اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

اگر کوئی دوسری زبان ہمارے ملک میں ذریعہ تعلیم ہو تو تعلیم میں دوگنا محنت کرنی پڑے گی، ایک زبان سیکھنے کی محنت اور دوسرے اس فن کو سیکھنے کی محنت، لیکن اگر اپنی قومی زبان تعلیم و تدریس کا ذریعہ بن جائے تو آدھی محنت کرنی پڑے گی۔
آج ہندوستان میں ہندی زبان تعلیم و تدریس کا ذریعہ بن چکی ہے اور تمام مروجہ علوم کی تعلیم ہندی میں موجود ہے۔
اردو کو تعلیمی زبان بنانے کے بارے میں آپ کے کیا نظریات ہیں، ہمیں اسی فورم پر مطلع فرمائیں۔
 
غالبا پاکستان میں سائنس سے ہائرسکنڈری کو ایف ایس سی کہتے ہیں اور جہاں تک مجھے علم ہے کہ پاکستان میں صرف ہائی اسکول یعنی میٹرک تک ہی بایولوجی، فزکس اور کیمسٹری کی تعلیم اردو میں دستیاب ہے اور ایف ایس سی میں یہی مضامین انگریزی میں پڑھائے جاتے ہیں، نہ تو ان مضامین پر انٹرمیڈیٹ سطح کی کوئی کتاب دستیاب ہے اور نہ ہی اردو میں پڑھانے والا کوئی ٹیچر!
لہذا اگر آپ احباب اس سلسلے میں میری مدد اور راہنمائی فرمائیں تو میں ایف ایس سی کے مضامین یعنی باٹنی، زولوجی، کیمسٹری اور فزکس پر اردو کتابیں تالیف کروں۔
 
بالکل اسی طرح ہے جی۔۔ سر جی۔۔! تعلیم و تربیت پر کام کرنا میرا دیرینہ خواب ہے۔ آپ حکم فرمائیں اس حوالے سے مجھ سے کیا کام لیا جا سکتا ہے۔ یہاں تو "مشرقی نما ۔۔۔۔۔۔۔" یعنی گندم نما جو فروش لوگ کرتا دھرتا ہے۔ پاک سر زمین پر پتہ نہیں کیا کیا ہیں۔ آپ نے بالکل درست فرمایا ہے۔ ہمارے یہاں سندھ میں 2012 سے اور پنجاب میں 2013 سے چینی زبان کو بھی ششم جماعت سے لازمی قرار دیے جانے کے نوٹی فی کے شن ہے۔ طالب علم ایک مادری ، دو اردو ، تین انگلش، چار عربی ، پانچ چینی سیکھنے پر مجبور ہو گا۔ اگر عربی پہلے دن سے ہو جاتی تو پاکستان کا شاید یہ عالم نہ ہوتا۔ بہر حال بندہ حاضر است
 
بالکل اسی طرح ہے جی۔۔ سر جی۔۔! تعلیم و تربیت پر کام کرنا میرا دیرینہ خواب ہے۔ آپ حکم فرمائیں اس حوالے سے مجھ سے کیا کام لیا جا سکتا ہے۔ یہاں تو "مشرقی نما ۔۔۔ ۔۔۔ ۔" یعنی گندم نما جو فروش لوگ کرتا دھرتا ہے۔ پاک سر زمین پر پتہ نہیں کیا کیا ہیں۔ آپ نے بالکل درست فرمایا ہے۔ ہمارے یہاں سندھ میں 2012 سے اور پنجاب میں 2013 سے چینی زبان کو بھی ششم جماعت سے لازمی قرار دیے جانے کے نوٹی فی کے شن ہے۔ طالب علم ایک مادری ، دو اردو ، تین انگلش، چار عربی ، پانچ چینی سیکھنے پر مجبور ہو گا۔ اگر عربی پہلے دن سے ہو جاتی تو پاکستان کا شاید یہ عالم نہ ہوتا۔ بہر حال بندہ حاضر است
بس آپ جیسے چند مخلص دوستوں کی ضرورت ہے۔ شاید آپ کے علم میں یہ بات بھی ہو کہ میں ہندوستان کا رہنے والا ہوں اور صرف کتابوں کی تصنیف کی ذمہ داری ہی اٹھا سکتا ہوں، کیونکہ میں پاکستان میں ان کی طباعت و اشاعت پر قادر تو نہیں ہوں، جس کے لیے مجھے آپ جیسے دوست و احباب کی ضرورت ہے جو پاکستانی پبلشرز سے ایسی کتابوں کی اشاعت سے متعلق بات چیت کر کے مجھے مطلع فرمائیں۔
 
