تعارف اک سنگ بد نما ہے بظاہر میرا تعارف۔۔۔۔۔

منقب سید

محفلین
محترم منقب سید صاحب محفل اردو میں دلی خوش آمدید
سنگ بدنما ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سنگ تو سب اک جیسے دکھائی دیتے ہیں ۔ " بدنما " کی تخصیص کسی خاص خصوصیت کو آشکار کرتی ہے ۔
اور یہ خصوصیت جب " سنگ کئی بار کٹا تو آبدار ہوا " کے مصداق سامنے آتی ہے تو آنکھیں خیرہ ہو جاتی ہیں ۔
منقب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اونچے بلند پہاڑوں کے درمیان وہ دراڑ جو کہ کسی چھپی وادی کی راہ ہو ۔۔۔۔؟
نقیب کا اعلان ۔۔۔۔۔۔؟
جو غوروفکر میں الجھے " اسرار " تلاش کرنے میں محو رہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
معنی جو بھی ہو ۔۔۔۔۔ بلاشک بہت " خاص " ہیں آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے تکلفی کی معذرت ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ ۔۔۔۔
نہایت شکریہ آپ کی جانب سے بےتکلف دعاؤں بھرا خوش آمدید کہنے کا۔
خصوصیت یہی ہے کہ "حد سےزیادہ عام ہیں ہم"۔
معنی کے لحاظ سے تھوڑا سا بتاتا چلوں کہ یہ نام جس ہستی نے مجھے بخشا ان کے مطابق اس کا مطلب محقق یا اسرار کی تلاش میں رہنے والا ہی ہے۔
اس نام کا اثر مزاج پربھی ہے۔ شرکاء محفل آہستہ آہستہ آشنا ہو جائیں گے۔
میرے نزدیک دنیا میں سب سے قیمتی تحفہ صدق دل سے دعاء دینا ہی ہے اورآپ کی جانب سے تحائف کا ڈھیر موصول ہونے پر حقیقی خوشی محسوس ہوئی۔
اللہ آپ سب کو اپنی رحمتوں کے سائے میں خوش اور پُرسکون رکھے آمین۔
 
منقب سید

محفلین
گذشتہ رات محفل پر کوئی 'نقص' آرہا تھا۔ اس لیے ایک ہی مراسلہ 3 بار پوسٹ ہوا۔ جب وہ نقص دور ہوا تو باقی 2 پوسٹس تدوین کر دیں ۔
چوہدری صاحب دراصل نیا ہوں اس لئے 9 دن تک ہوا کی سرسراہٹ بھی چونکا دے گی۔ جلد پرانا ہونے اور کئی سو دن ساتھ چلنے کی خواہش ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم سید جی
لگتا ہے کہ " بات " چل نکلی ہے ۔۔۔۔۔
یہ بھی سچ کہ اول تو بات چلتی ہی نہیں اور گر چل نکلے جانے کہاں تک پہنچے ۔
میں تو ویسے ہی " گلاں دے گالڑ " کی صف میں براجمان ہوں ۔
اب دیکھنا یہ کہ کہاں تک چلے گی اپنی بات ۔؟
"حد سےزیادہ عام ہیں ہم"۔
" حد " سے زیادہ عام ہی تو " خاص " ہوتے ہیں ۔ " دانہ خاک میں مل کر ہی گل و گلزار ہوتا ہے "
عام سا ہوں میں مگر خاصوں کی نگاہ میں رہتا ہوں ۔ ویسے کس قسم کے " عام " ہیں آپ ۔۔۔۔۔؟
مجھے تو لاگے وہی جو کہ خاک پہ بیٹھ گر سکھائیں بادشاہی کا ۔۔۔۔۔؟
محقق یا اسرار کی تلاش میں رہنے والا
گر برا نہ مانیں تو اک سوال پوچھوں کہ "کسی اسرار کی تلاش میں کامیابی کا گر کیا ہے "؟
یہ " اسرار " کہاں سے ابھرتے ہیں ۔۔۔؟
نام کا اثر مزاج پربھی ہے
"م " تو ہے منسوب " مہربان عالم " سے ۔۔ سو " مہر " کے حامل تو ہیں آپ ۔۔بلاشک
"ن " منسوب ہے " نور سے اور نار سے "اور یوں دکھے جیسے کہ " نار " دہک رہی ہے من میں ۔۔ ؟
" ق " تو ہے منسوب قلندر سے جو کہ قائم ہے قلب سے ۔۔۔۔۔
"ب " رہے اسرار کی حامل ۔۔۔۔۔۔ تو ہی بہتر
گر کھل جائے خلاصہ عشق کا تو " چمڑی " بچانا مشکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راہ پر لگا رہا ہوں دو چار باتوں سے ۔۔۔۔ کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلد پرانا ہونے اور کئی سو دن ساتھ چلنے کی خواہش ہے۔
دعاؤں کی التجا کے ساتھ بہت دعائیں ۔۔۔
 
