اک گستاخی (بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں)

امان زرگر

محفلین
سوز کا دریا دھن میں نہیں آرزو، انتظار یا غم میں بہتا ہے۔ اگر دھن میں ہے تو سوز میں نہیں ہو گا۔​
میں سوز کا دریا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
اک دھن میں ہی بہتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
دھن کے معانی۔۔
دھیان یا خیال لیا ہے۔۔۔ جذباتی طلب بھی اگرچہ دھن کا ایک مفہوم ہے جو شاید یہاں زیادہ بہتر لگے۔۔ مگر میں خود بھی اس مصرع سے مطمئن نہیں۔ اس میں بہتری کی خواہش مسلسل دامن گیر ہے۔۔۔ رہنمائی کے لئے اساتذہ سے ملتمس ہوں.
 
آخری تدوین:

امان زرگر

محفلین
یا شاید یوں
ہر گام نئی طرز جفا دشت جنوں میں
وحشت سے لرزتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں

یا

ہر گام نیا رنگ جفا دشت جنوں میں
وحشت سے لرزتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
سر الف عین
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
ہر گام پہ اک شوق نیا دشتِ جنوں میں
منزل سے شناسا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
سر کیا اس طرح قابلِ قبول ہو سکتا ہے؟
امان بھائی،
اول تو مجھے شعر فہمی کا بھی کچھ دعویٰ نہیں ہے،اور یہ بات میں قطعاً "کسرِ نفسی" کے طور پر نہیں کہہ رہا لیکن جو بات میری ناقص عقل میں آرہی ہے،وہ اس امید پر عرض کر دیتا ہوں کہ آپ ذاتی رائے سمجھیں گےاور برا نہیں منائیں گے۔
ہر گام پہ اک نیا شوق ہے تو اصولاً پر جوش ہونا چاہیے،چپ ہونے کا کیا جواز؟؟؟؟
غالباً اسی لیے ردیف کا استعمال لطف نہیں دے رہا۔
اور ہاں یہ اصلاح قطعاً نہیں ہے کہ وہ اساتذہ کا کام ہے :)
 
عاطف بھائی شکر گزار ہوں. اس شعر کے متبادلات بھی لکھے ہیں ان پہ بھی گفتگو ہو جاتی تو اچھا تھا کہ بہرحال آپ سینئر ہیں اساتذہ کی محفل ہیں
 
الف عین

لائبریرین
میرا ذاتی خیال تو یہ ہے کہ ایک آدھ شعر کے علاوہ کہیں ردیف درست نہیں لگ رہی ہے۔ شاید میری غزل میں بھی ایسی ہی غلطی ہو تو سارے احباب نے نشاندہی نہیں کی!
 
عاطف ملک

محفلین
میرا ذاتی خیال تو یہ ہے کہ ایک آدھ شعر کے علاوہ کہیں ردیف درست نہیں لگ رہی ہے۔ شاید میری غزل میں بھی ایسی ہی غلطی ہو تو سارے احباب نے نشاندہی نہیں کی!
سر چھوٹا منہ بڑی بات ہے لیکن آپ کی غزل میں ردیف خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔یہاں اکثر اشعار میں اضافی محسوس ہو رہی ہے۔

اور امان اللہ زرگر بھائی،خدارا اس کو تنقید کے طور پہ مت لیجیے گا،
دراصل میں کوئی تبصرہ نہ کرتا،لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اپنے کہے ہوئے اشعار چھوڑ کر رکھ دینا بہت مشکل کام ہے اور آپ مسلسل اسی غزل پہ محنت کیے جا رہے ہیں،
اگر برا نہ مانیں تو کچھ عرصہ کیلیے ان اشعار کو محفوظ رکھیں،انشا اللہ اگلی مرتبہ طبع آزمائی کریں گے تو بہت خوبصورت غزل ہو گی۔
فقط برادرانہ مشورہ۔
 
اف!
 
عاطف ملک

محفلین
امان بھائی۔۔۔۔۔۔سینئر کا الزام تو میں نے ابھی پڑھا ہے۔
کیوں مجھ پر ظلم کرتے ہیں،مجھے تو ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے یہاں آئے۔۔۔۔۔اور باقی اشعار مری بساط سے باہر ہیں
میں صرف دشتِ جنوں میں پر جوش، لرزتے،بے چین لیکن خاموش شاعر کے متعلق بات کر رہا تھا۔
اور عین ممکن ہے کہ اس کو سمجھ پانے میں مری کم علمی اور کج فہمی مانع ہو۔

لیکن اس شعر کو دیکھیں

کب تیرے محاسن کا بیاں لب سے ادا ہو
میں خاک سراپا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں

ایسا ابلاغ ہو رہا ہے کہ مجھ سا کج فہم بھی سمجھ جاتا ہے۔
آئندہ کیلیے تائب ہو رہا ہوں۔
معافی کا خواستگار۔
 
ارے آپ کیوں شرمندہ کر رہے ہیں، مشکل پسندی میں شاید مبتلا ہوں اس لئے آپ کا گلا بھی بجا یا شاید اشعار میں ابلاغ میں ناکام رہا. ردیف بدلنے کی جدوجہد بھی کر رہا ہوں
 
امان زرگر

محفلین
احباب چونکہ اس غزل کے لئے ایک ہفتہ اپنا اور اساتذہ و احباب کا سر" کھپایا" ہے تو سوچا کم از کم آپ کی خدمت میں مکمل غزل پیش تو کر دوں۔۔۔

میں سوز کا دریا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
اک دھن میں ہی بہتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
میں تیری طلب میں، کبھی رقصاں کبھی سوزاں
دنیا میں تماشا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
اک فرطِ مسرت ہے نہاں خانۂ دل میں
کس آس پہ بہلا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
اب ابرِ بہاراں کو ہوا شوقِ روانی!
میں یاد کا صحرا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
پروردہِ انوار ہیں کچھ خواب جنوں کے
تعبیر سی پاتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
کب تیرے محاسن کا بیاں لب سے ادا ہو
میں خاک سراپا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
ہر گام نیا رنگِ جفا دشتِ جنوں میں
وحشت سے لرزتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
 
Top