد
 
Top