منقب سید

محفلین
محترم سید جی
لگتا ہے کہ " بات " چل نکلی ہے ۔۔۔۔۔
یہ بھی سچ کہ اول تو بات چلتی ہی نہیں اور گر چل نکلے جانے کہاں تک پہنچے ۔
میں تو ویسے ہی " گلاں دے گالڑ " کی صف میں براجمان ہوں ۔
اب دیکھنا یہ کہ کہاں تک چلے گی اپنی بات ۔؟

" حد " سے زیادہ عام ہی تو " خاص " ہوتے ہیں ۔ " دانہ خاک میں مل کر ہی گل و گلزار ہوتا ہے "
عام سا ہوں میں مگر خاصوں کی نگاہ میں رہتا ہوں ۔ ویسے کس قسم کے " عام " ہیں آپ ۔۔۔۔۔؟
مجھے تو لاگے وہی جو کہ خاک پہ بیٹھ گر سکھائیں بادشاہی کا ۔۔۔۔۔؟

گر برا نہ مانیں تو اک سوال پوچھوں کہ "کسی اسرار کی تلاش میں کامیابی کا گر کیا ہے "؟
یہ " اسرار " کہاں سے ابھرتے ہیں ۔۔۔؟

"م " تو ہے منسوب " مہربان عالم " سے ۔۔ سو " مہر " کے حامل تو ہیں آپ ۔۔بلاشک
"ن " منسوب ہے " نور سے اور نار سے "اور یوں دکھے جیسے کہ " نار " دہک رہی ہے من میں ۔۔ ؟
" ق " تو ہے منسوب قلندر سے جو کہ قائم ہے قلب سے ۔۔۔۔۔
"ب " رہے اسرار کی حامل ۔۔۔۔۔۔ تو ہی بہتر
گر کھل جائے خلاصہ عشق کا تو " چمڑی " بچانا مشکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راہ پر لگا رہا ہوں دو چار باتوں سے ۔۔۔۔ کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دعاؤں کی التجا کے ساتھ بہت دعائیں ۔۔۔
تعارف اس حد تک علمی ڈگر پر چل نکلے گا اس کا اندازہ نہیں تھا ورنہ اس امتحان کی تیاری بھی رٹا مار کر ہو جاتی۔
عام سا عام ہوں جیسے سب عام ہوا کرتے ہیں۔۔۔۔۔ رہٹ پر جُتے بیل کی طرح بس جیسے ہانکا ہوا چل پڑے اور چلتے رہے۔ خاک نشین اب بادشاہ گروں کی محفل میں تو در آیا ہے۔ نظر کرم ہوگئی تو آفتاب ورنہ رب کائنات کی اس بے مثال دنیا میں موجود کھربوں زروں میں تو اپنا شمار ہے ہی۔
سوال تو ایسے کر لیا آپ نے جیسے طفل مکتب نہ ہوا استادوں کا استاد ہو گیا۔ (بےتکلفانہ شکوہ) اسرار میرے نزدیک تو ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔ انسانی سوچ میں اسرار ابھارنے والا بھی وہی ہے جو اسرار وجود میں لانے والا ہے۔ بے شک ہمیں اس کا شعور نہیں ہے۔ سب سے بڑا اسرار تو انسان کیلئے خود اس کی اپنی ذات ہے۔ جس نے اپنی ذات کا اسرار پا لیا وہ کامل اور جو نہ پا سکا وہ مہمل۔
نور تک رسائی کے عمل میں نفس کو نار کے حوالے کر دینا ہی دانشمندی ہے۔ ابھی تک نفس طاقتور ہے جب ہی نور سے آنکھیں خیرہ کرنے کی خواہش پوری ہونے کا امکان تادم تحریر موجود نہیں بس موہوم سی امید ہے کہ اسرار معرض وجود میں لانے والا یہ اسرار کھول کر کبھی تو مشکور و مسرور کرے گا۔
 
