اک نظر پیچھے بھی !

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہوہائے ۔۔پرس میں کاکروچ بھی چلے جاتے ہیں کیا ؟شکر ہے اسی لیے میں نہیں رکھتی ۔اگر چاہیے ہو تو پیا زندہ باد!!
 

فہیم

لائبریرین
یار ہم لوگ تو ہر دوسرے دھاگے کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں :confused:
ہوہائے ۔۔پرس میں کاکروچ بھی چلے جاتے ہیں کیا ؟شکر ہے اسی لیے میں نہیں رکھتی ۔اگر چاہیے ہو تو پیا زندہ باد!!

چلو اوئے بھاگو یہاں سے۔
سب کے سب۔
ورنہ شمشاد بھائی نے اب ڈنڈے سے دھوندینا ہے:eek:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے ناعمہ ۔
ابھی کہیں یہ سن رہی تھی ۔
زندگی خوابوں کا ایک سلسلہ ہے ۔۔۔ کبھی یہ خواب کبھی وہ خواب ۔۔۔ اور جب ایک خواب پورا ہوجائے ۔۔۔ ۔ ۔تو دوسرے خواب کی خواہش ۔۔۔ ۔۔۔ زندگی کے ساز پر چھڑی ہوئی ۔۔۔ ۔۔ خوبصورت غزل ہے خواب۔۔۔ ۔

حوصلہ افزائی کا شکریہ اپیا :)
ہممم خواہشوں کی سڑک تو ایسی سڑک ہے جس پر واپسی کا راستہ ممکن نہیں، جو چل پڑا سو چل پڑا، لوگ آگے بڑھنے کو ترقی کا نام بھی دیتے ہیں، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ انسان اگر خواہشات کی دلدل میں پاؤں رکھ لیتا ہے تو پھر آخری سانس پر ہی جا کر اُسے احساس ہوتا ہےکہ اب کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

بہت خوب ناعمہ۔ اچھا لگتا ہے تمہاری تحاریر پڑھ کر۔ ایک اچھی بات جو تم میں ہے وہ یہ کہ تم اپنے خیالات کے اظہار پر قادر ہو جبکہ بہت سے لوگ مجھ سمیت الفاظ کے کنجوس ہوتے ہیں تو خیالات کا مناسب اظہار ممکن نہیں ہوپاتا۔۔۔

جیتی رہو، خوش رہو۔۔اور تمہاری تحریر کی آخری سطروں پر "آمین۔۔"

تم نے بالکل ٹھیک لکھا کہ ماضی کے پچھتاووں میں رہنے کا فائدہ نہیں۔ پچھلے چند سالوں میں اور خاص کر جامعہ میں تعلیم کے دوران میں نے یہ سیکھا کہ regret انسان کو مار دیتا ہے۔۔۔ تو میں نے بھی پچھتاوے میں رہنا چھوڑ دیا۔۔۔ جو ہوگیا سو ہوگیا :) ۔۔۔ جو جیسا کردیا اب اس پر رونے کا فائدہ نہیں :) ۔۔۔ کئی بار میں فیل ہوتے ہوتے بچا۔۔۔ پچھتاوے اور خوف کے انگارے دل کو داغدار کردیتے ہیں۔۔

اگر انسان ان پچھتاووں سے چھٹکارا پا لے تو ماضی تاریک نہیں رہ جاتا۔۔۔ اسی لیے مجھے اب اپنا ماضی بہت بھاتا ہے اور مستقبل کی خوب تمنا رہتی ہے :) ۔۔

میں نے کہیں سنا تھا ۔۔۔ Never regret in life..you'll be happy... اور اس پر کاربند ہوں میں اب۔۔۔ :)


ایک اچھی تحریر پڑھوانے کا شکریہ۔۔

حوصلہ افزائی شکریہ لالہ :) اور بہت اچھا فارمولا ہے جس پر آپ کاربند ہیں، لوگ بزنس کے طریقے سیکھتے ہیں، آگے جانے کے راستے ڈھونڈتے ہیں
لیکن کوئی زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھ جائے تو زندگی آسان ہو جاتی ہے :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کہتے ہیں کہ ماضی کو یاد رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر اچھا ماضی ہے تو آپ نے اسے بھولنا ہی نہیں اور اگر برا ماضی ہے تو لوگ آپ کو بھولنے نہیں دیں گے
یہ لالہ بالکل ایسا ہی ہوتا ہے ، انسان خود یہ توقع رکھتا ہے کہ اُسے معاف کر دیا جائے مگر اتنا ظرف نہیں رکھتا کہ وہ معاف کر دے، اور دراصل میں یہ سمجھتی ہوں کہ جو ہم لوگوں کو دیتے ہیں وہی ہمیں مل رہا ہوتا ہے، اگر لوگ ہماری نیت سے واقف نہیں ہوتے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ؟ انصاف کرنے والا تو اُوپر بیٹھا ہے۔

