خمار بارہ بنکوی اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھیئے از خمار بارہ بنکوی

اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھیئے
دو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھیئے
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدّتوں میں ہم
قسطوں میں خود کشی کا مزا ہم سے پوچھیئے
آغازِعاشقی کا مزا آپ جانیے
انجامِ عاشقی کا مزا ہم سے پوچھیئے
وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہے
آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھیئے
جلتے دلوں میں جلتے گھروں جیسی ضَو کہاں
سرکار روشنی کا مزا ہم سے پوچھیئے
ہنسنے کا شوق ہم کو بھی تھا آپ کی طرح
ہنسیے مگر ہنسی کا مزا ہم سے پوچھیئے
ہم توبہ کر کے مر گئے قبلِ اجل خمارؔ
توہینِ مے کشی کا مزا ہم سے پوچھیئے
 
فاتح

لائبریرین
اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھیے

اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھیے​
دو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھیے​
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدّتوں میں ہم​
قسطوں میں خود کشی کا مزا ہم سے پوچھیے​
آغازِعاشقی کا مزا آپ جانیے​
انجامِ عاشقی کا مزا ہم سے پوچھیے​
وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہے​
آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھیے​
جلتے دلوں میں جلتے گھروں جیسی ضَو کہاں​
سرکار روشنی کا مزا ہم سے پوچھیے​
ہنسنے کا شوق ہم کو بھی تھا آپ کی طرح​
ہنسیے مگر ہنسی کا مزا ہم سے پوچھیے​
ہم توبہ کر کے مر گئے قبلِ اجل خمار​
توہینِ مے کشی کا مزا ہم سے پوچھیے​
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے املا کی غلطی ہو گئی ہے
جلتے دیوں میں جلتے گھرو ں جیسی ضو کہاں
میرے پاس اس طرح ہے
شکریہ محترم۔ صاحبِ کلام نے جب پڑھا تو گمان ہوا کہ یہاں لفظ "دیوں" ہوگا، "دلوں" نہیں۔ چونکہ زکام نے مت ماری ہوئی ہے اس لئے سماعت پر بھروسے کی بجائے آپ احباب سے پوچھ لیا :)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی، یہ جو مصرع ہے

جلتے دلوں میں جلتے گھروں جیسی ضَو کہاں

یہ جلتے دلوں ہے کہ جلتے دیوں؟
یقیناً "دیوں" ہی ہو گا۔۔۔ لیکن میں نے جس وقت اسے ٹائپ کیا تھا تب میرے سامنے "آہنگ خمار" موجود نہیں تھی اور اسی ویڈیو سے سن کر ٹائپ کی تھی اور شاید اس ویڈیو میں آواز کی خراب کوالٹی کے باعث لکھا گیا۔ شہزاد ناصر صاحب نے جو غزل لگائی ہے اس میں اس غلطی کا اعادہ اور اعراب وغیرہ عین اسی شکل میں ہونے کے سبب مجھے لگتا ہے کہ میری ہی ٹائپ کی ہوئی انٹرنیٹ پر چل رہی ہو گی اور انہوں نے بھی کہیں سے کاپی کر لی۔ بہرحال یہ میری غلطی ہے۔
آپ کا شکریہ کہ اس جانب توجہ دلائی۔۔۔ لاجیکلی تو وہی لگتا ہے جیسا آپ نے لکھا لیکن میں "آہنگ خمار" سے دیکھ کر کنفرم کر لوں تو اسے درست کروا لوں گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ سید صاحب ارسال فرمانے کیلیے۔

اور چونکہ یہ کلام "پسندیدہ کلام" میں پہلے سے موجود نہیں سو اس کو ضم بھی نہیں کیا جا رہا :)
 
6632_big.gif
بہت معتبر سا ئیٹ اردو پوائنٹ سے لی ہے ذرا دیکھ لیں​
 
یقیناً "دیوں" ہی ہو گا۔۔۔ لیکن میں نے جس وقت اسے ٹائپ کیا تھا تب میرے سامنے "آہنگ خمار" موجود نہیں تھی اور اسی ویڈیو سے سن کر ٹائپ کی تھی اور شاید اس ویڈیو میں آواز کی خراب کوالٹی کے باعث لکھا گیا۔ شہزاد ناصر صاحب نے جو غزل لگائی ہے اس میں اس غلطی کا اعادہ اور اعراب وغیرہ عین اسی شکل میں ہونے کے سبب مجھے لگتا ہے کہ میری ہی ٹائپ کی ہوئی انٹرنیٹ پر چل رہی ہو گی اور انہوں نے بھی کہیں سے کاپی کر لی۔ بہرحال یہ میری غلطی ہے۔
آپ کا شکریہ کہ اس جانب توجہ دلائی۔۔۔ لاجیکلی تو وہی لگتا ہے جیسا آپ نے لکھا لیکن میں "آہنگ خمار" سے دیکھ کر کنفرم کر لوں تو اسے درست کروا لوں گا۔
بھائی جی آپ آہنگ خمار دیکھ کر کنفرم کر لیں اور برائے مہربانی مجھے ٹیگ کر دیں
 
Top