اک پن چکی کا منظر ہے

جنید اختر

محفلین
اک پن چکی کا منظر ہے

اک کچا کمرہ بوسیدہ

اک ٹاٹ کے پردے کے پیچھے

دیمک سے لدا اک دروازہ

کمرے کے اندر جالے ہیں

چند کرنیں ہیں شرمیلی سی

کچھ گرد فضا میں رقصاں ہے

اور ایک ترازو کونے میں

پانی کے روپ میں لمحے ہیں

اور لمحوں کی زد میں آ کر

گردش میں بھاری سل بھی ہے

دانہ دانہ پستی گندم

چٹکی چٹکی رستا آٹا

اک پن چکی کا منظر ہے

اور عابی اس کے اندر ہے

اور عابی اس کے اندر ہے

1234823_583431071698785_431428372_n.jpg
 

حسینی

محفلین
واو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا یاد دلایا۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے سکردو کے دور دراز علاقوں میں اب بھی یہ چکی موجود ہے۔۔۔
اس چکی کا آٹا زیادہ مزیدار ہوتا ہے۔۔۔ اور صحب بخش بھی۔
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب احساسات کو مجسم کرتی نظم ہے ۔۔۔۔۔۔۔
"عابی اس کے اندر ہے " کیا کمال گہرائی کا حامل مصرع ہے ۔
بہت دعائیں
 
Top