امجد میانداد
محفلین
مڑد
جنانی
جنانی
آخری تدوین:
امجد صاحب، سبحان اللہ۔
آج آپ نے فوٹوگرافی کے ایک نئے رخ سے رو شناس کروایاہے۔جو بلاشبہ انتہائی حیرت انگیز اور معلومات افزاء ہے۔ ایک قطرے (یاقطروں) کی جلوہ سامانیاں جنہیں انسان کی ننگی آنکھ دیکھنے سے معذور ہے ان کو ماہرین نے کیمرے اور عدسوں کی شعبدہ بازیوں کی مدد سے انسانی نظر کے احاطے میں لا کھڑا کیا ہے۔ سچ ہےکہ اللہ پاک کے عطا کردہ انسانی دماغ کی توانائی اور اس کی کارکردگی کی سمتیں لامتناہی ہیں۔ میں اپنی بات کرتا ہوں کم از کم مجھے تو قطروں میں پوشیدہ ان حیرت ناک نظاروں سے ہرگز آگاہی نہ تھی۔
محفل کے ایک قدیم رکن ہونے کی حیثیت سےضمِناً ایک بات اور کہنا چاہتا ہوں۔ کہ پہلے بھی یہاں پر بہت مہربانوں کی پوسٹ کردہ نادر و عجیب و غریب تصاویر نظر نواز ہوتی رہی ہیں جن میں سےبعض واقعی لائق تحسین تھیں۔ تاہم، آپ نے اپنی رکنیت کے فقط چند ماہ کے دوران محفل پر تصویر کاری بلکہ فنون لطیفہ کے شاہکاروں کے ذریعے جو دلفریب رنگ بکھیرے ہیں وہ موضوع، تکنیک، تجربے، معیار، رنگ و روپ، مختصر یہ کہ ہر لحاظ سے اچھوتے، منفرد اور یاد رہ جانے والے ہیں۔ میں اپنی اور آپ سے محبت کرنے والےمحفل کے تمام اراکین کی جانب سے آپ کو دلی خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ کرے آپ کا ذوقِ لطیف یوں ہی ترقی کی منزلیں طے کرتا رہے۔
اس سلسلے میں فوٹو گرافی کے ایک اچھوتے رخ کے ضمن میں آپ سے ایک گذارش بھی کروں گا کیونکہ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ کو اس بارے میں یقیناً معلومات ہوں گی۔ لیکن ذرا کچھ دیر کے بعد۔
ٹیگ تو نہیں ملا لیکن میں آگئی۔۔۔ ۔ بہت خوبصورت فوٹوگرافی ہے ۔۔۔ اللہ کی شان ہے ایک قطرے میں اتنے کرشمے چھپا رکھے ہیں۔۔۔ ۔