تصور خانم اگر تم مل جاؤ - تصور خانم

فاتح

لائبریرین
[youtube]
[youtube]

اگر تم مل جاؤ، زمانہ چھوڑ دیں گے ہم
تمہیں پا کر زمانے بھر سے رشتہ توڑ دیں گے ہم

تمہیں دل میں رکھیں گے، اپنی پلکوں میں چھپا لیں گے
تمہیں خوشبو سمجھ کے اپنی سانسوں میں بسا لیں گے
قیامت تک جو نہ ٹوٹے وہ رشتہ جوڑ لیں گے ہم

اگر تم مل جاؤ، زمانہ چھوڑ دیں گے ہم

بدن کے سائے جانِ من! ہمارے رنگ میں رنگ ڈالیں
جدا کیا کر سکیں گے تم کو مجھ سے یہ جہاں والے
محبت کی قسم! تقدیر کا رخ موڑ دیں گے ہم

اگر تم مل جاؤ، زمانہ چھوڑ دیں گے ہم

نہ ہو تم جن میں شامل وہ بہاریں ہم نہیں لیں گے
تمہارے نام پہ یہ دل تو کیا ہے جان دے دیں گے
نظر جس میں نہ تم آئے وہ شیشہ توڑ دیں گے ہم

اگر تم مل جاؤ، زمانہ چھوڑ دیں گے ہم
تمہیں پا کر زمانے بھر سے رشتہ توڑ دیں گے ہم
اگر تم مل جاؤ، زمانہ چھوڑ دیں گے ہم[/CENTER]

گلوکارہ: تصور خانم
شاعر: سعید قادری
موسیقی: نوشاد
فلم: ایمان دار (1974)
اداکار: نشو اور رنگیلا

نوٹ: پہلے مصرع (اگر تم مل جاؤ، زمانہ چھوڑ دیں گے ہم) میں گلوکارہ کوئی لفظ کھا گئی ہیں تبھی یہ وزن سے خارج ہے۔ شاید یہاں "اگر تم ہم کو مل جاؤ" تھا یا ایسا ہی کچھ اور۔ واللہ اعلم بالصواب!
 

طالوت

محفلین
یعنی کہ ہندوستان والوں نے یہ گانا چوری کیا ہے ۔۔۔ اور ہم اتنے بے خبر کہ ان کی چوری کی ہوئی دھنوں اور گانوں پر سر دھنتے ہیں ۔۔۔
وسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح صاحب- لیکن موسیقار نوشاد نہیں ناشاد ہیں- نوشاد صاحب بھارت کے موسیقار ہیں اور ناشاد صاحب پاکستان کے-
 

فاخر

محفلین
صرف ایک یہی گانا نہیں ہے ؛بلکہ اس کے علاوہ تقریباً ہزاروں ایسے گانے ہیں جن کو پاکستانی فنکاروں سے چوری کرکے بالی ووڈ میں گائے گئے ہیں ۔ نصرت فتح علی خان کی تو مشہور و معروف قوالیوں کی دھنوں کو اس طرح چوری کی کہ سننے والوں کو یہ بھی پتہ نہ چلا کہ ہم قوالی سن رہے ہیں یا پھر کوئی گانا ۔
میرا پیا گھر آیا او لعل نی کو میرا پیا گھر آیا او رام جی کردیا ۔ ستم تو یہ ہے کہ اس گانے کے خالق یا شاعر کا نام سعید قادری ہے تو چوری کئے ہوئے گانے ہندوستانی ورزن کے خالق کا نام بھی سعید قادری ہے ۔ جو جے پور کے رہنے والے ہیں ۔
 
Top