نایاب

لائبریرین
ذرا میرے محترم بھائی زبیر مرزا کو فراغت ملے تو بلاتے ہیں آپ کو "کڑک چائے " کی دعوت پر ۔۔۔۔۔
امتحان کیا لینا میرے محترم بھائی
یہ تو کچھ جاننے کچھ سمجھنے کچھ سیکھنے کا بہانہ ہے ۔۔۔۔
بہت دعائیں
تعارف اس حد تک علمی ڈگر پر چل نکلے گا اس کا اندازہ نہیں تھا ورنہ اس امتحان کی تیاری بھی رٹا مار کر ہو جاتی۔
 
منقب سید

محفلین
ذرا میرے محترم بھائی زبیر مرزا کو فراغت ملے تو بلاتے ہیں آپ کو "کڑک چائے " کی دعوت پر ۔۔۔۔۔
امتحان کیا لینا میرے محترم بھائی
یہ تو کچھ جاننے کچھ سمجھنے کچھ سیکھنے کا بہانہ ہے ۔۔۔۔
بہت دعائیں
قابل احترام برادر سمجھنے اور سیکھنے کی طلب ہی اس حسین محفل میں شمولیت کی اصل وجہ ہے ورنہ محترمی گوگل کی مہربانی کے باعث اس محفل میں موجود مواد تک رسائی تو بطور مہمان بھی تھی۔
چائے اور وہ بھی کڑک۔۔۔۔ آپ نے پُر خلوص دعوت دی سمجھیں پی لی ہم نے۔ دراصل چائے کی عادت نہیں شاید وجہ یہ کہ آج تک اپنی کوئی مستقل عادت نہیں بنائی کہ کبھی عادت مجبوری نہ بن جائے۔ خیر دوستانہ مزاح اپنی جگہ لیکن آپ کی دعوت صدق دل سے قبول ہے زبیر بھائی سے اس ہی بہانے ملاقات ہو جائے گی اور خاکسار کو اپنی اصلاح کا مزید موقع بھی مل جائے گا۔
بشرط زندگی منتظر رہوں گا۔
 
آخری تدوین:

منقب سید

محفلین
خوش آمدید منقب، لیکن یہ اوتار میں ’منق ب‘ کیوں لکھا ہے؟
اس محفل کا دوسرا مراسلہ ہے یہ جسے لکھتے وقت واقعی ہاتھ کانپ رہے ہیں (خوشی سے)۔
پہلا وارث صاحب والا اور دوسرا یہ والا۔ آپ دونوں سے خاموش عقیدت کا رشتہ ہے میرا جسے اب زبان مل جائے گی اس محفل میں۔ میں تہہ دل سے مشکور ہوں آپ کی نطر کرم کا۔
اوتار غلط اپلوڈ ہوا ہے۔ آج ہی درست فائل اس کی جگہ اپلوڈ ہو جائے گی انشا اللہ۔
 
Top