اک کڑی نظر!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انسان خوبیوں اور خامیوں کا اک حسین مرقع ہے!
اگر اپنی ذات کو خود اپنے ہی روبرو کردیا جائے تو یہ خامیاں اور خوبیاں کھل کر سامنے آتی ہیں،
لیکن اس کے لیئے اک کڑی نظر ڈالنا بے حد ضروری ہے، ایسی نظر جو ہم دوسروں پر تانے رکھتے ہیں۔
ایک آئینہ چاہیئے جس سے آپ کے دل کے اجالے اور من کی کثافتیں سامنے آجائیں۔
آپ کے خیال میں وہ کونسی دو خوبیاں ہیں جنہیں آپ خود میں موجود پاکر مسرور ہوتے ہیں؟
اور وہ کونسی دو خامیاں ہیں جنہیں سوچ کر رنجیدہ ہوتے ہیں کہ یہ نہیں ہونی چاہیئے تھیں؟
 
عسکری

معطل
خوبیاں میں آوارگی نہیں کرتا اور کام کے علاوہ باہر نہیں جاتا
خامیاں میں دوست نہیں بناتا اور آدم بیزار ہوں
 
نیلم

محفلین
مشکل میں ڈال دیا آپ نے تو......
انسان خوبیوں اور خامیوں کا اک حسین مرقع ہے!
اگر اپنی ذات کو خود اپنے ہی روبرو کردیا جائے تو یہ خامیاں اور خوبیاں کھل کر سامنے آتی ہیں،
لیکن اس کے لیئے اک کڑی نظر ڈالنا بے حد ضروری ہے، ایسی نظر جو ہم دوسروں پر تانے رکھتے ہیں۔
ایک آئینہ چاہیئے جس سے آپ کے دل کے اجالے اور من کی کثافتیں سامنے آجائیں۔
آپ کے خیال میں وہ کونسی دو خوبیاں ہیں جنہیں آپ خود میں موجود پاکر مسرور ہوتے ہیں؟
اور وہ کونسی دو خامیاں ہیں جنہیں سوچ کر رنجیدہ ہوتے ہیں کہ یہ نہیں ہونی چاہیئے تھیں؟
 
فاتح

خوبیاں! یہ کام دوسروں کا ہے کہ وہ تلاش کریں مگر وہ کرتے نہیں۔۔۔
خامیاں! الا ماشاء اللہ مرقعِ خامیات ہے ہماری ذاتِ گرامی۔۔۔ سب سے بڑی خامی یہ کہ منہ پھٹ ہوں اور اپنی پسند کے لوگوں کے سوا کسی بات نہیں کرتا۔
 
زبردست بھیا!
مجھے پتا تھا دوسرا جواب آپ کا ہوگا۔
 
عاطف بٹ

محفلین
خوبیاں
1 الحمدللہ حق بات کہنے سے نہیں ڈرتا چاہے اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینا پڑے
2 خود پر جبر کرلیتا ہوں مگر کسی دوسرے کو کبھی بھی پریشان یا اداس نہیں دیکھ سکتا

خامیاں
1 بہت جلد غصے میں آجاتا ہوں اور کسی کا پھر لحاظ کم ہی کرتا ہوں
2 جو ناپسند ہو اس کی غیرموجودگی میں بھی اس کا گلہ کرنا یعنی کھلے لفظوں میں کہا جائے تو غیبت کرتا ہوں
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ تم نے علم نجوم کہاں سے سیکھا؟ لیکن جواب آنے کے بعد بتایا تو کیا بتایا، مزا تو تب ہے جب تیسرا جواب بتاؤ کس کا ہو گا۔۔۔ ہاہاہاہاہا
نہیں یہ میں نے اس لیئے کہا کہ میں نے پاکستانی بھیا کو اور آپ کو بہت احتساب کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
اپ دونوں بلکل ڈرتے نہیں ہیں اظہارِ رائے کرنے کے حوالے سے بے باک رائے دیتے ہیں
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
خوبیاں
1 الحمدللہ حق بات کہنے سے نہیں ڈرتا چاہے اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینا پڑے
2 خود پر جبر کرلیتا ہوں مگر کسی دوسرے کو کبھی بھی پریشان یا اداس نہیں دیکھ سکتا

خامیاں
1 بہت جلد غصے میں آجاتا ہوں اور کسی کا پھر لحاظ کم ہی کرتا ہوں
2 جو ناپسند ہو اس کی غیرموجودگی میں بھی اس کا گلہ کرنا یعنی کھلے لفظوں میں کہا جائے تو غیبت کرتا ہوں
اک کڑی نظر خوب ڈالی آپ نے بھیا!
 
Top