بہت اچھا لکھا ناعمہ۔ واقعی اگر یہ سمجھ لیا جائے کہ جو کچھ میرے لئے طے کر دیا گیا ہے وہ مجھے اپنے وقت پہ ضرور ملے گا اور جو چیز مجھے نہیں ملنی وہ ہاتھ سے ریت کی طرح پھسل جاتی ہے، تو زندگی بہت آسان ہو جاتی ہے۔ ہماری ایک ٹیچر کہا کرتی تھیں کہ دعا یوں نہ مانگا کرو کہ مجھے فلاں شے مل جائے بلکہ یوں کہا کرو کہ وہی ہو جو میرے حق میں بہتر ہو۔ میں نے آج تک اس سے اچھی دعا نہیں پائی۔
آپکی دعاؤں کے لئے ثمَ آمین۔ اور سالگرہ کا ذکر کیا تو کیا آپ کی سالگرہ جنوری میں ہوتی ہے؟

جی اپیا قسمت کی کتاب تو اُسی سب لکھ دی جاتی ہے جس دن ہم دنیا میں آتے ہیں، جو ہمیں ملتاہے وہ سب قسمت کا ہی لکھا ہوتاہے ، اور اگر اتنا ہی سوچ لیا جائے تو پریشانی نہیں ہوتی کسی بات پر،
بہترین دعا ہے اپیا ہم تو جانتے ہی نہیں کیا بہتر ہے کیا نہیں!! پھر ہم کچھ بھی مانگنے کی بجائے یہ کیوں نا کہیں کہ وہ دے جو بہتر ہے ،
اور میری سالگرہ 10 جولائی کو ہوتی ہے اپیا :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آمین،آمین ۔۔
پیا یہ دعا بھی دے دو کہ مجھے لیپی مل جائے ۔شچی میں کتنا مزہ آئے گا ناں !!!:rolleyes:
اچھا یہ لو کر دی دُعا

:praying::praying::praying::praying:
اب خوش؟؟

زبردست ناعمہ :)
تم تو ماشاءاللہ کافی اچھا نہ صرف سوچتی ہو بلکہ اس سوچ کو
لفظوں میں بیان بھی بہت اچھی طرح کرتی ہو :)
ویل ڈن:)

ارے لالہ یہ خاکسار کس قابل :tongue:
 

پپو

محفلین
لالہ لیکن حقیقت تو اسی میں ہے کہ جو حال میں رہتے ہیں وہ انکو زیادہ ڈیپریشن کا سامنا بھی نہیں ہوتا :)

ویسے میں مفکر بنوں یا نا بنوں مگر اپنے خیالات شئیر کر کے مجھے ہمیشہ اچھا لگتا ہے :)

یہ درست بات ہے جو بندہ اپنے کام میں مگن ہو اس کا ڈیپریشن سے کیا تعلق یہ بیماری تو اس وقت ہوتی ہے جب بندہ دوسرے کے متعلق زیادہ سوچتا ہے
اور رہی بات اپنے خیالات کو شئیر کرنے کی تو میں اتنا کہوں گا بندہ بندے کا دارو ہوتا ہے
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
علامہ مشرقی کی مریدنی ہو کیا تم؟؟؟ خاکسار!!!!
وہ کون تھے بھلا ؟؟؟:rolleyes:
ضرور آپ علامہ اقبال کا اُلٹانام لے رہے ہیں نا لالہ :raisedeyebrow: بتا کے آتی ہوں انکو بچُو ۔

مجھے تو لگتا ہے یہ بچپن میں مٹی کھاتی ہوگی۔
تبھی ایسے الفاظ بولتی ہے :LOL:
میں کوئی گندی بچی نہیں تھی :ohgoon:
 

محمد امین

لائبریرین

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت اچھی تھی سوہنی موہنی پیاری تھی گوگلو سی :laugh:
اچھا اچھا تو خاکسار ان کا شاگرد تھا ؟؟؟:rolleyes:
 
Top