اک اور مجاہد جاں سے گیا۔ لیکر جانیں پھر کتنوں کی

خرم

محفلین
اللہ کریم مرنے والوں‌کی مغفرت کرے اور خودکش بمبار کے ساتھ ایسا سلوک کرے جو اللہ کے نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند ہو۔ آمین۔
 
ساجد

محفلین
انتہائی جاہلانہ حرکت ہے ۔
اللہ تعالی حملے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
زینب نے بالکل صحیح کہا کہ اب یہ افسوس اور یہ ساری مذمتیں بس رسمی سی رہ گئی ہیں۔
آئے دن کے بم دھماکوں اور خود کش حملوں پر افسوس اور بے گناہ مرحومین کے لیے دعا ہی کر سکتے ہیں۔

بہت ہی ظالم لوگ ہیں جو ایسے کام کرواتے ہیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ بیگناہ مرحومین پر اپنی بے پناہ رحمتیں نازل فرمائے، زخمیوں کو صحت عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔

کتنے خاندان تباہ ہو گئے، کتنے خاندان اجڑ گئے، کتنے بچے یتیم ہو گئے، کتنی عورتیں بیوہ ہو گئیں۔

اللہ سے رحم کی بھیک مانگتے ہیں۔
 
ظفری

شمشاد بھائی ۔۔۔۔ اسی محفل پر آپ کو کچھ ایسے لوگ بھی مل جائیں گے جو آپ کی دعاؤں کا اثر زائل کردیتے ہیں ۔ اگر یقین نہ آئے تو خود کش حملہ آورں کے لیئے ان کی دعا اور اس سے منسلک خود ساختہ جہاد کے بارے میں آپ کو یہاں ان کا بے تحاشہ مواد مل جائے گا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی یہ دنیاوی لین دین ہے۔

اللہ تو جانتا ہی ہے کہ کون ظالم ہے اور کون مظلوم۔ اور ہر ظالم اور ہر مظلوم کو پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا۔
 
Top