اک نور سا تاحد نظر پیشِ نظر ہے --- سید شاکر القادری

الف نظامی

لائبریرین
اک نور سا تا حد نظر پیشِ نظر ہے​
میں اور مدینے کا سفر پیشِ نظر ہے​
ہر چند نہیں تاب مگر دیکھیے پھر بھی​
وہ مطلع انوارِ سحر پیشِ نظر ہے​
جو میرے تخیل کے جھروکے میں کہیں تھا​
صد شکر وہ مقصودِ نظر پیشِ نظر ہے​
بخشش کا وسیلہ ہے ہر اک اشکِ ندامت​
کچھ خوف ہے باقی ، نہ خطر پیشِ نظر ہے​
اس بارگہہ ناز کا صد رنگ نظارا​
ہر لحظہ بہ انداز دگر پیشِ نظر ہے​
ہر چند سوئے کعبہ میرے سجدے ہیں لیکن​
وہ قبلہ ہر اہلِ نظر پیشِ نظر ہے​
گو فردِ عمل میری گناہوں سے بھری ہے​
ہر لحظہ کرم ان کا مگر پیشِ نظر ہے​
کیا بام و درِ خلد نگاہوں میں جچیں گے​
فردوس کے سردار کا در پیشِ نظر ہے​
مانگی تھیں جو بادیدہ تر میں نے دعائیں​
ایسی ہی دعاوں کا اثر پیشِ نظر ہے​
میں اور مواجہ پہ یہ لمحاتِ حضوری
آرامِ دل و نورِ نظر پیشِ نظر ہے​
( سید شاکر القادری )​
 

سید زبیر

محفلین
سبحان اللہ
گو فردِ عمل میری گناہوں سے بھری ہے
ہر لحظہ کرم ان کا مگر پیشِ نظر ہے
بہت ہی خوبصورت کلام شریک محفل کیا ۔ ۔ ۔ جزاک اللہ
 
گو فردِ عمل میری گناہوں سے بھری ہے
ہر لحظہ کرم ان کا مگر پیشِ نظر ہے
ماشا اللہ جناب اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
بہت خوب ہدیہ
جزاک اللہ خیر
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
کیا ہی خوب پر نور کلام ہدیہ فرمایا ہے ۔
ہر چند سوئے کعبہ میرے سجدے ہیں لیکن​
وہ قبلہ ہر اہلِ نظر پیشِ نظر ہے​
محترم سید شاکرالقادری صاحب
محترم الف نظامی بھائی
جزاک اللہ خیراء
 

غ۔ن۔غ

محفلین
واہ بہت ہی خوب
سبحان اللہ
کسی ایک شعر کا انتخاب ممکن نہیں کہ ہر شعر ہی لاجواب ہے
محترم جناب سیدشاکرالقادری صاحب کی خدمت میں داد و تحسین
اور جناب الف نظامی صاحب کا بہت شکریہ شریکِ محفل کرنے کے لیے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ الف نظامی ! آپ کی محبت ہے ۔۔۔ مجھے حیرت ہوئی کہ آپ نے فون پر مجھ سے نعت سنی اور اس کو ٹائپ نھی کر لیا اور محفل پر پوسٹ بھی کر دیا ۔۔۔ آپ تو کمال کرتے ہیں :)
تمام خواتین و حضراتsyed Zubair حسان خان غ۔ن۔غ خرم شہزاد خرم فرحت کیانی محمود احمد غزنوی نایاب محمد اظہر نذیر اور
قرۃالعین اعوان آپ سب کی پسندیدگی کا شکریہ
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت شکریہ الف نظامی ! آپ کی محبت ہے ۔۔۔ مجھے حیرت ہوئی کہ آپ نے فون پر مجھ سے نعت سنی اور اس کو ٹائپ بھی کر لیا اور محفل پر پوسٹ بھی کر دیا
بہت شکریہ سید شاکر القادری صاحب ، جب آپ نعت سنا رہے تھے تو ساتھ ہی لکھ رہا تھا تا کہ نعتیہ اشعار کو محفل پہ پوسٹ کر سکوں۔ افسوس کہ آواز ریکارڈ کرنے کی سہولت نہیں تھی ورنہ کلامِ شاعر بزبان شاعر کا لطف بھی رہتا۔ جزاک اللہ! بہت نوازش!
 
ہر چند نہیں تاب مگر دیکھیے پھر بھی​
وہ مطلع انوارِ سحر پیشِ نظر ہے​
جو میرے تخیل کے جھروکے میں کہیں تھا​
صد شکر وہ مقصودِ نظر پیشِ نظر ہے​
میں اور مواجہ پہ یہ لمحاتِ حضوری
آرامِ دل و نورِ نظر پیشِ نظر ہے​
سبحان اللہ۔ کیا نظارہ پیشِ نظر ہے۔ ماشاء اللہ
داد قبول فرمائیے ۔
 
Top