دراصل بات یہ ہے کہ ہم سب اسی بات کا رونا روتے ہیں کہ اردو کو تعلیمی زبان بنایا جائے لیکن ہم نے کبھی بھی اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔
 
عثمان

محفلین
بہتر ہوتا، اگر آپ اس کی خامیوں کی طرف بھی متوجہ کرا دتیے!
سائنس اردو میں پڑھنا ہی سب سے بڑی خامی ہے۔ میں سائنس اردو اور انگریزی دونوں میں پڑھ چکا ہوں۔
نقل سے بہتر ہے کہ اصل کو اس کی اصل حالت ہی میں پڑھا جائے۔
 
غالبا پاکستان میں سائنس سے ہائرسکنڈری کو ایف ایس سی کہتے ہیں اور جہاں تک مجھے علم ہے کہ پاکستان میں صرف ہائی اسکول یعنی میٹرک تک ہی بایولوجی، فزکس اور کیمسٹری کی تعلیم اردو میں دستیاب ہے اور ایف ایس سی میں یہی مضامین انگریزی میں پڑھائے جاتے ہیں، نہ تو ان مضامین پر انٹرمیڈیٹ سطح کی کوئی کتاب دستیاب ہے اور نہ ہی اردو میں پڑھانے والا کوئی ٹیچر!
لہذا اگر آپ احباب اس سلسلے میں میری مدد اور راہنمائی فرمائیں تو میں ایف ایس سی کے مضامین یعنی باٹنی، زولوجی، کیمسٹری اور فزکس پر اردو کتابیں تالیف کروں۔
ڈاکٹر صاحب اب چھٹی کلاس سے تمام کتابیں انگلش میں ہو گئی ہیں
 
نہ تو ان مضامین پر انٹرمیڈیٹ سطح کی کوئی کتاب دستیاب ہے اور نہ ہی اردو میں پڑھانے والا کوئی ٹیچر!
لہذا اگر آپ احباب اس سلسلے میں میری مدد اور راہنمائی فرمائیں تو میں ایف ایس سی کے مضامین یعنی باٹنی، زولوجی، کیمسٹری اور فزکس پر اردو کتابیں تالیف کروں۔
سر جی ایسے ہے کہ یہاں 2003 اور 2004 میں بالترتیب نہم اور دہم کلاس کا سیلیبس ،امتحانی طریقہ وغیرہ تبدیل کر دیا گیا تھا۔ بڑی کلاسوں کا مواد درجہ بدرجہ نیچے کو لا رہے ہیں۔ اگر ہم کتب وغیرہ لکھتے ہیں تو اول اس کا اطلاق نا ممکنات میں سے ہے۔ دوم چند سال کے بعد از سر نو ترتیب دینا پڑے گا۔ لیکن پھر بھی چاہتا میں بھی وہی ہوں جو آپ نے فرمایا۔ آپ بڑے ہیں۔ رہنمائی دیں۔ میں کام کے لیے تیا ر ہوں۔
 
سائنس اردو میں پڑھنا ہی سب سے بڑی خامی ہے۔ میں سائنس اردو اور انگریزی دونوں میں پڑھ چکا ہوں۔
نقل سے بہتر ہے کہ اصل کو اس کی اصل حالت ہی میں پڑھا جائے۔
واضح رہے کہ بہت سارے علوم دیگر زبانوں سے انگریزی میں نقل کیے گئے ہیں، بقراط کو بابائے طب کہا جاتا ہے، ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آیا ان کی زبان بھی انگریزی ہی تھی؟ ایسی صورت میں تو انگریزی میں علم طب یعنی میڈیکل سائنس کی نقل ہوئی نا؟
 
بس آپ جیسے چند مخلص دوستوں کی ضرورت ہے۔ شاید آپ کے علم میں یہ بات بھی ہو کہ میں ہندوستان کا رہنے والا ہوں اور صرف کتابوں کی تصنیف کی ذمہ داری ہی اٹھا سکتا ہوں، کیونکہ میں پاکستان میں ان کی طباعت و اشاعت پر قادر تو نہیں ہوں، جس کے لیے مجھے آپ جیسے دوست و احباب کی ضرورت ہے جو پاکستانی پبلشرز سے ایسی کتابوں کی اشاعت سے متعلق بات چیت کر کے مجھے مطلع فرمائیں۔
یہاں کے پبلشر تو لکھاریوں کو پتہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہرحال کچھ کرنے کی کوشش ضرور کی جائے گی۔ ان شاءاللہ
 
Top