اگرچہ کہ

ظالم

محفلین
معذرت

دوستو! معذرت چاہتا ہوں، میں‌ نے یہیں‌ ایک تھریڈ میں‌ لطیفہ پڑھا تھا اور میں‌ اُس پر جواب دینا چاہ رہا تھا لیکن مجھ سے یہاں‌ نیا تھریڈ شروع ہوگیا۔ اُس وقت مجھے اقتباس کے بارے میں پتہ نہیں تھا۔
دراصل‌ میں‌ یہاں‌ نیا ہوں‌ اور مجھے یہاں‌ کی formatting کا زیادہ پتہ نہیں تھا اِس لئے یہ غلطی ہوگئی۔‌‌
مگر اتفاق دیکھئے کہ یہ غلطی بذاتِ خود ایک لطیفہ بن گئی، اور یار لوگوں‌ کو لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہوتا ہے ایسے، اور ایسے ہی آدمی سیکھتا ہے، کوئی بات نہیں،

بس کچھ نہ کچھ لکھتے رہا کریں اور محفل میں آتے رہا کریں۔
 

پاکستانی

محفلین
کوئی بات نہیں ظالم بھیا! (بڑا عجیب لگتا ہے ظالم بھیا کہتے ہوئے یار ہم پر نہیں تو خود پر ہی ترس کھاؤ)

شروع شروع ایسا ہوتا ہے اور یار دوست ایسا ھلہ گلہ کرتے ہیں، مجھے ہی دیکھ لو محب ابھی تک میرا پیچھا نہیں چھوڑ رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اب شرمائیں نہیں اور آنا جانا شروع کر دیں، یار دوستوں کی باتوں کا برا نہیں مناتے۔
 
Top